Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یشوع 4:19 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

19 پہلے مہینے کے دسویں دِن لوگ یردنؔ سے نکل کر یریحوؔ کی مشرقی سرحد پر گِلگالؔ میں خیمہ زن ہُوئے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

19 اور لوگ پہلے مہِینے کی دسوِیں تارِیخ کو یَردن میں سے نِکل کر یرِیحُو کی مشرِقی سرحد پر جِلجاؔل میں خَیمہ زن ہُوئے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

19 इसराईलियों ने पहले महीने के दसवें दिन दरियाए-यरदन को उबूर किया। उन्होंने अपने ख़ैमे यरीहू के मशरिक़ में वाक़े जिलजाल में खड़े किए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

19 اسرائیلیوں نے پہلے مہینے کے دسویں دن دریائے یردن کو عبور کیا۔ اُنہوں نے اپنے خیمے یریحو کے مشرق میں واقع جِلجال میں کھڑے کئے۔

باب دیکھیں کاپی




یشوع 4:19
18 حوالہ جات  

تَب یَاہوِہ نے یہوشُعؔ سے کہا، ”آج کے دِن مَیں نے تمہاری مِصر والی ملامت کو تُم سے دُور کر دیا۔“ اِس لیٔے وہ جگہ آج تک گِلگالؔ کہلاتی ہے۔


میرے لوگو، یاد کرو، کہ شاہِ مُوآب بلقؔ نے تُمہیں کیا مشورہ دیا، اَور بِلعاؔم بِن بعورؔ کے بیٹے بِلعاؔم نے اُسے کیا جَواب دیا۔ شِطِّیمؔ سے گِلگالؔ تک کے اَپنے سفر کو یاد کرو، تاکہ یَاہوِہ کے راستبازی کے کاموں کو جان لو۔“


بیت ایل کے طالب نہ بنو، گِلگالؔ میں داخل مت ہو، بیرشبعؔ کو نہ جاؤ، کیونکہ گِلگالؔ ضروُر اسیری میں جائے گا، اَور بیت ایل کا نام و نِشان مِٹ جائے گا۔


بیت ایل میں جاؤ اَور گُناہ کرو؛ گِلگالؔ میں جا کر اَور زِیادہ گُناہ کرو۔ ہر صُبح کو اَپنی قُربانیاں، اَور ہر تیسرے روز اَپنی دہ یکی لاؤ۔


لیکن شموایلؔ نے کہا، ”جَیسے تیری تلوار نے عورتوں کو بے اَولاد کیا ہے، وَیسے ہی تیری ماں بھی عورتوں میں بے اَولاد ہوگی۔“ اَور شموایلؔ نے گِلگالؔ میں یَاہوِہ کے حُضُور میں اَگاگؔ کو قتل کروا دیا۔


پھر وہ حَد وادیِ عکورؔ سے ہوتی ہُوئی دبیرؔ کو گئی۔ پھر شمال کی جانِب گِلگالؔ کو مُڑ گئی جو درّہ کے جُنوب میں ادُمّیمؔ کے مقابل ہے۔ پھر وہ عینؔ شِمِشؔ کے چشموں سے ہوتی ہُوئی عینؔ روگلؔ جا پہُنچی۔


تَب یہوشُعؔ سارے بنی اِسرائیل سمیت گِلگالؔ کی چھاؤنی میں لَوٹ آئے۔


تَب گِبعونؔ کے لوگوں نے گِلگالؔ کی چھاؤنی میں یہوشُعؔ کو پیغام بھیجا: ”اَپنے خادِموں سے دست بردار نہ ہو۔ جلد ہمارے پاس پہُنچ کر ہمیں بچاؤ۔ ہماری مدد کرو کیونکہ کوہستانی مُلک کے سَب امُوری بادشاہ اِکٹھّے ہوکر ہمارے خِلاف فَوج کشی کرنے والے ہیں۔“


چالیسویں سال کے گیارھویں مہینے کے پہلے دِن مَوشہ نے بنی اِسرائیل کے سامنے اُن سَب باتوں کو بَیان کیا جِن کے بارے میں یَاہوِہ نے اُن کو حُکم دیا تھا۔


جَیسا کہ تُم جانتے ہو کہ یہ کوہِ یردنؔ کے پار مغرب میں آفتاب کے غروب ہونے کی جانِب کچھ ہی فاصلے پر کنعانیوں کے مُلک میں ہیں جو عراباہؔ میں گِلگالؔ کے سامنے مورہؔ کے بڑے بلُوطوں کے نزدیک رہتے ہیں۔


اَور کاہِنؔ یَاہوِہ کے عہد کا صندُوق اُٹھائے ہُوئے دریا میں سے نکل آئے اَور جوں ہی اُنہُوں نے اَپنے قدم خشک زمین پر رکھے یردنؔ کا پانی اَپنی جگہ واپس آ گیا اَور پہلے کی طرح اَپنے کناروں کے اُوپر سے بہنے لگا۔


اَور بنی اِسرائیل نے اُسی ماہ کی چودھویں تاریخ کی شام کو جَب کہ وہ یریحوؔ کے میدانوں میں گِلگالؔ کے مقام پر خیمہ زن تھے عیدِفسح منائی۔


اَیسا ہُوا کہ جَب یَاہوِہ ایلیّاہ کو آندھی میں آسمان پر اُٹھانے والے تھے، تو ایلیّاہ اَور الِیشعؔ گِلگالؔ سے روانہ ہویٔے۔


تَب وہ گِلگالؔ کی چھاؤنی میں یہوشُعؔ کے پاس گیٔے اَور اُن سے اَور سَب اِسرائیلی مَردوں سے کہا، ”ہم ایک دُور کے مُلک سے آئے ہیں اِس لیٔے ہمارے ساتھ عہد کرو۔“


” ’پھر تُم یردنؔ پار ہوکر یریحوؔ آئے اَور یریحوؔ کے باشِندے، امُوری، پَرزّی، کنعانی، حِتّی، گِرگاشی، حِوّیؔ اَور یبُوسی تُم سے لڑے لیکن مَیں نے اُنہیں تمہارے ہاتھ میں کر دیا۔


”تُم مُجھ سے پیشتر گِلگالؔ کو چلے جانا اَور مَیں سوختنی نذریں اَور سلامتی کی نذر کی قُربانیاں گزراننے یقیناً تمہارے پاس آؤں گا۔ لیکن جَب تک مَیں تمہارے پاس آکر تُمہیں بتا نہ دُوں کہ تُمہیں کیا کرناہے تُم سات دِن تک ضروُر میرا اِنتظار کرنا۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات