Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یشوع 4:18 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

18 اَور کاہِنؔ یَاہوِہ کے عہد کا صندُوق اُٹھائے ہُوئے دریا میں سے نکل آئے اَور جوں ہی اُنہُوں نے اَپنے قدم خشک زمین پر رکھے یردنؔ کا پانی اَپنی جگہ واپس آ گیا اَور پہلے کی طرح اَپنے کناروں کے اُوپر سے بہنے لگا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

18 اور جب وہ کاہِن جو خُداوند کے عہد کا صندُوق اُٹھائے ہُوئے تھے یَردن کے بِیچ میں سے نِکل آئے اور اُن کے پاؤں کے تلوے خُشکی پر آ ٹِکے تو یَردن کا پانی پِھر اپنی جگہ پر آ گیا اور پہلے کی طرح اپنے سب کناروں پر بہنے لگا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

18 तो ज्योंही इमाम किनारे पर पहुँच गए पानी दुबारा बहकर दरिया के किनारों से बाहर आने लगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

18 تو جوں ہی امام کنارے پر پہنچ گئے پانی دوبارہ بہہ کر دریا کے کناروں سے باہر آنے لگا۔

باب دیکھیں کاپی




یشوع 4:18
8 حوالہ جات  

فصل کے تمام ایّام میں یردنؔ کا پانی اَپنے کناروں سے اُوپر چڑھ کر بہا کرتا ہے۔ پھر بھی جوں ہی صندُوق اُٹھانے والے کاہِنؔ یردنؔ پر پہُنچے اَور اُن کے قدموں نے کنارے کے پانی کو چھُوا،


وہ پانی کی طرح تمام بنی یہُوداہؔ میں پھیل جائے گا، یہاں تک کہ اُس کی گردن تک پہُنچ جائے گا۔ اَور اُس کے پھیلے ہُوئے پروں کے نیچے تیری زمین کی ساری وسعت چھُپ جائے گی۔ اَے عِمّانُوایلؔ!“


یہ وہ ہیں جو پہلے مہینے میں اُس وقت یردنؔ کے پار گیٔے جَب وہ طغیانی پر تھا اَور اُنہُوں نے وادیوں کے سَب لوگوں کو مشرق اَور مغرب کی طرف بھگا دیا۔


اَور جِس گھڑی ساری زمین کے خُدا یَاہوِہ کا عہد کا صندُوق اُٹھانے والے کاہِنوں کے قدم یردنؔ کے پانی میں پڑیں گے اُس وقت یردنؔ کا اُوپر سے بہتا ہُوا پانی تھم جائے گا اَور اُس کا ڈھیر لگ جائے گا۔“


چنانچہ یہوشُعؔ نے کاہِنوں کو حُکم دیا، ”یردنؔ میں سے نکل آؤ۔“


پہلے مہینے کے دسویں دِن لوگ یردنؔ سے نکل کر یریحوؔ کی مشرقی سرحد پر گِلگالؔ میں خیمہ زن ہُوئے۔


اَور جَیسے ہی سَب لوگ پار اُترے یَاہوِہ کے عہد کا صندُوق اَور کاہِنؔ بھی لوگوں کے رُوبرو اُس پار اُترگئے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات