Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یشوع 7:9 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 کیونکہ کنعانی اَور اِس مُلک کے اَور لوگ یہ سُن کر ہمیں گھیر لیں گے اَور ہمارا نام زمین پر سے مٹا ڈالیں گے۔ پھر آپ اَپنے عظیم نام کے لیٔے کیا کریں گے؟“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

9 کیونکہ کنعانی اور اِس مُلک کے سب باشِندے یہ سُن کر ہم کو گھیر لیں گے اور ہمارا نام زمِین پر سے مِٹا ڈالیں گے۔ پِھر تُو اپنے بزُرگ نام کے لِئے کیا کرے گا؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 कनानी और मुल्क की बाक़ी क़ौमें यह सुनकर हमें घेर लेंगी और हमारा नामो-निशान मिटा देंगी। अगर ऐसा होगा तो फिर तू ख़ुद अपना अज़ीम नाम क़ायम रखने के लिए क्या करेगा?”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 کنعانی اور ملک کی باقی قومیں یہ سن کر ہمیں گھیر لیں گی اور ہمارا نام و نشان مٹا دیں گی۔ اگر ایسا ہو گا تو پھر تُو خود اپنا عظیم نام قائم رکھنے کے لئے کیا کرے گا؟“

باب دیکھیں کاپی




یشوع 7:9
19 حوالہ جات  

مِصریوں کو یہ کہنے کا موقع کیوں ملے، ’عِبرانیوں کا خُدا اُنہیں بُرے اِرادہ سے نکال لے گیا تاکہ اُنہیں پہاڑوں میں مار ڈالے، رُوئے زمین پر سے مٹا ڈالے؟‘ لہٰذا اَپنے شدید قہر سے باز رہو اَور اَپنے لوگوں پر آفت نازل نہ کرو۔


اُنہُوں نے خُود سے کہا، ”آؤ، ہم اُس ساری قوم ہی کو تباہ کر ڈالیں، تاکہ اِسرائیل کا نام و نِشان ہی باقی نہ رہے۔“


اَے باپ، اَپنے نام کو جلال بخش!“ تَب آسمان سے ایک آواز سُنایٔی دی، ”مَیں نے جلال بخشا ہے اَور پھر بخشوں گا۔“


یَاہوِہ کے خدمت گزار کاہِنؔ، بیت المُقدّس کی دیوڑھی اَور قُربان گاہ کے درمیان رو رو کر کہیں۔ اَے یَاہوِہ، ”اَپنے لوگوں پر رحم کیجئے۔ اَپنی مِیراث کی توہین نہ ہونے دیں، اَور نہ ہی اُنہیں غَیر قوموں میں ضرب المثل بننے دیں۔ وہ لوگوں کے درمیان یہ کیوں کہیں کہ اُن کا خُدا کہاں ہے؟“


لیکن مَیں نے اَپنے نام کی خاطِر اَیسا کیا تاکہ میرا نام اُن قوموں کے درمیان جِن میں وہ رہتے تھے اَور جِن کے دیکھتے ہُوئے مَیں نے اُن کو مِصر سے نکلنے کے لیٔے اَپنے آپ کو اُن پر ظاہر کیا تھا ناپاک نہ ہو۔


تاکہ اَیسا نہ ہو کہ جِس مُلک سے آپ ہمیں نکال لایٔے ہیں، وہاں کے لوگ کہنے لگیں، ’چونکہ یَاہوِہ اُنہیں اُس مُلک میں جِس کا وعدہ اُنہُوں نے اُن سے کیا تھا پہُنچا نہ سَکا اَور چونکہ اُسے اُن سے نفرت تھی اِس لیٔے وہ اُنہیں نکال لے گیا تاکہ بیابان میں اُنہیں ہلاک کر دے۔‘


مَوشہ نے یَاہوِہ سے کہا، ”تَب تو مِصری اِس کے بارے میں سُن لیں گے! آپ تو اَپنی قُدرت سے اِن لوگوں کو اُن کے درمیان سے نکال لائے۔


اَے خُداوؔند! اَب جَب کہ بنی اِسرائیل نے اَپنے دُشمنوں سے شِکست کھائی ہے تو مَیں کیا کہُوں؟


یَاہوِہ نے یہوشُعؔ سے کہا، ”اُٹھ کھڑا ہو۔ تُو کیوں اِس طرح اوندھا پڑا ہے؟


اَور یَاہوِہ اَپنے عظیم نام کی خاطِر اَپنے لوگوں کو ترک نہیں کریں گے کیونکہ اُنہیں یہی پسند آیا کہ تُمہیں اَپنی قوم بنائیں۔


اَے خُدا، جَیسا آپ کا نام ہے، وَیسی ہی آپ کی سِتائش زمین کی اِنتہا تک پہُنچتی ہے؛ آپ کا داہنا ہاتھ راستی سے معموُر ہے۔


اَے ہمارے مُنجّی خُدا! اَپنے نام کے جلال کی خاطِر، ہماری مدد کریں؛ اَپنے نام کی خاطِر ہمیں نَجات دیں اَور ہمارے گُناہ بخش دیں۔


وہ یکدل ہوکر باہم مشورہ کرتے ہیں؛ اَور آپ کے خِلاف عہد باندھتے ہیں۔


ہمیں نہیں، اَے یَاہوِہ، ہمیں نہیں، بَلکہ آپ اَپنے ہی نام کو اَپنی شفقت و مَحَبّت اَور سچّائی کے باعث جلال عطا فرمائیں۔


تَب میرا دُشمن اُس کو دیکھے گا، اَور شرمندہ ہوگا، وہ جِس نے مُجھ سے کہاتھا، کہ یَاہوِہ تیرا خُدا کہاں ہے؟ میری آنکھیں اُس کا زوال دیکھیں گی؛ اَب بھی وہ پیروں کے نیچے کُچلی جائے گی، جِس طرح گلیوں میں کیچڑ روندی جاتی ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات