Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یشوع 8:17 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

17 اَور عَیؔ اَور بیت ایل میں کویٔی آدمی نہ رہا جو اِسرائیلیوں کے پیچھے نہ گیا ہو۔ اُنہُوں نے شہر کو کھُلا چھوڑ دیا اَور اِسرائیلیوں کے تعاقب میں روانہ ہو گئے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

17 اور عی اور بَیت ایل میں کوئی مَرد باقی نہ رہا جو اِسرائیلِیوں کے پِیچھے نہ گیا ہو اور اُنہوں نے شہر کو کُھلا چھوڑ کر اِسرائیلِیوں کا پِیچھا کِیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

17 एक मर्द भी अई या बैतेल में न रहा बल्कि सबके सब इसराईलियों के पीछे पड़ गए। न सिर्फ़ यह बल्कि उन्होंने शहर का दरवाज़ा खुला छोड़ दिया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

17 ایک مرد بھی عَی یا بیت ایل میں نہ رہا بلکہ سب کے سب اسرائیلیوں کے پیچھے پڑ گئے۔ نہ صرف یہ بلکہ اُنہوں نے شہر کا دروازہ کھلا چھوڑ دیا۔

باب دیکھیں کاپی




یشوع 8:17
9 حوالہ جات  

وہ داناؤں کو اُن ہی کی چالاکی میں پھنسا دیتے ہیں، اَور بدکار اِنسانوں کے منصُوبے مٹّی میں مِلا دیتے ہیں۔


کیونکہ یَاہوِہ نے اِسرائیلیوں سے جنگ کرنے کے لیٔے اُن کے دِل سخت کر دئیے تھے تاکہ جَیسا یَاہوِہ نے مَوشہ کو حُکم دیا تھا اُس کے مُطابق یہوشُعؔ اُنہیں بالکُل نِیست و نابود کر دے اَور اُن پر رحم کئے بغیر اُن کا نام و نِشان مٹا دے۔


لہٰذا یہوشُعؔ اَور لشکر کے تمام آدمی عَیؔ پر چڑھائی کرنے کے لیٔے نکل پڑے۔ اُنہُوں نے اَپنے بہترین سُورماؤں میں سے تیس ہزار لوگوں کو مُنتخب کرکے اَور اُنہیں رات ہی کو اِن اَحکام کے ساتھ روانہ کیا،


لیکن حِشبونؔ کے بادشاہ سیحونؔ نے ہمیں جانے نہ دیا کیونکہ یَاہوِہ تمہارے خُدا نے اُس کا مِزاج کڑا اَور اُس کا دِل سخت کر دیا تھا تاکہ اُسے تمہارے ہاتھ میں کر دے جَیسا کہ اُس نے آج بھی کیا ہے۔


عَیؔ کے تمام لوگوں کو اُن کا تعاقب کرنے کے لیٔے بُلایا گیا اَور اُنہُوں نے یہوشُعؔ کا تعاقب کیا اَور اِس طرح سے وہ شہر سے کافی دُور نکل گیٔے۔


تَب یَاہوِہ نے یہوشُعؔ سے کہا، ”جو نیزہ تمہارے ہاتھ میں ہے اُسے عَیؔ کی طرف بڑھاؤ کیونکہ مَیں اُس شہر کو تمہارے ہاتھ میں دے رہا ہُوں۔“ لہٰذا یہوشُعؔ نے اَپنا نیزہ عَیؔ کی طرف بڑھایا۔


بنی بِنیامین اُن کے مُقابلہ کے لیٔے نکل آئے اَور وہ شہر سے دُور کھنچے چلے گیٔے۔ اُنہُوں نے پہلے کی طرح ہی اِسرائیلیوں کو مارنا اَور قتل کرنا شروع کیا، یہاں تک کہ تقریباً تیس مَرد کھُلے میدان میں اَور شاہراہوں پر ڈھیر ہو گئے۔ اُن میں سے ایک شاہراہ بیت ایل کو اَور دُوسری گِبعہؔ کو جاتی تھی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات