Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یشوع 21:38 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

38 گادؔ کے قبیلہ سے گِلعادؔ میں راموتؔ (جو قتل کے مُلزم کے لیٔے پناہ کا شہر تھا)، محنایمؔ،

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

38 اور جد کے قبِیلہ سے جِلعاد میں رامہ اور اُس کی نواحی تو خُونی کی پناہ کے لِئے اور محنایم اور اُس کی نواحی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

38-39 जद के क़बीले ने उसे चार शहर उनकी चरागाहों समेत दिए : मुल्के-जिलियाद का रामात जिसमें हर वह शख़्स पनाह ले सकता था जिससे कोई ग़ैरइरादी तौर पर हलाक हुआ था, फिर महनायम, हसबोन और याज़ेर।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

38-39 جد کے قبیلے نے اُسے چار شہر اُن کی چراگاہوں سمیت دیئے: ملکِ جِلعاد کا رامات جس میں ہر وہ شخص پناہ لے سکتا تھا جس سے کوئی غیرارادی طور پر ہلاک ہوا تھا، پھر محنائم، حسبون اور یعزیر۔

باب دیکھیں کاپی




یشوع 21:38
14 حوالہ جات  

جَب یعقوب نے اُنہیں دیکھا تو کہا، ”یہ خُدا کی چھاؤنی ہے!“ اَور اُس مقام کا نام محنایمؔ رکھا۔


اَور گادؔ کے قبیلہ میں سے گِلعادؔ میں راموتؔ، محنایمؔ،


شاہِ اِسرائیل نے اَپنے افسران سے فرمایا، ”کیا تُمہیں مَعلُوم نہیں کہ راموتؔ گِلعادؔ ہمارا ہے اَور پھر بھی ہم خاموش بیٹھے ہیں اَور ارام کے بادشاہ سے اُسے واپس لینے کے لیٔے کچھ نہیں کر رہے ہیں؟“


برزِلّئیؔ اسّی سال کا بُوڑھا آدمی تھا اَور اُس نے بادشاہ کو جَب وہ محنایمؔ میں رُکا تھا رسد پہُنچائی تھی کیونکہ وہ ایک اَمیر آدمی تھا۔


تَب داویؔد محنایمؔ کو چلےگئے اَور اَبشالومؔ تمام بنی اِسرائیلی مَردوں کے ہمراہ دریائے یردنؔ کے پار جا اُترے۔


اَور یریحوؔ کے پاس یردنؔ کے مشرق کی جانِب رُوبِنؔ کے قبیلہ کے بیابانی علاقہ کی ہموار سطح پر بسے ہُوئے بضرؔ کو اَور گادؔ کے قبیلہ کے راموتؔ کو جو گِلعادؔ میں ہے اَور منشّہ کے قبیلہ کے گولانؔ کو جو باشانؔ میں ہے مُقرّر کیا۔


وہ شہر یہ تھے: رُوبِنیوں کے لیٔے بضرؔ شہر جو بیابان کی ترائی میں واقع ہے۔ قبیلہ گادؔ کے لیٔے گِلعادؔ کا راموتؔ شہر اَور منشّہیوں کے لیٔے باشانؔ کا گولانؔ شہر۔


قدیموتؔ اَور مِفعتؔ یہ چار شہر اُن کی چراگاہوں سمیت دئیے گیٔے۔


حِشبونؔ اَور یعزیرؔ یہ کُل چار شہر اُن کی چراگاہوں سمیت دئیے گیٔے۔


اِس اَثنا میں ابنیرؔ بِن نیرؔ نے جو شاؤل کی فَوج کا سپہ سالار تھا، شاؤل کے بیٹے اِشبوستؔ کو ساتھ لیا اَور اُسے محنایمؔ میں لے آیا


اَور بِن گیبر راموتؔ گِلعادؔ میں مُنتخب حُکمران تھا۔ اُس کے اِختیار میں منشّہ کے بیٹے یائیرؔ کے دیہات بھی تھے، جو گِلعادؔ کے علاقہ میں ہیں۔ اُس کے اِختیار میں ارگوبؔ کا علاقہ بھی تھا جو باشانؔ میں مَوجُود ہے اَور اُس کے ساٹھ فصیلدار شہر بھی اُس کے تھے جِن کے پھاٹکوں میں کانسے کی بَلّیاں لگی ہُوئی تھیں۔


حِشبونؔ سے رامتؔ مِصفاہؔ اَور بطُونیمؔ تک، اَور محنایمؔ سے دبیرؔ تک کا علاقہ۔


سارے باشانؔ سمیت محنایمؔ سے لے کر باشانؔ کے بادشاہ عوگؔ کی تمام سلطنت اَور باشانؔ میں بسے ہُوئے یائیرؔ کے ساٹھ قصبے۔


اَور محنایمؔ شہر میں عِدّوؔ کا بیٹا احینادابؔ حُکمران تھا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات