Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یشوع 9:11 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 اَور ہمارے سَب بُزرگوں اَور ہمارے مُلک کے سَب باشِندوں نے ہم سے کہا، ’اَپنے ساتھ توشہ سفر لو اَور جا کر اُن سے مِلو اَور اُن سے کہہ، ”ہم تمہارے خادِم ہیں اِس لئے ہمارے ساتھ عہد کر لو۔“ ‘

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

11 سو ہمارے بزُرگوں اور ہمارے مُلک کے سب باشِندوں نے ہم سے یہ کہا کہ تُم سفر کے لِئے اپنے ہاتھ میں توشہ لے لو اور اُن سے مِلنے کو جاؤ اور اُن سے کہو کہ ہم تُمہارے خادِم ہیں سو تُم اب ہمارے ساتھ عہد باندھو۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

11 तब हमारे बुज़ुर्गों बल्कि हमारे मुल्क के तमाम बाशिंदों ने हमसे कहा, ‘सफ़र के लिए खाना लेकर उनसे मिलने जाएँ। उनसे बात करें कि हम आपकी ख़िदमत के लिए हाज़िर हैं। आएँ, हमारे साथ मुआहदा करें।’

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

11 تب ہمارے بزرگوں بلکہ ہمارے ملک کے تمام باشندوں نے ہم سے کہا، ’سفر کے لئے کھانا لے کر اُن سے ملنے جائیں۔ اُن سے بات کریں کہ ہم آپ کی خدمت کے لئے حاضر ہیں۔ آئیں، ہمارے ساتھ معاہدہ کریں۔‘

باب دیکھیں کاپی




یشوع 9:11
9 حوالہ جات  

ہر صُوبہ اَور شہر میں جہاں بھی بادشاہ کا یہ فرمان پہُنچا یہُودیوں میں خُوشی اَور شادمانی کی لہر دَوڑ گئی، ضیافتیں ہُوئیں اَور عید منائی گئی۔ یہُودیوں کے خوف سے کیٔی قوموں کے لوگ یہُودی ہو گئے۔


اُنہُوں نے یہوشُعؔ سے کہا، ”ہم تمہارے خادِم ہیں۔“ لیکن یہوشُعؔ نے اُن سے پُوچھا، ”تُم کون ہو اَور کہاں سے آئے ہو؟“


اَور اُن سے کہا: ”راستے کے لیٔے کُچھ نہ لینا، نہ لاٹھی، نہ تھیلا، نہ روٹی، نہ نقدی، نہ دو دو کُرتے۔


”چھاؤنی میں ہر طرف جا کر لوگوں کو یہ حُکم دو، ’اَپنے لیٔے توشہ سفر تیّار کر لو کیونکہ تین دِن کے اَندر تُمہیں اِس جگہ یردنؔ کو پار کرکے اُس مُلک پر قابض ہونے کے لیٔے جاناہے جسے یَاہوِہ تمہارے خُدا تُمہیں مِلکیّت کے طور پر دینے والے ہیں۔‘ “


اَور چاندی کی دوگنی مقدار اَپنے ساتھ لے جاؤ کیونکہ تُمہیں وہ چاندی بھی لَوٹانی ہوگی جو تمہارے بوروں میں رکھی گئی تھی۔ شاید غلطی سے اَیسا ہُوا ہو۔


اَورجو کچھ اُنہُوں نے یردنؔ کے مشرق میں امُوریوں کے دو بادشاہوں کے ساتھ کیا یعنی حِشبونؔ کے بادشاہ سیحونؔ اَور باشانؔ کے بادشاہ عوگؔ کے ساتھ جو عستاراتؔ میں حُکومت کرتا تھا۔


جِس دِن ہم تُم سے مِلنے نکلے اُس دِن یہ روٹی جو ہم نے اَپنے گھر سے لی تھی گرم تھی مگر اَب دیکھو وہ سُوکھ گئی ہے اَور اُس میں پھپھُوندی لگ گئی ہے۔


لہٰذا شاہی محل کے دیوان، شہر کے حاکم اَور بُزرگوں، اَور شہزادوں کے سرپرستوں نے یِہُو کو یہ پیغام بھیجا: ”ہم سَب آپ کے خادِم ہیں اَورجو کچھ آپ فرمائیں گے ہم وُہی کریں گے اَور ہم کسی کو بادشاہ نہیں بنائیں گے اَورجو کچھ آپ کی نظر میں بہتر ہے آپ وُہی کریں۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات