Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یشوع 21:44 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

44 اَور یَاہوِہ نے اُنہیں اُس قَسم کے مُطابق جو اُنہُوں نے اُن کے آباؤاَجداد سے کھائی تھی چاروں طرف سے آرام دیا اَور اُن کے دُشمنوں میں سے کویٔی بھی اُن کے سامنے ٹِک نہ سَکا؛ یَاہوِہ نے اُن کے سَب دُشمنوں کو اُن کے حوالہ کر دیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

44 اور خُداوند نے اُن سب باتوں کے مُطابِق جِن کی قَسم اُس نے اُن کے باپ دادا سے کھائی تھی چاروں طرف سے اُن کو آرام دِیا اور اُن کے سب دُشمنوں میں سے ایک آدمی بھی اُن کے سامنے کھڑا نہ رہا۔ خُداوند نے اُن کے سب دُشمنوں کو اُن کے قبضہ میں کر دِیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

44 और रब ने चारों तरफ़ अमनो-अमान मुहैया किया जिस तरह उसने उनके बापदादा से क़सम खाकर वादा किया था। उसी की मदद से इसराईली तमाम दुश्मनों पर ग़ालिब आए थे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

44 اور رب نے چاروں طرف امن و امان مہیا کیا جس طرح اُس نے اُن کے باپ دادا سے قَسم کھا کر وعدہ کیا تھا۔ اُسی کی مدد سے اسرائیلی تمام دشمنوں پر غالب آئے تھے۔

باب دیکھیں کاپی




یشوع 21:44
19 حوالہ جات  

لہٰذا جَیسا یَاہوِہ نے مَوشہ کو حُکم دیا تھا اُس کے مُطابق یہوشُعؔ نے تمام مُلک فتح کرکے اُسے اِسرائیلیوں کو اُن کے قبیلوں کے لحاظ سے مِیراث میں دے دیا اَور مُلک کو جنگ سے فراغت مِلی۔


لہٰذا خُدا کے لوگوں کے لیٔے سَبت کا آرام ابھی باقی ہے۔


”اَور مَیں تمہاری سرحدیں بحرِقُلزمؔ سے لے کر فلسطینیوں کے بہر تک اَور بیابان سے لے کر دریائے فراتؔ تک مُقرّر کروں گا اَور اُس مُلک میں رہنے والوں کو تمہارے قبضہ میں دے دُوں گا اَور تُم اُنہیں اَپنے سامنے سے نکال دوگے۔


تَب بنی رُوبِنؔ، بنی گادؔ اَور منشّہ کے نِصف قبیلہ نے مُلکِ کنعانؔ کے شیلوہؔ کے مقام پر بنی اِسرائیل سے رخصت لی تاکہ وہ خُود اَپنے مُلک گِلعادؔ کو لَوٹیں جسے اُنہُوں نے مَوشہ کی مَعرفت دئیے ہُوئے یَاہوِہ کے حُکم کے مُطابق حاصل کیا تھا۔


اَب جَب کہ یَاہوِہ تمہارے خُدا نے تمہارے بھائیوں کو اَپنے وعدہ کے مُطابق آرام بخشا ہے تُم اُس مُلک میں جو یَاہوِہ کے خادِم مَوشہ نے یردنؔ کے اُس پار تُمہیں دیا ہے اَپنے اَپنے گھروں کو لَوٹ جاؤ۔


جَب تک کہ یَاہوِہ تمہاری طرح اُنہیں آرام نہ بخشیں اَور وہ بھی اُس مُلک پر قابض نہ ہو جایٔیں جو یَاہوِہ تمہارے خُدا اُنہیں دے رہے ہیں۔ اُس کے بعد تُم واپس لَوٹ کر اَپنے مُلک میں سکونت اِختیار کر سکتے ہو جسے یَاہوِہ کے خادِم مَوشہ نے یردنؔ کے مشرق میں طُلوع آفتاب کے وقت تُمہیں دیا تھا۔“


”جو بات یَاہوِہ کے خادِم مَوشہ نے تُم سے کہی تھی اُسے یاد رکھو، ’اِس مُلک کو تُمہیں دینے کے سبب سے یَاہوِہ تمہارے خُدا تُمہیں آرام بخشنے والے ہیں۔‘


یَاہوِہ نے جَواب دیا، ”میری حُضُوری تمہارے ساتھ جائے گی اَور مَیں تُمہیں اِطمینان بخشوں گا۔“


جَب تُم اَپنے دُشمنوں سے جنگ کرنے نکلو اَور یَاہوِہ تمہارے خُدا اُنہیں تمہارے ہاتھ میں کر دیں اَور تُم اُنہیں غُلام بنا کے لاؤ،


اُس کے بہت دِنوں بعد جَب یَاہوِہ نے بنی اِسرائیل کو اُن کے اِردگرد کے سَب دُشمنوں سے راحت بخشی تو یہوشُعؔ نے جو اَب تک ضعیف اَور عمر رسیدہ ہو چُکے تھے


جِس طرح مویشی میدان میں اُتر آتے ہیں، اُسی طرح یَاہوِہ کی رُوح نے اُنہیں آرام پہُنچایا۔ اِس طرح تُونے اَپنے قوم کی رہنمائی کی تاکہ تُو اَپنے لیٔے جلالی نام پیدا کرے۔


ارنُونؔ کی وادی کے کنارے پر کے عروعؔر سے اَور اُس وادی میں کے شہر سے لے کر گِلعادؔ تک اَیسا کویٔی شہر نہ تھا جسے فتح کرنا ہمارے لیٔے مُشکل ہُوا ہو۔ یَاہوِہ ہمارے خُدا نے اُن سَب کو ہمارے تابع کر دیا۔


زندگی بھر کویٔی شخص تمہارے سامنے کھڑا نہ رہ سکےگا۔ جَیسے مَیں مَوشہ کے ساتھ رہا وَیسے ہی تمہارے ساتھ بھی رہُوں گا؛ نہ مَیں تُمہیں چھوڑوں گا اَور نہ تُم سے دست بردار ہُوں گا۔


اُنہُوں نے یہوشُعؔ سے کہا، ”یقیناً یَاہوِہ نے وہ سارا مُلک ہمارے ہاتھ میں کر دیا ہے کیونکہ تمام لوگ ہمارے سبب سے خوفزدہ ہوکر کانپ رہے ہیں۔“


اَور یَاہوِہ نے اُنہیں اِسرائیلیوں کے ہاتھ میں کر دیا۔ اُنہُوں نے اُنہیں شِکست دی اَور بڑے شہر صیدونؔ مِسرفوتؔ المائم اَور مشرق میں مِصفاہؔ کی وادی تک اُن کا تعاقب کیا یہاں تک کہ اُن میں سے کسی کو زندہ نہ چھوڑا۔


یہوشُعؔ نے اُن سَب شاہی شہروں کو اَور اُن کے بادشاہوں کو زیرِ کرکے تہِ تیغ کر دیا اَور یَاہوِہ کے خادِم مَوشہ کے حُکم کے مُطابق اُنہیں نِیست و نابود کر دیا۔


اَور اِسرائیلی یہُوداہؔ کے آگے سے بھاگ کھڑے ہُوئے اَور یَاہوِہ نے اُنہیں یہُوداہؔ کے ہاتھ میں کر دیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات