Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یشوع 6:19 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

19 سَب چاندی اَور سونا اَور کانسے اَور لوہے کے سارے ظروف یَاہوِہ کے لیٔے مُقدّس ہیں اَور وہ اُن ہی کے خزانہ میں جایٔیں گے۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

19 لیکن سب چاندی اور سونا اور وہ برتن جو پِیتل اور لوہے کے ہوں خُداوند کے لِئے مُقدّس ہیں۔ سو وہ خُداوند کے خزانہ میں داخِل کِئے جائیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

19 जो कुछ भी चाँदी, सोने, पीतल या लोहे से बना है वह रब के लिए मख़सूस है। उसे रब के ख़ज़ाने में डालना है।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

19 جو کچھ بھی چاندی، سونے، پیتل یا لوہے سے بنا ہے وہ رب کے لئے مخصوص ہے۔ اُسے رب کے خزانے میں ڈالنا ہے۔“

باب دیکھیں کاپی




یشوع 6:19
25 حوالہ جات  

اہم کاہِنوں نے اُن سِکّوں کو اُٹھالیا اَور کہا، ”یہ رقم تو خُون کی قیمت ہے، شَریعت کے مُطابق اِسے بیت المُقدّس کے خزانہ میں ڈالنا جائز نہیں۔“


بنی لیوی میں سے اخیاہؔ خُدا کے گھر کے خزانوں اَور مخصُوص اَشیا کے خزانوں کا مختار تھا۔


پھر وہ بیت المُقدّس کے خزانہ کے سامنے بیٹھے تھے۔ آپ دیکھ رہے تھے لوگ خزانہ میں کِس طرح نذرانہ ڈالتے ہیں۔ کیٔی دولتمند لوگ اُس میں بڑی بڑی رقمیں ڈال رہے تھے۔


جَب لیوی دہ یکی لیں تو اَہرونؔ کی نَسل کا ایک کاہِنؔ اُن کے ہمراہ ہونا چاہئے اَور لیویوں کو دہ یکی کا دسواں حِصّہ ہمارے خُدا کے گھر کے خزانوں میں لانا چاہئے۔


جنہیں داویؔد بادشاہ نے یَاہوِہ کو نذر کر دیا جَیسا کہ اُنہُوں نے دیگر اَقوام یعنی اِدُوم، مُوآب، بنی عمُّون، فلسطینیوں اَور عمالیقؔ سے حاصل کَردہ چاندی اَور سونا یَاہوِہ کو نذر کیا تھا۔


تَب نبوکدنضرؔ نے یَاہوِہ کے کلام کے مُطابق یَاہوِہ کے بیت المُقدّس اَور شاہی محل کے سارے خزانے وہاں سے نکال کر اَپنے ساتھ لے گیا۔ اُس نے سونے کے ظروف بھی اَپنے قبضہ میں لے لیٔے جنہیں شاہِ اِسرائیل شُلومونؔ نے یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کے لیٔے بنوایا تھا۔


اَور اِس طرح یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کا سارا کام، جو بادشاہ شُلومونؔ نے شروع کیا تھا، ختم ہو گیا۔ تَب شُلومونؔ نے اَپنے باپ داویؔد کی مخصُوص کی ہُوئی نذریں یعنی چاندی اَور سونا اَور سارے برتن کو یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کے خزانے میں رکھوا دیا۔


داویؔد بادشاہ نے اُنہیں یَاہوِہ کے لیٔے مخصُوص کر دیا جَیسا کہ اُس نے ساری مغلُوب قوموں کے سونے چاندی کو کیا تھا۔


اَے صِیّونؔ کی بیٹی، اُٹھ اَور کُچل، کیونکہ مَیں تُجھے لوہے کے سینگ، اَور کانسے کے کھُر دُوں گا، اَور تُو بہت سِی قوموں کے ٹکڑے کر ڈالے گی۔ اَور اُن کے ناجائز آمدنی کے ذخیروں کو خُدا کی نذر کرےگی، اَور اُن کے مال کو زمین کے مالک، یَاہوِہ خُدا کے حُضُور میں لایٔے گی۔


پھر وہ وفاداری سے نذرانے، دہ یکیاں اَور نذر کئے گیٔے تحفے لاتے رہے۔ اَور کونعنیاہؔ ایک لیوی اِن چیزوں کا مختار تھا اَور اُس کا بھایٔی شِمعیؔ اُس کا نائب تھا۔


اَور وہ چاندی اَور سونے کی اُن چیزوں کو خُدا کے بیت المُقدّس میں لے آیا جو اُس نے اَور اُس کے باپ نے نذر کے طور پر مخصُوص کی تھیں۔


اَور بادشاہ نے اُسے اُن سَب چیزوں کے نقشے بھی دئیے جو پاک رُوح نے یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کے صحنوں، اِردگرد کے حُجروں اَور خُدا کے بیت المُقدّس کے خزانوں اَور نذر کَردہ اَشیا کے خزانوں کے متعلّق اُن کے دِل میں ڈالے تھے۔


اَورجو کچھ شموایلؔ غیب بین اَور شاؤل بِن قیشؔ، ابنیرؔ بِن نیرؔ اَور یُوآبؔ بِن ضرویاہؔ نے مخصُوص کیا تھا اَور دُوسری تمام مخصُوص اَشیا شلُومیتؔ اَور اُس کے رشتہ داروں کی نِگرانی میں تھیں۔


شلُومیتؔ اَور اُس کے رشتہ دار اُن تمام اَشیا کے خزانوں کے مختار تھے جو داویؔد بادشاہ نے اَور آبائی خاندانوں کے اُن سربراہوں نے جو ہزاروں اَور سینکڑوں فَوجی دستوں کے اعلیٰ سرداروں اَور دیگر سپہ سالاروں نے نذر کی تھیں۔


اَور وہ یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کے اَور شاہی محل کے سارے بیس قیمتی خزانے لُوٹ کر لے گیا، جِن میں شُلومونؔ کی بنائی ہُوئی سونے کی ڈھالیں بھی شامل تھیں۔


اِس لیٔے عبیدؔ ملِکؔ اُن آدمیوں کو ساتھ لے کر شاہی محل میں خزانہ کے نیچے کے کمرے میں گیا۔ اَور اُس نے وہاں سے کچھ پُرانے چیتھڑے اَور خارج پُرانے کپڑے لے کر اُنہیں رسّیوں کی مدد سے حوض میں یرمیاہؔ کے پاس لٹکا دیا۔


سونا، چاندی، کانسا، لوہا، رانگا اَور سیسہ


اَور چوتھے سال اُن کا تمام پھل خُوشی کے نذرانہ کے طور پر یَاہوِہ کے لیٔے پاک ہوگا۔


تَب اُنہُوں نے لوگوں اَور جانوروں سمیت تمام مالِ غنیمت کو جمع کیا


اَور تمام اسیروں اَور مالِ غنیمت کو مَوشہ، الیعزرؔ کاہِنؔ اَور بنی اِسرائیل کی ساری جماعت کے پاس اَپنی چھاؤنی میں لے آئے جو یریحوؔ کے مقابل یردنؔ کے کنارے مُوآب کے میدانوں میں تھی۔


بنی اِسرائیل نے گُناہ کیا ہے۔ اُنہُوں نے میرے اُس عہد کو توڑا ہے جِس پر مَیں نے اُنہیں قائِم رہنے کا حُکم دیا تھا۔ اُنہُوں نے نذر کی ہُوئی چند چیزیں لی ہیں۔ اُنہُوں نے چوری کی اَور جھُوٹ بولا اَور اُنہیں اَپنے اَسباب میں رکھ دیا۔


اُنہُوں نے مالِ غنیمت میں سے کچھ حِصّہ بچا کر یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کی مرمّت کے لیٔے وقف کیا تھا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات