Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یشوع 7:25 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

25 یہوشُعؔ نے اُس سے کہا، ”تُم ہم پر یہ آفت کیوں لائے؟ آج کے دِن یَاہوِہ تُم پر آفت نازل کریں گے۔“ تَب سَب اِسرائیلیوں نے اُسے سنگسار کیا اَور پھر اُس کے باقی لوگوں کو بھی سنگسار کرنے کے بعد اُنہیں جَلا دیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

25 اور یشُوع نے کہا کہ تُو نے ہم کو کیوں دُکھ دِیا؟ خُداوند آج کے دِن تُجھے دُکھ دے گا! تب سب اِسرائیلِیوں نے اُسے سنگسار کِیا اور اُنہوں نے اُن کو آگ میں جلایا اور اُن کو پتّھروں سے مارا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

25 यशुअ ने कहा, “तुम यह आफ़त हम पर क्यों लाए हो? आज रब तुम पर ही आफ़त लाएगा।” फिर पूरे इसराईल ने अकन को उसके घरवालों समेत संगसार करके जला दिया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

25 یشوع نے کہا، ”تم یہ آفت ہم پر کیوں لائے ہو؟ آج رب تم پر ہی آفت لائے گا۔“ پھر پورے اسرائیل نے عکن کو اُس کے گھر والوں سمیت سنگسار کر کے جلا دیا۔

باب دیکھیں کاپی




یشوع 7:25
23 حوالہ جات  

لیکن نذر کی مخصُوص چیزوں کو ہاتھ نہ لگانا۔ کہیں اُن میں سے کویٔی شَے لے کر اَپنے اُوپر تباہی نہ لے آنا۔ اَیسا کروگے تو تُم اِسرائیل کی چھاؤنی پر تباہی لاؤگے اَور اُس پر کویٔی آفت کھڑی کر دوگے۔


بنی کرمی: عکار، یعنی اِسرائیل کی مُصیبت، جِس نے مخصُوص کی ہُوئی چیزوں میں خیانت کرکے اِسرائیل کے لیٔے مُصیبت پیدا کی تھی۔


تو جِس مَرد یا عورت نے یہ مکرُوہ کام کیا ہو اُسے شہر کے پھاٹک پر لے جانا اَور سنگسار کرکے ہلاک کردینا۔


”کُفر بکنے والے کو چھاؤنی سے باہر لے جاؤ، اَور وہ تمام لوگ جنہوں نے اُسے کُفر بکتے ہویٔے سُنا ہے، وہ سَب اُس کے سَر پر اَپنے ہاتھ رکھّیں؛ اِس کے بعد ساری جماعت اُسے سنگسار کرے۔


”بنی اِسرائیل سے کہو: ’کویٔی اِسرائیلی یا اِسرائیل میں رہنے والا کویٔی پردیسی جو اَپنی اَولاد میں سے کسی کو مولکؔ بُت کے لیٔے قُربانی کرے، تو وہ ضروُر جان سے ماراجائے۔ جماعت کے لوگ اُسے سنگسار کریں۔


اِس بات پر غور کرنا کہ کویٔی شخص خُدا کے فضل سے محروم رہ جائے، اَور اَیسا نہ ہو کہ کویٔی کڑوی جڑ پھوٹ نکلے اَور تُمہیں تکلیف دے اَور بہُتوں کو ناپاک کر دے۔


خُدا کے نزدیک یہی اِنصاف ہے: بدلہ میں وہ تُم پر مُصیبت لانے والوں کو مُصیبت میں ڈالے گا


جو تُمہیں ختنہ کرانے پر مجبُور کرتے ہیں، کاش وہ ختنے کے وقت اَپنے اَعضا بھی کٹوادیتے!


جو کویٔی نذر کی چیزوں کے ساتھ پکڑا جائے وہ اَپنے تمام اَسباب کے ساتھ آگ میں جَلا دیا جائے گا۔ اُس نے یَاہوِہ کے عہد کو توڑا ہے اَور بنی اِسرائیل میں شرمناک کام کیا ہے!‘ “


تَب اُس کے شہر کے سَب لوگ اُسے سنگسار کرکے مار ڈالیں۔ تُم اَیسی بدکاری کو اَپنے بیچ میں سے ختم کردینا۔ تَب سَب اِسرائیلی اُس کے بارے میں سُن کر خوف کھایٔیں گے۔


اَور تُم اُنہیں سنگسار کرنا تاکہ وہ مَر جایٔیں کیونکہ اُن ہی نے تُمہیں یَاہوِہ تمہارے خُدا سے جو تُمہیں مِصر سے یعنی غُلامی کے مُلک سے نکال لائے برگشتہ کرنا چاہا۔


” ’اگر کسی کاہِنؔ کی بیٹی فاحِشہ بَن کر اَپنے آپ کو ناپاک کرے، تو وہ اَپنے باپ کی بےحُرمتی کا باعث بنتی ہے۔ لازِم ہے کہ اُسے آگ میں جَلا دیا جائے۔


” ’اَور اگر کویٔی شخص کسی عورت اَور اُس کی ماں دونوں سے شادی کرے تو یہ بڑی بدکاری ہے۔ چنانچہ اُن تینوں کو آگ میں جَلا دیاجایٔے تاکہ تمہارے درمیان بدکاری نہ رہے۔


تقریباً تین ماہ کے بعد یہُوداہؔ کو یہ خبر مِلی، ”تمہاری بہُو تامارؔ نے زنا کیا جِس کی وجہ سے اَب وہ حاملہ ہے۔“ یہُوداہؔ نے کہا، ”اُسے باہر نکال لاؤ تاکہ اُسے جَلا کر مار ڈالیں۔“


تَب یعقوب نے شمعُونؔ اَور لیوی سے کہا، ”تُم نے اِس مُلک کے کنعانی اَور پَرزّی باشِندوں کے دِلوں میں میرے خِلاف نفرت پیدا کرکے، مُجھے مُصیبت میں ڈال دیا۔ ہم تو تعداد میں بہت کم ہیں اَور اگر وہ میرے خِلاف اِکٹھّے ہوکر مُجھ پر حملہ کر دیں تو میں اَور میرا خاندان تباہ ہو جایٔیں گے۔“


یُوناتانؔ نے کہا، ”میرے باپ نے لوگوں کو بڑی پریشانی میں ڈال دیا ہے۔ دیکھو! ذرا سا شہد چَکھنے سے ہی میری آنکھوں میں تازگی آ گئی۔


تَب تمام بنی اِسرائیل یہ سُن کر ڈریں گے اَور تمہارے درمیان کویٔی پھر کبھی اَیسی بدکاری نہ کرےگا۔


ناجائز آمدنی کے پیچھے جانے والوں کا اَنجام اَیسا ہی ہوتاہے؛ جو اُسے حاصل کرتے ہیں وہ اَپنے ہی پڑوسی کی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔


لالچی اِنسان اَپنے خاندان کے لیٔے مُشکل کھڑی کرتا ہے، لیکن جسے رشوت سے نفرت ہے وہ زندہ رہتاہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات