Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یشوع 4:14 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

14 اُس دِن یَاہوِہ نے سارے اِسرائیلیوں کے سامنے یہوشُعؔ کو سرفراز کیا اَور جَیسے وہ مَوشہ کا اِحترام کرتے تھے وَیسے ہی زندگی بھر اُن کا اِحترام کرتے رہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

14 اُس دِن خُداوند نے سب اِسرائیلِیوں کے سامنے یشُوع کو سرفراز کِیا اور جَیسے وہ مُوسیٰ سے ڈرتے تھے وَیسے ہی اُس سے اُس کی زِندگی بھر ڈرتے رہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

14 उस दिन रब ने यशुअ को पूरी इसराईली क़ौम के सामने सरफ़राज़ किया। उसके जीते-जी लोग उसका यों ख़ौफ़ मानते रहे जिस तरह पहले मूसा का।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

14 اُس دن رب نے یشوع کو پوری اسرائیلی قوم کے سامنے سرفراز کیا۔ اُس کے جیتے جی لوگ اُس کا یوں خوف مانتے رہے جس طرح پہلے موسیٰ کا۔

باب دیکھیں کاپی




یشوع 4:14
14 حوالہ جات  

اَور یَاہوِہ نے یہوشُعؔ سے فرمایا، ”آج کے دِن سے مَیں تمام اِسرائیلیوں کے سامنے تُمہیں سرفراز کرنا شروع کروں گا تاکہ وہ جان لیں کہ جَیسے مَیں مَوشہ کے ساتھ تھا وَیسے ہی تمہارے ساتھ بھی ہُوں۔


لیکن یہُودیؔہ پر بھی خُدا کا ہاتھ تھا اَور یَاہوِہ نے اُنہیں مُتّحد کر دیا تاکہ وہ اُن کے کلام کی پیروی میں بادشاہ اَور اُن کے اہلکاروں کے حُکم کی تعمیل کریں۔


خُدا نے حاکم کو تمہاری بھلائی کے لیٔے خادِم مُقرّر کیا ہے۔ لیکن اگر تُم بدی کرنے لگو تو اِس بات سے ڈرو کہ حُکمران کے ہاتھ میں تلوار کسی مقصد کے لیٔے دی گئی ہے۔ وہ خُدا کا خادِم ہے اَور اُس کے قہر کے مُطابق ہر بدکار کو سزا دیتاہے۔


جَب تمام بنی اِسرائیل نے اِس فیصلہ کو جو بادشاہ نے دیا تھا سُنا تو وہ بادشاہ سے خوفزدہ ہو گئے اَور اُن کا بڑا اِحترام کرنے لگے کیونکہ اُنہُوں نے دیکھا کہ بادشاہ کو اِنصاف کرنے کی حِکمت خُدا کی طرف سے مِلی ہے۔


اَے میرے بیٹے! یَاہوِہ کا اَور بادشاہ کا خوف مانو، اَور باغی اہلکاروں کی صحبت میں نہ رہنا،


پھر شموایلؔ نے یَاہوِہ سے دعا کی اَور اُسی دِن یَاہوِہ کے حُکم سے بادل گرجے اَور مینہ برسنے لگا۔ اَور یَاہوِہ اَور شموایلؔ کی عظمت دیکھ کر سَب لوگوں پر دہشت طاری ہو گئی۔


اَور جَب اِسرائیلیوں نے اُس قوی ہاتھ کو دیکھا جو یَاہوِہ نے مِصریوں کے خِلاف اِستعمال کیا تھا تو وہ لوگ یَاہوِہ سے ڈرے اَور اُن پر اَور اُن کے خادِم مَوشہ پر ایمان لایٔے۔


اَور اُن سَب نے بادل اَور سمُندر میں بطور حضرت مَوشہ کے پیروکار پاک غُسل لیا۔


تقریباً چالیس ہزار مُسلّح آدمی یَاہوِہ کے حُضُور پار ہوکر یریحوؔ کے میدانوں میں پہُنچے تاکہ جنگ کریں۔


تَب یَاہوِہ نے یہوشُعؔ سے کہا،


(اَور یَاہوِہ نے مِصریوں کو اُن لوگوں پر مہربان کر دیا تھا اَور مِصر میں فَرعوہؔ کے حاکم اَور لوگ خُود مَوشہ کا بھی بڑا اِحترام کرنے لگے تھے)۔


اَور یریحوؔ کے نبیوں کی جماعت جو یہ سَب دیکھ رہی تھی، وہ چِلّاکر کہنے لگی، ”ایلیّاہ کی رُوح الِیشعؔ پر ٹھہری ہُوئی ہے،“ اَور وہ الِیشعؔ سے مُلاقات کرنے آئے اَور زمین تک جھُک کر اُن کا اِستِقبال کیا۔


یَاہوِہ نے سارے اِسرائیل کی نظر میں شُلومونؔ کو بڑی سرفرازی بخشی اَور اُسے اَیسی شاہانہ شان و شوکت عطا کی جو اُس سے پہلے اِسرائیل میں کسی بادشاہ کو نصیب نہ ہوئی تھی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات