Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یشوع 8:20 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

20 عَیؔ کے لوگوں نے پیچھے مُڑ کر دیکھا تو اُنہیں شہر کا دُھواں آسمان کی طرف اُٹھتا ہُوا نظر آیا لیکن اُنہیں کسی بھی طرف سے بچ نکلنے کا موقع نہ تھا کیونکہ جو اِسرائیلی بیابان کی طرف بھاگ گیٔے تھے پلٹے اَور اَپنا تعاقب کرنے والوں پر ٹوٹ پڑے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

20 اور جب عی کے لوگوں نے پِیچھے مُڑ کر نظر کی تو دیکھا کہ شہر کا دُھواں آسمان کی طرف اُٹھ رہا ہے اور اُن کا بس نہ چلا کہ وہ اِدھر یا اُدھر بھاگیں اور جو لوگ بیابان کی طرف بھاگے تھے وہ پِیچھا کرنے والوں پر اُلٹ پڑے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

20 जब अई के आदमियों ने मुड़कर नज़र डाली तो देखा कि शहर से धुएँ के बादल उठ रहे हैं। लेकिन अब उनके लिए भी बचने का कोई रास्ता न रहा, क्योंकि जो इसराईली अब तक उनके आगे आगे रेगिस्तान की तरफ़ भाग रहे थे वह अचानक मुड़कर ताक़्क़ुब करनेवालों पर टूट पड़े।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

20 جب عَی کے آدمیوں نے مُڑ کر نظر ڈالی تو دیکھا کہ شہر سے دھوئیں کے بادل اُٹھ رہے ہیں۔ لیکن اب اُن کے لئے بھی بچنے کا کوئی راستہ نہ رہا، کیونکہ جو اسرائیلی اب تک اُن کے آگے آگے ریگستان کی طرف بھاگ رہے تھے وہ اچانک مُڑ کر تعاقب کرنے والوں پر ٹوٹ پڑے۔

باب دیکھیں کاپی




یشوع 8:20
14 حوالہ جات  

پھر دُوسری بار اُنہُوں نے پُکار کر کہا: ”ہللّویاہ! اَور اُس کے جلنے کا دُھواں اَبد تک اُٹھتا رہے گا۔“


”جَب رُوئے زمین کے بادشاہ جنہوں نے اُس کے ساتھ زنا کیا اَور اُس کی عیّاشی میں شریک ہویٔے تھے، اُس کے جلنے کا دُھواں دیکھیں گے تو روئیں گے اَور اُس پر ماتم کریں گے۔“


جو رات دِن کبھی نہ بُجھےگی؛ اَور اُس کا دُھواں ہمیشہ اُٹھتا رہے گا۔ وہ پُشت در پُشت ویران پڑا رہے گا؛ اَور کبھی بھی کویٔی شخص اُس میں سے ہوکر نہ گزرے گا۔


سُورما فَوجی لُٹ گیٔے، اَور اَپنی آخِری نیند سو رہے ہیں؛ سُورماؤں میں سے کسی کا ہاتھ بھی کام نہیں کرتا۔


لیکن بدکاروں کی آنکھیں دھُندلا جایٔیں گی، اَور وہ بچ کر نکل نہ سکیں گے؛ اُن کی اُمّید موت کی ہچکی میں بدل جائے گی۔“


اَبراہامؔ نے نیچے سدُومؔ اَور عمورہؔ اَور اُس میدان کے سارے علاقہ پر نظر دَوڑائی اَور دیکھا کہ اُس سرزمین سے کسی بھٹّی کے دھوئیں جَیسا گہرا دُھواں اُٹھ رہاہے۔


اُن کے اَیسا کرتے ہی گھات میں بیٹھے ہُوئے لوگ فوراً اَپنی اَپنی جگہوں سے اُٹھے اَور دَوڑکر شہر میں داخل ہو گئے اَور اُسے اَپنے قبضہ میں لے لیا اَور فوراً آگ لگا دی۔


کیونکہ جَب یہوشُعؔ اَور سَب اِسرائیلیوں نے دیکھا کہ گھات میں بیٹھے ہُوئے لوگوں نے شہر کو لے لیا ہے اَور شہر سے دُھواں اُٹھ رہاہے تو اُنہُوں نے پلٹ کر عَیؔ کے لوگوں پر حملہ کیا۔


اِسرائیلیوں نے گھات میں بیٹھے ہُوئے لوگوں سے کہہ رکھا تھا کہ جَب وہ شہر سے دھوئیں کا بہت بڑا بادل اُٹھائیں گے


لیکن جَب شہر سے دھوئیں کا سُتون اُٹھنے لگا تو بنی بِنیامین نے پلٹ کر نگاہ کی اَور دیکھا کہ سارے شہر کا دُھواں آسمان کی طرف اُٹھ رہاہے۔


تَب اِسرائیلی لوگ اُن پر پلٹ پڑے اَور بنی بِنیامین کے لوگ گھبرا گیٔے کیونکہ وہ جان گیٔے تھے کہ اُن پر آفت آ چُکی ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات