Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یشوع 22:6 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 تَب یہوشُعؔ نے اُنہیں برکت دی اَور اُنہیں رخصت کیا اَور وہ اَپنے گھروں کو چلے گیٔے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

6 اور یشُوع نے برکت دے کر اُن کو رُخصت کِیا اور وہ اپنے اپنے ڈیرے کو چلے گئے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 यह कहकर यशुअ ने उन्हें बरकत देकर रुख़सत कर दिया, और वह अपने घर चले गए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 یہ کہہ کر یشوع نے اُنہیں برکت دے کر رُخصت کر دیا، اور وہ اپنے گھر چلے گئے۔

باب دیکھیں کاپی




یشوع 22:6
18 حوالہ جات  

تَب یہوشُعؔ نے یفُنّہؔ کے بیٹے کالبؔ کو برکت دی اَور اُسے حِبرونؔ مِیراث کے طور پر عنایت فرمایا۔


پھر یِسوعؔ اُنہیں بیت عنیّاہ تک باہر لے گیٔے، اَور اَپنے ہاتھ اُٹھاکر اُنہیں برکت بخشی۔


اَور جَب داویؔد سوختنی نذریں اَور سلامتی کی نذریں چڑھا چُکے تو اُنہُوں نے قادرمُطلق یَاہوِہ کے نام سے لوگوں کو برکت دی۔


مَوشہ نے اُس کام کا جائزہ لیا اَور دیکھا کہ اُنہُوں نے اُسے وَیسے ہی کیا تھا جَیسے یَاہوِہ نے حُکم دیا تھا۔ تَب مَوشہ نے اُنہیں برکت دی۔


تَب یُوسیفؔ نے اَپنے باپ یعقوب کو اَندر لاکر اُنہیں فَرعوہؔ کی خدمت میں پیش کیا اَور یعقوب نے فَرعوہؔ کو برکت دی۔


تَب شمعُونؔ نے اُنہیں برکت دی اَور اُس کی ماں مریمؔ سے کہا: ”دیکھ! یہ طے ہو چُکاہے کہ یہ بچّہ اِسرائیلؔ میں بہت سے لوگوں کے زوال اَور عروج کا باعث ہوگا اَور اَیسا نِشان بنے گا جِس کی مُخالفت کی جائے گی۔


اگرچہ کثیر تعداد میں لوگوں نے جو اِفرائیمؔ، منشّہ، یِسَّکاؔر اَور زبُولُون کے مُلکوں سے آئےتھے، اُنہُوں نے خود کو پاک نہیں کیا تھا، پھر بھی اُنہُوں نے شَریعت کو توڑتے ہُوئے فسح کھا لی تھی، لیکن حِزقیاہؔ نے اُن کے لیٔے یہ کہتے ہُوئے دعا مانگی، ”یَاہوِہ جو بھلےہیں وہ ہر کسی کو مُعاف کریں،


جَب داویؔد اَپنے گھرانے کو برکت دینے کے لیٔے گھر لَوٹا تو شاؤل کی بیٹی، میکلؔ اُس کا اِستِقبال کرنے باہر آئی اَور کہنے لگی واہ، ”آج شاہِ اِسرائیل نے اَپنے خادِموں کی لونڈیوں کے سامنے اَپنے آپ کو ایک ادنیٰ آدمی کی طرح ننگا کرکے اَپنے مرتبہ کو کیسی اَذیّت دی ہے!“


اَور عیلیؔ اِلقانہؔ اَور اُس کی بیوی کو یہ کہتے ہُوئے دعا دیتا، ”یَاہوِہ تُجھے اِس عورت سے اَور بچّے بخشے تاکہ وہ اُس ایک کی جگہ لے لیں جسے اُس نے دعا کے ذریعہ پایا اَور یَاہوِہ کو نذر کر دیا۔“ پھر وہ گھر چلے جاتے۔


تَب یعقوب نے فَرعوہؔ کو برکت دی اَور اُن کے سامنے سے باہر نکل گیا۔


ملکِ صِدقؔ نے اَبرامؔ کو یہ کہہ کر برکت دی، ”خُداتعالیٰ کی طرف سے جو آسمان اَور زمین کا خالق ہے، اَبرامؔ مُبارک ہو۔


تَب یہوشُعؔ نے لوگوں کو اُن کی اَپنی اَپنی مِیراث کی طرف روانہ کیا۔


پھر شموایلؔ نے لوگوں کو بادشاہ کے ضوابط بتائے اَور اُس نے اُنہیں طُومار پر لِکھ کر یَاہوِہ کے حُضُور میں حِفاظت سے رکھ دیا۔ اُس کے بعد شموایلؔ نے اُن لوگوں کو اِجازت دی کہ سَب اَپنے اَپنے گھر چلے جایٔیں۔


ابھی اُنہیں بادشاہ بنے دو سال ہی ہُوئے تھے؛ اُنہُوں نے بنی اِسرائیل میں سے تین ہزار مَرد چُن لیٔے۔ اُن میں سے دو ہزار اُن کے ساتھ مِکماشؔ میں اَور بیت ایل کے پہاڑی علاقہ میں تھے اَور ایک ہزار یُوناتانؔ کے ساتھ گِبعہؔ میں بِنیامین کے علاقہ میں تھے۔ باقی لوگوں کو شاؤل نے اَپنے اَپنے گھر بھیج دیا۔


پھر اُس نے سارے بنی اِسرائیل کے ہُجوم کو یعنی مَردوں اَور عورتوں کو ایک ایک روٹی، ایک ایک کھجور کی ٹکیا اَور ایک ایک کشمش کی ٹکیا دی۔ پھر سَب لوگ اَپنے اَپنے گھر چلے گیٔے۔


اَور اگلے دِن شُلومونؔ نے لوگوں کو رخصت کر دیا۔ اُنہُوں نے بادشاہ کو مُبارکباد دی اَور وہ اُس تمام نیکی کے لیٔے جو یَاہوِہ نے اَپنے خادِم داویؔد اَور اَپنی اُمّت بنی اِسرائیل کے ساتھ کی تھی اَپنے دِل میں خُوش و خُرّم اَور مسرُور ہوکر اَپنے گھر کو لَوٹ گیٔے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات