Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یشوع 8:29 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

29 اُنہُوں نے عَیؔ کے بادشاہ کو ایک درخت پر لٹکا دیا اَور شام تک اُسے وہیں لٹکا رہنے دیا۔ غروبِ آفتاب کے وقت یہوشُعؔ نے حُکم دیا کہ اُس کی لاش کو درخت سے اُتار کر شہر کے پھاٹک کے سامنے پھینک دیا جائے اَور اُنہُوں نے اُس پر پتّھروں کا انبار لگا دیا جو آج کے دِن تک مَوجُود ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

29 اور اُس نے عی کے بادشاہ کو شام تک درخت پر ٹانگ کر رکھّا اور جُوں ہی سُورج ڈُوبنے لگا اُنہوں نے یشُوع کے حُکم سے اُس کی لاش کو درخت سے اُتار کر شہر کے پھاٹک کے سامنے ڈال دِیا اور اُس پر پتّھروں کا ایک بڑا ڈھیر لگا دِیا جو آج کے دِن تک ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

29 अई के बादशाह की लाश उसने शाम तक दरख़्त से लटकाए रखी। फिर जब सूरज डूबने लगा तो यशुअ ने अपने लोगों को हुक्म दिया कि बादशाह की लाश को दरख़्त से उतार दें। तब उन्होंने उसे शहर के दरवाज़े के पास फेंककर उस पर पत्थर का बड़ा ढेर लगा दिया। यह ढेर आज तक मौजूद है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

29 عَی کے بادشاہ کی لاش اُس نے شام تک درخت سے لٹکائے رکھی۔ پھر جب سورج ڈوبنے لگا تو یشوع نے اپنے لوگوں کو حکم دیا کہ بادشاہ کی لاش کو درخت سے اُتار دیں۔ تب اُنہوں نے اُسے شہر کے دروازے کے پاس پھینک کر اُس پر پتھر کا بڑا ڈھیر لگا دیا۔ یہ ڈھیر آج تک موجود ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یشوع 8:29
14 حوالہ جات  

اَور اُنہُوں نے اَبشالومؔ کو لے کر جنگل کے ایک بڑے گڑھے میں پھینک دیا اَور اُس کے اُوپر پتّھروں کا ایک بڑا ڈھیر لگا دیا۔ اِس دَوران تمام بنی اِسرائیلی اَپنے اَپنے خیموں کو بھاگ گیٔے۔


اَور اُنہُوں نے عکنؔ کے اُوپر پتّھر چُن کر ایک ڈھیر کھڑا کر دیا جو آج کے دِن تک مَوجُود ہے۔ تَب یَاہوِہ کا قہر شدید ٹھنڈا پڑ گیا۔ اِس لیٔے وہ جگہ آج تک وادیِ عکورؔ کے نام سے مشہُور ہے۔


چونکہ، ہیرودیسؔ نے خُدا کی تمجید نہ کی اِس لیٔے اُس پر اُسی دَم خُداوؔند کے فرشتہ کی اَیسی مار پڑی کہ اُس کے جِسم کو کیڑے کھاگئے اَور وہ مَر گیا۔


خُداوؔند آپ کے داہنے ہاتھ پر؛ اَپنے غضب کے دِن بادشاہوں کو کُچل ڈالیں گے۔


خُدا جو اُمرا کو ذِلّت سے دوچار کرتے ہیں اُنہُوں نے اُنہیں بے راہ ویرانہ میں بھٹکایا۔


پس اُنہُوں نے ہامانؔ کو اُسی سُولی پر ٹانگ دیا جو اُس نے مردکیؔ کے لیٔے تیّار کروائی تھی۔ تَب کہیں بادشاہ کا غُصّہ ٹھنڈا ہُوا۔


اِسی اَثنا میں گِزرؔ کا بادشاہ ہُورامؔ، لاکیشؔ کی مدد کے لیٔے آ پہُنچا لیکن یہوشُعؔ نے اُسے اَور اُس کی فَوج کو شِکست دی۔ یہاں تک کہ کویٔی شخص زندہ نہ بچا۔


یَاہوِہ نے وہ شہر اَور اُس کے بادشاہ کو بھی اِسرائیلیوں کے ہاتھ میں دے دیا۔ یہوشُعؔ نے اُسے اَور اُس کے شہر کے ہر جاندار کو تہِ تیغ کر ڈالا۔ اُس نے وہاں کسی کو زندہ نہ چھوڑا اَور اُس نے وہاں کے بادشاہ کے ساتھ بھی وَیسا ہی سلُوک کیا جَیسا یریحوؔ کے بادشاہ کے ساتھ کیا تھا۔


یہ فسح کی تیّاری کا دِن تھا، اَور اگلے دِن خصوصی سَبت تھا۔ یہُودی رہنما نہیں چاہتے تھے کہ سَبت کے دِن لاشیں صلیبوں پر ٹنگی رہیں، لہٰذا اُنہُوں نے پِیلاطُسؔ کے پاس جا کر درخواست کی کہ مُجرموں کی ٹانگیں توڑ کر اُن کی لاشوں کو نیچے اُتار لیا جائے۔


یریحوؔ کا ایک بادشاہ۔ بیت ایل کے نزدیک عَیؔ کا ایک بادشاہ۔


لیکن اُنہُوں نے عَیؔ کے بادشاہ کو زندہ گِرفتار کر لیا اَور اُسے یہوشُعؔ کے پاس لے آئے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات