Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یشوع 7:13 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 ”جاؤ، اَور لوگوں کو پاک کرو۔ اُن سے کہو، ’کل کی تیّاری کے لیٔے اَپنے آپ کو پاک کر لیں کیونکہ یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کے خُدا کا یہ فرمان ہے: اَے اِسرائیلیوں! تمہارے درمیان نذر کی ہُوئی چیز مَوجُود ہے اَور جَب تک تُم اُسے دُور نہ کروگے تُم اَپنے دُشمنوں کے سامنے ٹھہر نہیں سکوگے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

13 اُٹھ لوگوں کو پاک کر اور کہہ کہ تُم اپنے کو کل کے لِئے پاک کرو کیونکہ خُداوند اِسرائیلؔ کا خُدا یُوں فرماتا ہے کہ اَے اِسرائیلِیو! تُمہارے درمِیان مخصُوص کی ہُوئی چِیز مَوجُود ہے۔ تُم اپنے دُشمنوں کے آگے ٹھہر نہیں سکتے جب تک تُم اُس مخصُوص کی ہُوئی چِیز کو اپنے درمِیان سے دُور نہ کر دو۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

13 अब उठ और लोगों को मेरे लिए मख़सूसो-मुक़द्दस कर। उन्हें बता देना, ‘अपने आपको कल के लिए मख़सूसो-मुक़द्दस करना, क्योंकि रब जो इसराईल का ख़ुदा है फ़रमाता है कि ऐ इसराईल, तेरे दरमियान ऐसा माल है जो मेरे लिए मख़सूस है। जब तक तुम उसे अपने दरमियान से निकाल न दो अपने दुश्मनों के सामने क़ायम नहीं रह सकोगे।’

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

13 اب اُٹھ اور لوگوں کو میرے لئے مخصوص و مُقدّس کر۔ اُنہیں بتا دینا، ’اپنے آپ کو کل کے لئے مخصوص و مُقدّس کرنا، کیونکہ رب جو اسرائیل کا خدا ہے فرماتا ہے کہ اے اسرائیل، تیرے درمیان ایسا مال ہے جو میرے لئے مخصوص ہے۔ جب تک تم اُسے اپنے درمیان سے نکال نہ دو اپنے دشمنوں کے سامنے قائم نہیں رہ سکو گے۔‘

باب دیکھیں کاپی




یشوع 7:13
13 حوالہ جات  

یہوشُعؔ نے لوگوں سے فرمایا، ”اَپنے آپ کو مُقدّس کر لو کیونکہ کل کے دِن یَاہوِہ تمہارے درمیان عجِیب و غریب کام کریں گے۔“


اَے ریاکار! پہلے اَپنی آنکھ میں سے تو شہتیر نکال، پھر اَپنے بھایٔی یا بہن کی آنکھ میں سے تنکے کو اَچھّی طرح دیکھ کر نکال سکےگا۔


بنی اِسرائیل نے گُناہ کیا ہے۔ اُنہُوں نے میرے اُس عہد کو توڑا ہے جِس پر مَیں نے اُنہیں قائِم رہنے کا حُکم دیا تھا۔ اُنہُوں نے نذر کی ہُوئی چند چیزیں لی ہیں۔ اُنہُوں نے چوری کی اَور جھُوٹ بولا اَور اُنہیں اَپنے اَسباب میں رکھ دیا۔


لیکن نذر کی مخصُوص چیزوں کو ہاتھ نہ لگانا۔ کہیں اُن میں سے کویٔی شَے لے کر اَپنے اُوپر تباہی نہ لے آنا۔ اَیسا کروگے تو تُم اِسرائیل کی چھاؤنی پر تباہی لاؤگے اَور اُس پر کویٔی آفت کھڑی کر دوگے۔


اَور اَب تُم یہُودیؔہ اَور یروشلیمؔ کے مَردوں اَور عورتوں کو اَپنا غُلام بنا کر رکھنا چاہتے ہو۔ کیا تُم بھی اَپنے یَاہوِہ خُدا کی نظر میں اِس کارنامے کے سبب سے گُناہ کا مُجرم نہ ہو؟


پھر یعقوب کے بیٹے مقتولوں پر جھپٹے اَور شہر کو لُوٹ لیا، کیونکہ اُنہُوں نے اُن کی بہن کو بےحُرمت کیا تھا۔


اگر تمہارا سگا بھایٔی یا تمہارا بیٹا یا بیٹی یا تمہاری چہیتی بیوی یا تمہارا کویٔی جگری دوست تُمہیں خُفیہ طور پر یہ کہہ کر ورغلائے کہ چلو، ”ہم غَیر معبُودوں کی عبادت کریں“ (یعنی اَیسے معبُودوں کی جنہیں نہ تُم اَور نہ تمہارے آباؤاَجداد ہی جانتے تھے،


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات