Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یشوع 9:13 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 اَور یہ مَشکیں جو ہم نے بھر کر ساتھ لی تھیں نئی تھیں مگر اَب دیکھو یہ پھٹی جا رہی ہیں۔ اَور ہمارے کپڑے اَور جُوتے طویل سفر کے باعث پھٹ چُکے ہیں۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

13 اور مَے کے یہ مشکِیزے جو ہم نے بھر لِئے تھے نئے تھے اور دیکھو یہ تو پھٹ گئے اور یہ ہمارے کپڑے اور جُوتے دُور دراز سفر کی وجہ سے پُرانے ہو گئے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

13 और मै की इन मशकों की घिसी-फटी हालत देखें। भरते वक़्त यह नई और लचकदार थीं। यही हमारे कपड़ों और जूतों की हालत भी है। सफ़र करते करते यह ख़त्म हो गए हैं।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

13 اور مَے کی اِن مشکوں کی گھسی پھٹی حالت دیکھیں۔ بھرتے وقت یہ نئی اور لچک دار تھیں۔ یہی ہمارے کپڑوں اور جوتوں کی حالت بھی ہے۔ سفر کرتے کرتے یہ ختم ہو گئے ہیں۔“

باب دیکھیں کاپی




یشوع 9:13
8 حوالہ جات  

اِسی طرح نئے انگوری شِیرے کو بھی پُرانی مَشکوں میں نہیں بھرتا ورنہ مَشکیں پھٹ جایٔیں گی اَور انگوری شِیرے کے ساتھ مَشکیں بھی برباد ہو جایٔیں گی۔ لہٰذا نئے انگوری شِیرے کو نئی مَشکوں ہی میں بھرنا چاہئے تاکہ دونوں سلامت رہیں۔“


تو اُنہُوں نے ایک ہوشیاری کی۔ وہ ایک نُمائندہ وفد کے بھیس میں نکل پڑے جِن کے گدھوں پر پُرانے بورے اَور پُرانی پھٹی ہُوئی اَور مرمّت کی ہُوئی انگوری شِیرے کی مَشکیں لدی ہُوئی تھیں۔


جِس دِن ہم تُم سے مِلنے نکلے اُس دِن یہ روٹی جو ہم نے اَپنے گھر سے لی تھی گرم تھی مگر اَب دیکھو وہ سُوکھ گئی ہے اَور اُس میں پھپھُوندی لگ گئی ہے۔


اِسرائیل کے مَردوں نے یَاہوِہ سے پُوچھے بغیر اُن کے توشہ سفر میں سے کچھ لے کر چکھا۔


پھر بھی یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”چالیس سال تک میں بیابان میں تمہاری رہبری کرتا رہا، اُس دَوران نہ تو تمہارے بَدن کے کپڑے پرانے ہوکر پھٹے اَور نہ تمہارے پاؤں کی جُوتیاں پھٹنے پائیں۔


اُن آدمیوں نے اَپنے پاؤں میں پُرانی پیوند لگی ہُوئی جُوتیاں اَور بَدن پر پُرانے کپڑے پہنے اَور اُن کا سفر کا توشہ سُوکھی اَور پھپھُوندی لگی ہُوئی روٹی پر مُشتمل تھا۔


نئے انگوری شِیرے کو بھی پُرانی مَشکوں میں کویٔی نہیں بھرتا ورنہ، مَشکیں اُس انگوری شِیرے سے پھٹ جایٔیں گی اَور انگوری شِیرے کے ساتھ مَشکیں بھی برباد ہو جایٔیں گی۔ لہٰذا نئے انگوری شِیرے کو، نئی مَشکوں ہی میں بھرنا چاہئے۔“


تازہ انگوری شِیرے کو بھی پُرانی مَشکوں میں کویٔی نہیں بھرتا ورنہ، مَشکیں اُس نئے انگوری شِیرے سے پھٹ جایٔیں گی، شِیرہ بھی بہہ جائے گا اَور مَشکیں بھی برباد ہو جایٔیں گی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات