Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یشوع 7:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 اَور یہوشُعؔ نے یریحوؔ سے عَیؔ کو جو بیت ایل کے مشرق میں بیت آوِنؔ کے قریب واقع ہے کچھ لوگوں کو یہ کہہ کر بھیجا، ”جاؤ اَور اُس علاقہ کا جائزہ لے کر آؤ۔“ چنانچہ اُن لوگوں نے جا کر عَیؔ کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

2 اور یشُوع نے یرِیحُو سے عی کو جو بَیت ایل کی مشرِقی سمت میں بَیت آوؔن کے قرِیب واقِع ہے کُچھ لوگ یہ کہہ کر بھیجے کہ جا کر مُلک کا حال دریافت کرو اور اِن لوگوں نے جا کر عی کا حال دریافت کِیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 यह यों ज़ाहिर हुआ कि यशुअ ने कुछ आदमियों को यरीहू से अई शहर को भेज दिया जो बैतेल के मशरिक़ में बैत-आवन के क़रीब है। उसने उनसे कहा, “उस इलाक़े में जाकर उस की जासूसी करें।” चुनाँचे वह जाकर ऐसा ही करने लगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 یہ یوں ظاہر ہوا کہ یشوع نے کچھ آدمیوں کو یریحو سے عَی شہر کو بھیج دیا جو بیت ایل کے مشرق میں بیت آون کے قریب ہے۔ اُس نے اُن سے کہا، ”اُس علاقے میں جا کر اُس کی جاسوسی کریں۔“ چنانچہ وہ جا کر ایسا ہی کرنے لگے۔

باب دیکھیں کاپی




یشوع 7:2
18 حوالہ جات  

شمال کی جانِب اُن کی حَد یردنؔ سے شروع ہُوئی اَور یریحوؔ کے شمالی نشیب میں سے گزرتی ہُوئی مغرب کی جانِب کوہستانی مُلک سے ہوکر بیت آوِنؔ کے بیابان تک پہُنچی۔


”اَے بنی اِسرائیل، خواہ تُم زناکاری کرو، لیکن بنی یہُوداہؔ کو گُنہگار نہ ہونے دو۔ ”تُم گِلگالؔ کو نہ جاؤ؛ نہ ہی بیت آوِنؔ تک جاؤ۔ اَور نہ یَاہوِہ کی، ’حیات کی قَسم کھاؤ!‘


اِس طرح یَاہوِہ نے اُس دِن اِسرائیل کو بچایا اَور جنگ بیت آوِنؔ سے آگے تک پھیل گئی۔


اَور فلسطینی تین ہزار رتھوں، چھ ہزار رتھ بانوں اَور سمُندر کے کنارے کی ریت کی مانند کثیر فَوجی سپاہیوں کے ہمراہ اِسرائیل کے ساتھ لڑنے کے لیٔے جمع ہُوئے۔ اُنہُوں نے پیش قدمی کرکے بیت آوِنؔ کے مشرق میں مِکماشؔ میں پڑاؤ کیا۔


”دیکھو، مَیں تُمہیں گویا بھیڑوں کو بھیڑیوں کے درمیان بھیج رہا ہُوں۔ لہٰذا تُم سانپوں کی طرح ہوشیار اَور کبُوتروں کی مانِند معصُوم بنو۔


جنگ کرنے کے لیٔے رہنمائی کی ضروُرت ہوتی ہے، اَور مُشیروں کی کثرت فتحیابی کا باعث بنتی ہے۔


منصُوبے بنانے سے پہلے مشورہ کرو؛ اَور جنگ چھیڑنے سے قبل رہنمائی لو۔


پھر وہاں سے کوُچ کرکے وہ اُن پہاڑوں کی طرف گئے جو بیت ایل کے مشرق میں ہیں اَور اَیسی جگہ خیمہ زن ہویٔے جِس کے مغرب میں بیت ایل اَور مشرق میں عَیؔ ہے۔ وہاں اَبرامؔ نے یَاہوِہ کے لیٔے ایک مذبح بنایا اَور یَاہوِہ سے دعا کی۔


پس غور سے دیکھو کہ کِس طرح چلتےہو، نادانوں کی طرح نہیں بَلکہ داناؤں کی طرح چلو،


بنی بِنیامین گِبعؔ سے لے کر آگے مِکماشؔ، عیّاہؔ اَور بیت ایل اَور اُس کے دیہات میں،


یریحوؔ کا ایک بادشاہ۔ بیت ایل کے نزدیک عَیؔ کا ایک بادشاہ۔


تَب یہوشُعؔ بِن نُونؔ نے شِطِّیمؔ سے دو جاسُوسوں کو خُفیہ طور پر روانہ کیا اَور اُن سے کہا، ”جا کر اُس مُلک کا،“ اَور، ”خصوصاً یریحوؔ کا جائزہ لو۔“ چنانچہ وہ چلے گیٔے اَور راحبؔ نام کی کسی فاحِشہ کے گھر میں داخل ہُوئے اَور وہیں قِیام کیا۔


اَور یعقوب نے اُس مقام کا نام بیت ایل رکھا حالانکہ پہلے اُس شہر کا نام لُوزؔ تھا۔


جَب وہ یہوشُعؔ کے پاس لَوٹے تو کہا، ”سَب لوگوں کو عَیؔ جانے کی ضروُرت نہیں۔ صِرف دو یا تین ہزار مَرد ہی جا کر اُسے قبضہ میں لے لیں۔ سَب لوگوں کو زحمت نہ دے کیونکہ وہاں تھوڑے سے لوگ ہیں۔“


اُس نے اُسے اُن کے پاس بھیجا جو بیت ایل، جُنوبی رامات یا رامات کے نِیگیوؔ اَور یتّیرؔ میں تھے۔


”اَے حِشبونؔ ماتم کر کہ عَیؔ تباہ کر دیا گیا! اَے ربّہؔ کے باشِندوں، چِلّاؤ! ٹاٹ پہن کر ماتم کرو؛ دیواروں کے اَندر اِدھر اُدھر دَوڑو، کیونکہ مولکؔ اَپنے کاہِنوں اَور حاکموں کے ساتھ، جَلاوطن کیا جائے گا۔


اَور یرُبعامؔ نے ایک کو بیت ایل میں اَور دُوسرے کو دانؔ میں نصب کیا۔


وہ عیّاتؔ میں داخل ہو رہاہے؛ اَور مِگرُونؔ سے ہوکر گزر رہاہے؛ اُس نے مِکماشؔ میں اَپنا اَسباب جمع کر رہاہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات