Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یشوع 22:30 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

30 جَب فِنحاسؔ کاہِنؔ اَور قوم کے اُمرا نے جو اِسرائیلی برادریوں کے سربراہ تھے یہ سَب نے سُنا جو بنی رُوبِنؔ، بنی گادؔ اَور بنی منشّہ نے کہاتھا تو وہ خُوش ہو گئے

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

30 جب فِینحاؔس کاہِن اور جماعت کے امِیروں یعنی ہزار در ہزار اِسرائیلِیوں کے سرداروں نے جو اُس کے ساتھ آئے تھے یہ باتیں سُنِیں جو بنی رُوبِن اور بنی جد اور بنی منسّی نے کہِیں تو وہ بُہت خُوش ہُوئے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

30 जब फ़ीनहास और इसराईली जमात के कुंबों के सरबराहों ने जिलियाद में रूबिन, जद और मनस्सी के आधे क़बीले की यह बातें सुनीं तो वह मुतमइन हुए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

30 جب فینحاس اور اسرائیلی جماعت کے کنبوں کے سربراہوں نے جِلعاد میں روبن، جد اور منسّی کے آدھے قبیلے کی یہ باتیں سنیں تو وہ مطمئن ہوئے۔

باب دیکھیں کاپی




یشوع 22:30
11 حوالہ جات  

تب بنی اِسرائیل یہ سُن کر خُوش ہُوئے اَور اُنہُوں نے خُدا کی حَمد کی اَور پھر کبھی اُن کے خِلاف جنگ کرنے اَور اُس مُلک کو تباہ کرنے کا نام تک نہ لیا جہاں بنی رُوبِنؔ اَور بنی گادؔ رہتے تھے۔


جَب اُنہُوں نے یہ سُنا، تو خاموش ہو گئے اَور خُدا کی تمجید کرکے کہنے لگے، ”تَب تو، صَاف ظاہر ہے کہ خُداوؔند نے غَیریہُودی کو بھی تَوبہ کرکے زندگی پانے کی تَوفیق عطا فرمائی ہے۔“


نرم جَواب غُصّہ کو دُور کرتا ہے، لیکن تلخ لفظ سے قہر بھڑک اُٹھتا ہے۔


بادشاہ اَور اُس کے تمام اُمرا کو ممُوکانؔ کی یہ صلاح پسند آئی اَور بادشاہ نے ممُوکانؔ کے کہنے کے مُطابق کیا۔


یہ بات بادشاہ اَور ساری جماعت کو مُناسب مَعلُوم ہُوئی۔


لہٰذا اکِیشؔ نے داویؔد کو بُلاکر کہا، ”یَاہوِہ کی حیات کی قَسم تُم حق پرست آدمی ہو اَور تُمہیں اَپنی فَوج میں آتا جاتا دیکھ کر مُجھے بڑی خُوشی ہوتی ہے اَور جِس دِن سے تُم آئے ہو تَب سے آج تک مَیں نے تُم میں کویٔی بدی نہیں پائی۔ لیکن میرے سردار تُمہیں پسند نہیں کرتے۔


خُدا نے مِدیانیوں کے حاکم عوریبؔ اَور زئیبؔ کو تمہارے ہاتھوں میں دے دیا ہے۔ اگر مَیں تمہاری جگہ ہوتا تو میں بھی کیا کر پاتا؟“ اِس پر اُس کے خِلاف اُن کا غُصّہ ٹھنڈا پڑ گیا۔


تو عیسَوؔ کو احساس ہُوا کہ اُن کے باپ اِصحاقؔ کو کنعانی لڑکیاں کِس قدر بُری لگتی ہیں۔


”یَاہوِہ نہ کریں کہ ہم یَاہوِہ سے بغاوت کریں اَور آج یَاہوِہ ہمارے خُدا کے مذبح کے علاوہ جو اُن کے خیمہ کے سامنے ہے سوختنی نذر، اناج کی نذر کی قُربانیوں اَور ذبیحوں کے لیٔے کویٔی اَور مذبح بنا کر اُس سے برگشتہ ہو جایٔیں۔“


اَور الیعزرؔ کاہِنؔ کے بیٹے فِنحاسؔ نے بنی رُوبِنؔ، بنی گادؔ اَور بنی منشّہ سے کہا، ”آج ہم جان گیٔے کہ یَاہوِہ ہمارے درمیان ہیں کیونکہ تُم نے اِس مُعاملہ میں یَاہوِہ سے بےوفائی نہیں کی اَور اَب تُم نے بنی اِسرائیل کو یَاہوِہ کے ہاتھ سے چھُڑا لیا ہے۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات