Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یشوع 6:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 تَب یَاہوِہ نے یہوشُعؔ سے کہا، ”دیکھ، مَیں نے یریحوؔ کو اُس کے بادشاہ اَور زبردست سُورماؤں سمیت تمہارے ہاتھ میں کر دیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

2 اور خُداوند نے یشُوع سے کہا کہ دیکھ مَیں نے یرِیحُو کو اور اُس کے بادشاہ اور زبردست سُورماؤں کو تیرے ہاتھ میں کر دِیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 रब ने यशुअ से कहा, “मैंने यरीहू को उसके बादशाह और फ़ौजी अफ़सरों समेत तेरे हाथ में कर दिया है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 رب نے یشوع سے کہا، ”مَیں نے یریحو کو اُس کے بادشاہ اور فوجی افسروں سمیت تیرے ہاتھ میں کر دیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یشوع 6:2
20 حوالہ جات  

یَاہوِہ اُن کے بادشاہوں کو تمہارے ہاتھ میں کر دیں گے تاکہ تُم آسمان کے نیچے سے اُن کے نام مٹا ڈالو، اَور کویٔی شخص تمہارا سامنا نہ کر پایٔےگا بَلکہ تُم اُنہیں تباہ کر ڈالوگے۔


تَب یَاہوِہ نے یہوشُعؔ سے کہا، ”خوف نہ کرو اَور ہِراساں نہ ہو۔ سارے لشکر کو اَپنے ساتھ لے جاؤ اَور عَیؔ پر چڑھائی کر دو کیونکہ مَیں نے عَیؔ کے بادشاہ اُس کی رعایا اُس کے شہر اَور اُس کے مُلک کو تمہارے قبضہ میں کر دیا ہے۔


اُنہُوں نے یہوشُعؔ سے کہا، ”یقیناً یَاہوِہ نے وہ سارا مُلک ہمارے ہاتھ میں کر دیا ہے کیونکہ تمام لوگ ہمارے سبب سے خوفزدہ ہوکر کانپ رہے ہیں۔“


اَور اُن سے کہا، ”مَیں جانتی ہُوں کہ یَاہوِہ نے یہ مُلک تُمہیں دیا ہے اَور تمہارا شدید خوف ہم پر چھایا ہُواہے اَور اِس مُلک کے تمام باشِندے تمہارے خوف سے کانپ رہے ہیں۔


اُن کی اَولاد نے جا کر اُس مُلک پر قبضہ کر لیا۔ آپ نے اُن کے آگے کنعانیوں کو جو وہاں رہتے تھے مغلُوب کر دیا۔ آپ نے کنعانیوں کو اُن کے بادشاہوں اَور مُلک کے لوگوں سمیت اُن کے قابُو میں کر دیا تاکہ اُن کے ساتھ جَیسا چاہیں سلُوک کریں۔


” ’اِس فیصلہ کا اعلان فرشتوں نے کیا اَور قُدُّوس نے فیصلہ سُنایا تاکہ زندہ لوگ جان لیں کہ حق تعالیٰ آدمیوں کی بادشاہت پر حُکمرانی کرتا ہے اَور اُنہیں جسے چاہتاہے اُسے اَپنی مرضی سے دے دیتاہے اَور ایک ادنیٰ اِنسان کو اُن کے اُوپر مُقرّر کر دیتاہے۔‘


وقتوں اَور موسموں کو وُہی بدلتا ہے؛ وُہی بادشاہوں کو قائِم کرتا ہے اَور اُنہیں معزول بھی کرتا ہے۔ وہ حکیموں کو حِکمت اَور صاحبِ بصیرت کو عِرفان بخشتا ہے۔


لہٰذا داویؔد نے یَاہوِہ سے پُوچھا، ”کیا میں جا کر فلسطینیوں پر حملہ کر دُوں؟ کیا آپ اُنہیں میرے حوالے کر دیں گے؟“ یَاہوِہ نے داویؔد کو جَواب دیا، ”جاؤ، مَیں ضروُر فلسطینیوں کو تمہارے حوالے کر دُوں گا۔“


اگر تمہارا معبُود کموشؔ تُمہیں کچھ دے تو کیا تُم اُسے نہ لوگے؟ اِسی طرح جو کُچھ یَاہوِہ ہمارے خُدا ہمیں دیں تو کیا ہم اُن پر قابض نہ ہوں؟


”تَب یَاہوِہ اِسرائیل کے خُدا نے سیحونؔ اَور اُس کے سَب لوگوں کو اِسرائیلیوں کے ہاتھوں میں کر دیا اَور اُنہُوں نے اُنہیں شِکست دے کر اُس مُلک میں رہنے والے امُوریوں کی ساری سرزمین پر قبضہ کر لیا


زمین کے تمام باشِندے ناچیز گنے جاتے ہیں۔ اَور وہ آسمانی لشکروں اَور زمین کے لوگوں کے ساتھ اَپنی مرضی کے مُطابق کام کرتا ہے؛ اَور کویٔی نہیں ہے جو اُس کا ہاتھ روک سکے، یا اُس سے کہہ سَکتا ہے: ”آپ نے یہ کیا کیا ہے؟“


”اِن بادشاہوں کے دَورِ حُکومت میں آسمانی خُدا ایک اَیسی بادشاہت قائِم کرےگا جو کبھی تباہ نہ ہوگی، نہ وہ دُوسرے لوگوں کے حوالہ کی جائے گی۔ وہ اُن تمام سلطنتوں کو کُچل کر ختم کر دے گی لیکن وہ اَبد تک قائِم رہے گی۔


”اَے بادشاہ، خُداتعالیٰ نے آپ کے باپ نبوکدنضرؔ کو سلطنت، عظمت، جلال اَور شان بخشی تھی۔


اہلِ یریحوؔ نے بنی اِسرائیل کی وجہ سے شہر کا پھاٹک مضبُوطی سے بند کیا ہُوا تھا۔ نہ کویٔی باہر جاتا اَور نہ کویٔی اَندر آتا تھا۔


تمام مُسلّح مَردوں کو لے کر شہر کے گِرد گشت لگاؤ۔ چھ دِن تک اَیسا ہی کرتے رہو


یریحوؔ کا ایک بادشاہ۔ بیت ایل کے نزدیک عَیؔ کا ایک بادشاہ۔


تَب یَاہوِہ نے یہوشُعؔ سے کہا،


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات