Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یشوع 4:9 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 اَور یہوشُعؔ نے وہ بَارہ پتّھر نصب کئے جو یردنؔ کے درمیان ٹھیک اُس جگہ تھے جہاں عہد کا صندُوق اُٹھانے والے کاہِنؔ کھڑے تھے اَور آج کے دِن تک وہ پتّھر وہیں مَوجُود ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

9 اور یشُوع نے یَردن کے بِیچ میں اُس جگہ جہاں عہد کے صندُوق کے اُٹھانے والے کاہِنوں نے پاؤں جمائے تھے بارہ پتّھر نصب کِئے چُنانچہ وہ آج کے دِن تک وہِیں ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 साथ साथ यशुअ ने उस जगह भी बारह पत्थर खड़े किए जहाँ अहद का संदूक़ उठानेवाले इमाम दरियाए-यरदन के दरमियान खड़े थे। यह पत्थर आज तक वहाँ पड़े हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 ساتھ ساتھ یشوع نے اُس جگہ بھی بارہ پتھر کھڑے کئے جہاں عہد کا صندوق اُٹھانے والے امام دریائے یردن کے درمیان کھڑے تھے۔ یہ پتھر آج تک وہاں پڑے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




یشوع 4:9
16 حوالہ جات  

تَب شموایلؔ نے ایک پتّھر لے کر اُسے مِصفاہؔ اَور شینؔ کے درمیان نصب کر دیا اَور اُس نے یہ کہہ کر اُس کا نام اِبن عزرؔ رکھا کہ، ”اِتنی دُور تک یَاہوِہ نے ہماری مدد کی۔“


اَور یہ بَلّیئیں اِس قدر لمبی تھیں کہ اُن کے سِرے جو اَندرونی پاک مَقدِس کے صندُوق سے باہر نکلے ہُوئے تھے لیکن اَندرونی پاک مقام کے سامنے سے دیکھے جا سکتے تھے مگر اِس کے باہر سے نہیں۔ اَور وہ آج کے دِن تک اُسی حالات میں وہیں ہیں۔


کیونکہ بیروت کے لوگ گِتَّئیم کو بھاگ گیٔے تھے اَور آج تک وہاں پردیسی کی طرح مُقیم ہیں۔


پس داویؔد نے اُس دِن یہی قانُون اَور آئین نافذ کر دیا جو آج تک اِسرائیل میں جاری ہے۔


تَب وہ حِتّیوں کے مُلک میں گیا اَور وہاں اُس نے ایک شہر بسایا اَور اُس کا نام لُوزؔ رکھا۔ چنانچہ آج تک اُس کا یہی نام ہے۔


اَور یہوشُعؔ نے یہ باتیں خُدا کی کِتاب تورہ میں درج کر لیں۔ تَب اُنہُوں نے ایک بڑا پتّھر لیا اَور اُسے یَاہوِہ کے پاک مقام کے قریب بلُوط کے درخت کے نیچے نصب کر دیا۔


اَور یَاہوِہ نے مَوشہ کو مُلک مُوآب میں بیت پعورؔ کے مقابل کی وادی میں دفن کیا لیکن آج کے دِن تک کویٔی نہیں جانتا کہ مَوشہ کی قبر کہاں ہے؟


یہ پتّھر تعداد میں اِسرائیل کے ہر ایک بیٹوں کے ناموں کے مُطابق بَارہ ہُوں جِن پر ایک انگُشتری کے نقش کی طرح ہر ایک پر بَارہ قبیلوں کے نام کندہ کئے جایٔیں۔


اَور یَاہوِہ نے مَوشہ سے کہا، ”پہاڑ پر میرے پاس آؤ اَور وہیں ٹھہرے رہو۔ میں تُمہیں پتّھر کی تختیاں دُوں گا جِن پر مَیں نے اُن کی تعلیم کے لیٔے آئین کے اَحکام لِکھ دئیے ہیں۔“


دُوسرے دِن علی الصبح یعقوب نے اُس پتّھر کو لے کر جسے اُنہُوں نے اَپنے سَر کے نیچے رکھا تھا سُتون کی طرح کھڑا کیا اَور اُس کے اُوپر زَیتُون کا تیل ڈالا،


اِصحاقؔ نے اُس کا نام شِباہ رکھا اَور آج تک وہ شہر بیرشبعؔ کہلاتا ہے۔


چنانچہ سپاہیوں نے رقم لے کر جَیسا اُنہیں سِکھایا گیا تھا وَیسا ہی کیا اَور یہ بات آج تک یہُودیوں میں مشہُور ہے۔


یہی وجہ ہے کہ وہ کھیت آج تک خُون کا کھیت کہلاتا ہے۔


ایلیّاہ نے یعقوب کے بَارہ قبیلوں کے لحاظ سے بَارہ پتّھر لیٔے۔ یعقوب پر یَاہوِہ کا کلام نازل ہُوا تھا، ”کہ تمہارا نام اَب اِسرائیل ہوگا۔“


اَورجو کاہِنؔ صندُوق اُٹھائے ہُوئے تھے وہ اُس وقت تک یردنؔ کے درمیان کھڑے رہے جَب تک کہ جو کچھ بھی یَاہوِہ نے یہوشُعؔ کو حُکم دیا تھا لوگوں نے وہ سَب وَیسا ہی کیا، جَیسا کہ مَوشہ نے یہوشُعؔ کو ہدایت دی تھی۔ لوگ جلدی سے آگے بڑھے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات