Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یشوع 8:8 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 تُم شہر کو اَپنے قبضہ میں لینے کے بعد اُسے آگ لگادینا۔ یَاہوِہ کے حُکم کے مُطابق کام کرنا۔ دیکھو مَیں نے تُمہیں حُکم دے دیا ہے۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

8 اور جب تُم اُس شہر کو لے لو تو اُسے آگ لگا دینا۔ خُداوند کے کہنے کے مُوافِق کام کرنا۔ دیکھو مَیں نے تُم کو حُکم کر دِیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 जब शहर आपके क़ब्ज़े में होगा तो उसे जला देना। वही करें जो रब ने फ़रमाया है। मेरी इन हिदायात पर ध्यान दें।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 جب شہر آپ کے قبضے میں ہو گا تو اُسے جلا دینا۔ وہی کریں جو رب نے فرمایا ہے۔ میری اِن ہدایات پر دھیان دیں۔“

باب دیکھیں کاپی




یشوع 8:8
12 حوالہ جات  

اَبشالومؔ نے اَپنے آدمیوں کو حُکم دیا کہ، ”سُنو! جَب امنُونؔ مَے پی کر بے خُود ہو جائے اَور مَیں تُمہیں کہُوں کہ امنُونؔ کو مارو تو تُم اُسے مار ڈالنا۔ اَور خوف نہ کرنا۔ کیا مَیں تُمہیں حُکم نہیں دے رہا ہُوں؟ پس ہمّت سے کام لینا اَور بہادر بننا۔“


تَب اُنہُوں نے یہوشُعؔ کو جَواب دیا، ”جو کچھ کرنے کا حُکم آپ نے ہمیں دیا ہے ہم اُسے کریں گے اَور جہاں جہاں آپ ہمیں بھیجیں گے ہم وہاں جایٔیں گے۔


کیا مَیں نے تُمہیں حُکم نہیں دیا؟ لہٰذا مضبُوط ہو جاؤ اَور حوصلہ رکھو۔ خوف نہ کرو اَور ہِمّت نہ ہارو کیونکہ جہاں جہاں تُم جاؤگے، یَاہوِہ تمہارے خُدا تمہارے ساتھ رہیں گے۔“


اُس نے نفتالی کے قِدِشؔ سے اَبی نُوعمؔ کے بیٹے بَراقؔ کو بُلایا اَور اُس سے کہا، ”یَاہوِہ اِسرائیل کا خُدا تُجھے حُکم دیتاہے ’تُو جا کر نفتالی اَور زبُولُون کے دس ہزار افراد کو اَپنے ساتھ لے اَور کوہِ تبورؔ پر چڑھنے میں اُن کی رہنمائی کر۔


چنانچہ یہوشُعؔ نے عَیؔ کو جَلا کر ہمیشہ کے لیٔے کھنڈروں کا ڈھیر بنا دیا جو آج کے دِن تک ویران پڑا ہے۔


پھر اُنہُوں نے سارے شہر کو اَورجو کچھ اُس میں تھا آگ لگا کر پھُونک ڈالا لیکن چاندی اَور سونے کو اَور کانسے اَور لوہے کے ظروف کو یَاہوِہ کے گھر کے خزانہ میں محفوظ کر دیا۔


صرف اُن شہروں میں جنہیں یَاہوِہ تمہارے خُدا مِیراث کے طور پر تُمہیں دے رہے ہیں، تُم کسی جاندار کو زندہ نہ چھوڑنا۔


تُم عَیؔ اَور اُس کے بادشاہ کے ساتھ وَیسا ہی سلُوک کرنا جَیسا یریحوؔ اَور اُس کے بادشاہ کے ساتھ کیا تھا لیکن اُن کا سارا مال و اَسباب اَور سارے مویشی تُم اَپنے لیٔے مالِ غنیمت کے طور پر لے سکتے ہو۔ لہٰذا شہر کے پیچھے جا کر گھات میں لگے رہو۔“


تَب تُم گھات میں سے اُٹھ کر شہر پر قبضہ جما لینا۔ یَاہوِہ تمہارے خُدا اُسے تمہارے قبضہ میں کر دیں گے۔


تَب یہوشُعؔ نے اُنہیں روانہ کیا اَور وہ کمین گاہ میں پہُنچ کر بیت ایل اَور عَیؔ کے درمیان عَیؔ کے مغرب کی جانِب جا کر بیٹھ گیٔے۔ لیکن یہوشُعؔ لوگوں کے ساتھ رہے اَور رات وہیں گزاری۔


گھات میں بیٹھے ہُوئے لوگوں نے بھی شہر سے نکل کر اُن کا مُقابلہ کیا۔ اِس طرح وہ بیچ میں پھنس گیٔے اَور اِسرائیلی اُن کی دونوں جانِب تھے۔ اِسرائیلیوں نے اُنہیں مار گرایا یہاں تک کہ اُن میں سے نہ تو کویٔی زندہ بچا اَور نہ کویٔی بھاگ سَکا۔


اُنہُوں نے سارے سپاہیوں کو جو شہر کے شمال میں چھاؤنیوں میں تھے اَورجو مغرب کی جانِب گھات میں بیٹھے ہُوئے تھے اَپنی اَپنی جگہ پر تعینات کر دیا۔ اُسی رات یہوشُعؔ وادی میں گئے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات