Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یشوع 6:13 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 اَور وہ سات کاہِنؔ نرسنگے لیٔے ہُوئے یَاہوِہ کے عہد کے صندُوق کے آگے آگے چل رہے تھے اَور نرسنگے پھُونکتے جا رہے تھے۔ مُسلّح آدمی اُن کے آگے تھے اَور عقب والے سپاہی یَاہوِہ کے صندُوق کے پیچھے اَور نرسنگوں کی آواز گونجتی چلی جا رہی تھی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

13 اور وہ سات کاہِن مینڈھوں کے سِینگوں کے سات نرسِنگے لِئے ہُوئے خُداوند کے صندُوق کے آگے آگے برابر چلتے اور نرسِنگے پُھونکتے جاتے تھے اور وہ مُسلّح آدمی آگے آگے ہو لِئے اور دُنبالہ خُداوند کے صندُوق کے پِیچھے پِیچھے چلا اور کاہِن چلتے چلتے نرسِنگے پُھونکتے جاتے تھے۔

باب دیکھیں کاپی




یشوع 6:13
8 حوالہ جات  

ہم نیکی کرنے سے بیزار نہ ہوں کیونکہ اگر مایوس نہیں ہوں گے تو عَین وقت پر فصل کاٹیں گے۔


لیکن جو آخِر تک برداشت کرےگا وہ نَجات پایٔےگا۔


چونکہ خُدا نے اُن لیویوں کی جو یَاہوِہ کے عہد کے صندُوق کو اُٹھائے ہُوئے تھے مدد کی تو اُنہُوں نے سات بَیل اَور سات مینڈھے قُربان کئے۔


اَور آخِر میں دانؔ کی چھاؤنی کے دستے اَپنے جھنڈے کے ساتھ سارے دستوں کے پیچھے روانہ ہویٔے۔ احیعزر بِن عمّی شدّؔی اُن کی قیادت کر رہاتھا۔


اَور سات کاہِنؔ صوفار یعنی مینڈھوں کے سینگوں کے سات نرسنگے لیٔے ہُوئے صندُوق کے آگے آگے چلیں۔ ساتویں دِن تُم شہر کے گِرد سات بار گشت لگانا اَور کاہِنؔ اَپنے نرسنگے پھُونکتے رہیں۔


مُسلّح سپاہی اُن کاہِنوں کے آگے آگے چلے جو نرسنگے پھُونک رہے تھے اَور پچھلے سپاہی صندُوق کے پیچھے پیچھے چلے اَور نرسنگوں کی آواز لگاتار گونج رہی تھی۔


دُوسرے دِن یہوشُعؔ صُبح سویرے اُٹھے اَور کاہِنوں نے یَاہوِہ کے عہد کا صندُوق اُٹھایا۔


اِس طرح دُوسرے دِن بھی اُنہُوں نے شہر کے گِرد ایک بار چکّر لگایا اَور پھر چھاؤنی میں آ گئے۔ وہ چھ دِن تک اَیسا ہی کرتے رہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات