اَورجو بِنیامین کے قبیلہ سے تھے اُنہیں گِبعونؔ، گِبعؔ، علیمتؔ اَور عناتوت سمیت اُن کی چراگاہوں کو دئیے گیٔے۔ یہ شہر جو قوہاتی برادریوں میں تقسیم کئے گیٔے تعداد میں کُل تیرہ تھے۔
اَور ابیاترؔ کاہِنؔ کو بادشاہ نے حُکم دیا، ”عناتوت میں اَپنے کھیتوں میں واپس جاؤ۔ آپ مرنے کے مُستحق ہیں، لیکن مَیں اَب آپ کو موت کے گھاٹ نہیں اُتاروں گا، کیونکہ آپ نے میرے باپ داویؔد کے سامنے یَاہوِہ قادر کا صندُوق اُٹھا رکھا تھا اَور میرے باپ کی تمام مُشکلات میں شریک تھے۔“