Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یشوع 23:6 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 ”لہٰذا ہمّت سے کام لو اَورجو کچھ مَوشہ کی کِتاب تورہ میں لِکھّا ہے اُس سے داہنے بائیں مُڑے بغیر اُس پر عَمل کرتے رہو۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

6 سو تُم خُوب ہِمّت باندھ کر جو کُچھ مُوسیٰ کی شرِیعت کی کِتاب میں لِکھا ہے اُس پر چلنا اور عمل کرنا تاکہ تُم اُس سے دہنے یا بائیں ہاتھ کو نہ مُڑو۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 अब पूरी हिम्मत से हर बात पर अमल करें जो मूसा की शरीअत की किताब में लिखी हुई है। न दाईं और न बाईं तरफ़ हटें।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 اب پوری ہمت سے ہر بات پر عمل کریں جو موسیٰ کی شریعت کی کتاب میں لکھی ہوئی ہے۔ نہ دائیں اور نہ بائیں طرف ہٹیں۔

باب دیکھیں کاپی




یشوع 23:6
14 حوالہ جات  

اَورجو اَحکام میں آج تُمہیں دے رہا ہُوں اُن میں سے کسی سے تُم داہنے یا بائیں نہ مُڑنا اَور نہ ہی غَیر معبُودوں کی پیروی اَور خدمت کرنا۔


لہٰذا تُم احتیاط رکھنا اَور جَیسا یَاہوِہ تمہارے خُدا نے تُمہیں حُکم دیا ہے وَیسا ہی کرنا، نہ تو اُس سے داہنے یا بائیں کو مُڑنا۔


تُم نے گُناہ سے لڑتے ہویٔے اَب تک اَیسا مُقابلہ نہیں کیا کہ تمہارا خُون نہ بہایا جائے۔


اَور بادشاہ اَپنے آپ کو اَپنے اِسرائیلی بھائیوں سے بہتر نہ سمجھے اَور نہ آئین سے داہنے یا بائیں مُڑے۔ تَب وہ اَور اُس کی اَولاد بنی اِسرائیل پر کافی عرصہ تک سلطنت کرتے رہیں گے۔


تُم بڑی ہوشیاری سے اِن سَب اَحکام پر جنہیں میں تُمہیں دے رہا ہُوں عَمل کرنا؛ اِن میں نہ تو کچھ اِضافہ کرنا اَور نہ ہی اِن میں سے کچھ گھٹانا۔


مگر بُزدِلوں، بےاِعتقادو، گھِنونوں، قاتلوں، زناکاروں، جادُوگروں، بُت پرستوں اَور سَب جھوٹوں کی جگہ آگ اَور گندھک سے جلنے والی جھیل میں ہوگی۔ یہ دُوسری موت ہے۔“


جاگتے رہو؛ اَپنے ایمان پر قائِم رہو، بہادر بنو؛ اَور مضبُوط ہوتے جاؤ۔


”وہ اَپنی زبان کو کمان کی مانند جھُوٹ کے تیر چلانے کے لئے تیّار کرتے ہیں؛ اگر وہ مُلک میں فتح مند ہو گئے ہیں، تو سچّائی کی بِنا پر نہیں۔ وہ گُناہ پر گُناہ کئے جاتے ہیں؛ اَور وہ مُجھے جانتے ہی نہیں،“ یہی یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


میں ہر خباثت کو نظر سے دُور رکھوں گا۔ بےایمان لوگوں کے اعمال سے مُجھے نفرت ہے؛ وہ مُجھ سے لپٹے نہ رہیں گے۔


مَیں آپ کے آئین سے کنارہ کش نہ ہُوا، کیونکہ خُود آپ نے مُجھے تعلیم دی ہے۔


اَور جِس بات کا یَاہوِہ تمہارے خُدا نے حُکم دیا ہے اُس پر عَمل کرو، اُن کی راہوں پر چلو اَور اُن کے قوانین اَور اَحکام، آئین اَور طریقے کو بجا لاؤ، جَیسا کہ مَوشہ کے آئین میں لِکھّا ہے۔ اَیسا کرنے سے جو کُچھ تُم کرو اَور جہاں کہیں تُم جاؤ، وہاں تُمہیں پُوری کامیابی حاصل ہوگی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات