Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یشوع 23:8 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 بَلکہ تُم یَاہوِہ اَپنے خُدا سے لپٹے رہنا جَیسا تُم نے آج تک کیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

8 بلکہ خُداوند اپنے خُدا سے لِپٹے رہو جَیسا تُم نے آج تک کِیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 रब अपने ख़ुदा के साथ यों लिपटे रहना जिस तरह आज तक लिपटे रहे हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 رب اپنے خدا کے ساتھ یوں لپٹے رہنا جس طرح آج تک لپٹے رہے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




یشوع 23:8
11 حوالہ جات  

یَاہوِہ اَپنے خُدا کا خوف مانو اَور اُن کی خدمت کرو۔ اُن سے لپٹے رہو اَور یَاہوِہ کے نام کی قَسم کھاؤ۔


لیکن خیال رہے کہ تُم اُن اَحکام اَور آئین پر ہمیشہ عَمل کرتے رہنا جو یَاہوِہ کے خادِم مَوشہ نے تُمہیں دی ہے۔ اَور یَاہوِہ اَپنے خُدا سے مَحَبّت رکھنا اَور اُن کی سَب راہوں پر چلنا اَور اُن کے حُکموں کو ماَننا، اُن سے لپٹے رہنا اَور اَپنے سارے دِل اَور اَپنی ساری جان سے اُن کی خدمت کرنا۔“


جَب وہ وہاں پہُنچے تو دیکھا کہ خُدا کے فضل نے کیا کیا ہے اَور اُن کی حوصلہ اَفزائی کرکے اُنہیں نصیحت دی کہ پُورے دِل سے خُداوؔند کے وفادار رہیں۔


تُمہیں صرف یَاہوِہ اَپنے خُدا ہی کی پیروی کرنی ہے، اَور صرف اُن ہی کا خوف ماَننا ضروُری ہے۔ اُن ہی کے اَحکام کو ماننا اَور اُن ہی کے فرمانبردار رہنا اَور اُن ہی کی خدمت کرنا اَور اُن ہی سے لپٹے رہنا۔


اگر تُم اِن سَب اَحکام کو جو میں تُمہیں دے رہا ہُوں؛ اُن پر عَمل کرو اَور یَاہوِہ اَپنے خُدا سے مَحَبّت رکھّو، اَور اُن کی سَب راہوں پر چلو اَور اُن سے لپٹے رہو،


لیکن تُم سَب جو یَاہوِہ اَپنے خُدا سے وابستہ رہے آج کے دِن تک زندہ ہو۔


اُن قوموں کے ساتھ جو تمہارے درمیان باقی بچی ہیں کسی قِسم کا ربط و ضَبط نہ رکھنا نہ اُن کے معبُودوں کے نام لینا اَور نہ ہی اُن کی قَسم کھانا۔ تُم نہ اُن کی عبادت کرنا نہ اُن کو سَجدہ کرنا۔


”یَاہوِہ نے تمہارے سامنے سے بڑی بڑی اَور نہایت زورآور قوموں کو باہر نکال دیا ہے اَور آج کے دِن تک کویٔی شخص تمہارے خِلاف کھڑا نہ رہ سَکا۔


کیونکہ یَاہوِہ پر اُس کا ایمان بڑا پُختہ تھا۔ وہ ہمیشہ یَاہوِہ کی پیروی کرتا رہا اَور اُن اَحکام پر عَمل کرتا رہا جنہیں یَاہوِہ نے مَوشہ کو عطا فرمایا تھا۔


جِس طرح یَاہوِہ نے دُوسری قوموں کو تمہارے سامنے کھدیڑ کر نِیست و نابود کر دیا تھا ٹھیک اُسی طرح تُم بھی یَاہوِہ اَپنے خُدا کی اِطاعت نہ کرنے کی وجہ سے ہلاک کر دیئے جاؤگے۔


اُس نبی یا خواب دیکھنے والے کو ضروُر قتل کر دیا جائے کیونکہ اُس نے یَاہوِہ تمہارے خُدا سے جنہوں نے تُمہیں مِصر سے نکالا اَور تُمہیں غُلامی کے مُلک سے رِہائی بخشی اُن کے خِلاف بغاوت کرنے کی ترغیب دی تاکہ تُمہیں اُس راہ سے گُمراہ کرے جِس پر چلنے کا حُکم یَاہوِہ تمہارے خُدا نے تُمہیں دیا تھا۔ اِس لیٔے تُم اَپنے بیچ میں سے اَیسی بدکاری کو ختم کردینا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات