Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یشوع 8:19 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

19 اُن کے اَیسا کرتے ہی گھات میں بیٹھے ہُوئے لوگ فوراً اَپنی اَپنی جگہوں سے اُٹھے اَور دَوڑکر شہر میں داخل ہو گئے اَور اُسے اَپنے قبضہ میں لے لیا اَور فوراً آگ لگا دی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

19 تب اُس کے ہاتھ بڑھاتے ہی جو گھات میں تھے اپنی جگہ سے نِکلے اور دَوڑ کر شہر میں داخِل ہُوئے اور اُسے سر کر لِیا اور جلد شہر میں آگ لگا دی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

19 और ज्योंही उसने अपनी शमशेर से अई की तरफ़ इशारा किया घात में बैठे आदमी जल्दी से अपनी जगह से निकल आए और दौड़ दौड़कर शहर पर झपट पड़े। उन्होंने उस पर क़ब्ज़ा करके जल्दी से उसे जला दिया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

19 اور جوں ہی اُس نے اپنی شمشیر سے عَی کی طرف اشارہ کیا گھات میں بیٹھے آدمی جلدی سے اپنی جگہ سے نکل آئے اور دوڑ دوڑ کر شہر پر جھپٹ پڑے۔ اُنہوں نے اُس پر قبضہ کر کے جلدی سے اُسے جلا دیا۔

باب دیکھیں کاپی




یشوع 8:19
5 حوالہ جات  

تَب یَاہوِہ نے یہوشُعؔ سے کہا، ”جو نیزہ تمہارے ہاتھ میں ہے اُسے عَیؔ کی طرف بڑھاؤ کیونکہ مَیں اُس شہر کو تمہارے ہاتھ میں دے رہا ہُوں۔“ لہٰذا یہوشُعؔ نے اَپنا نیزہ عَیؔ کی طرف بڑھایا۔


عَیؔ کے لوگوں نے پیچھے مُڑ کر دیکھا تو اُنہیں شہر کا دُھواں آسمان کی طرف اُٹھتا ہُوا نظر آیا لیکن اُنہیں کسی بھی طرف سے بچ نکلنے کا موقع نہ تھا کیونکہ جو اِسرائیلی بیابان کی طرف بھاگ گیٔے تھے پلٹے اَور اَپنا تعاقب کرنے والوں پر ٹوٹ پڑے۔


اِسرائیل کے سَب لوگ اَپنی اَپنی جگہ سے ہٹ کر بَعل تامارؔ میں صف آرا ہُوئے اَور گھات میں بیٹھے ہُوئے اِسرائیلی گِبعؔ کے مغرب سے اَچانک نکل پڑے۔


جو لوگ گھات میں بیٹھے تھے وہ اَچانک گِبعہؔ پر ہر طرف سے جھپٹ پڑے اَور سارے شہر کو تہِ تیغ کر ڈالا۔


تُم عَیؔ اَور اُس کے بادشاہ کے ساتھ وَیسا ہی سلُوک کرنا جَیسا یریحوؔ اَور اُس کے بادشاہ کے ساتھ کیا تھا لیکن اُن کا سارا مال و اَسباب اَور سارے مویشی تُم اَپنے لیٔے مالِ غنیمت کے طور پر لے سکتے ہو۔ لہٰذا شہر کے پیچھے جا کر گھات میں لگے رہو۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات