Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یشوع 6:25 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

25 لیکن یہوشُعؔ نے راحبؔ فاحِشہ اَور اُس کے خاندان کو اَور اُن سَب کو جو اُس کے ساتھ تھے سلامت بچا لیا کیونکہ اُس نے اُن آدمیوں کو چھپایا تھا جنہیں یہوشُعؔ نے جاسُوسوں کے طور پر یریحوؔ بھیجا تھا اَور آج کے دِن تک اُس کی بُودوباش اِسرائیل کے درمیان ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

25 لیکن یشُوع نے راحب کسبی اور اُس کے باپ کے گھرانے کو اور جو کُچھ اُس کا تھا سب کو سلامت بچا لِیا۔ اُس کی بُود و باش آج کے دِن تک اِسرائیلؔ میں ہے کیونکہ اُس نے اُن قاصِدوں کو جِن کو یشُوع نے یرِیحُو میں جاسُوسی کے لِئے بھیجا تھا چِھپا رکھّا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

25 यशुअ ने सिर्फ़ राहब कसबी और उसके घरवालों को बचाए रखा, क्योंकि उसने उन आदमियों को छुपा दिया था जिन्हें यशुअ ने यरीहू भेजा था। राहब आज तक इसराईलियों के दरमियान रहती है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

25 یشوع نے صرف راحب کسبی اور اُس کے گھر والوں کو بچائے رکھا، کیونکہ اُس نے اُن آدمیوں کو چھپا دیا تھا جنہیں یشوع نے یریحو بھیجا تھا۔ راحب آج تک اسرائیلیوں کے درمیان رہتی ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یشوع 6:25
11 حوالہ جات  

ایمان ہی سے راحبؔ فاحِشہ نافرمانوں کے ساتھ ہلاک نہ ہویٔی کیونکہ اُس نے اِسرائیلی جاسُوسوں کا سلامتی کے ساتھ اِستِقبال کیا تھا۔


ٹھیک اِسی طرح کیا راحبؔ فاحِشہ بھی جَب اُس نے قاصِدوں کو پناہ دی اَور دُوسرے راستہ سے رخصت کیا تو، کیا وہ اَپنے اعمال کے سبب سے راستباز نہ ٹھہری؟


اَور سَلمونؔ سے بُوعزؔ پیدا ہویٔے، اُن کی ماں کا نام راحبؔ تھا، حضرت بُوعزؔ سے عوبیدؔ پیدا ہویٔے اُن کی ماں کا نام رُوتؔ تھا، حضرت عوبیدؔ سے یِشائی پیدا ہویٔے،


(لیکن اُس نے اُنہیں چھت پر لے جا کر سَن کے ڈنٹھلوں کے نیچے چھُپا دیا جو اُس نے وہاں جمع کر رکھے تھے۔)


اَورجو کویٔی خُداوؔند کا نام لے گا نَجات پایٔےگا۔‘


اَور یہوشُعؔ نے وہ بَارہ پتّھر نصب کئے جو یردنؔ کے درمیان ٹھیک اُس جگہ تھے جہاں عہد کا صندُوق اُٹھانے والے کاہِنؔ کھڑے تھے اَور آج کے دِن تک وہ پتّھر وہیں مَوجُود ہیں۔


تَب یہوشُعؔ بِن نُونؔ نے شِطِّیمؔ سے دو جاسُوسوں کو خُفیہ طور پر روانہ کیا اَور اُن سے کہا، ”جا کر اُس مُلک کا،“ اَور، ”خصوصاً یریحوؔ کا جائزہ لو۔“ چنانچہ وہ چلے گیٔے اَور راحبؔ نام کی کسی فاحِشہ کے گھر میں داخل ہُوئے اَور وہیں قِیام کیا۔


لیکن اُس عورت نے اُنہیں لے جا کر کہیں چھُپا دیا اَور کہا، ”ہاں، وہ مَرد میرے پاس آئے تو تھے لیکن مُجھے یہ علم نہ تھا کہ وہ کہاں سے آئے ہیں۔


لیکن تُم ہمارے اِس مُلک میں داخل ہوتے وقت اِس لال رسّی کو اُس کھڑکی میں باندھ دینا جِس میں سے تُم نے ہمیں نیچے اُتارا ہے اَور تُم اَپنے باپ اَور ماں اَور بھائیوں اَور اَپنے پُورے خاندان کو اَپنے گھر میں لے آنا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات