اُس نے جَواب دیا، ”نہیں بَلکہ مَیں اِس وقت یَاہوِہ کی فَوج کے سپہ سالار کی حیثیت سے آیا ہُوں۔“ تَب یہوشُعؔ نے زمین پر مُنہ کے بَل گِر کر سَجدہ کیا اَور اُس سے پُوچھا، ”میرے آقا کا اَپنے خادِم کے لیٔے کیا پیغام ہے؟“
یہ وہ حِصّے ہیں جنہیں الیعزرؔ کاہِنؔ یہوشُعؔ بِن نُونؔ اَور بنی اِسرائیل کے قبیلوں کے آبائی برادریوں کے سرداروں نے شیلوہؔ میں خیمہ اِجتماع کے دروازہ پر یَاہوِہ کے حُضُور قُرعہ اَندازی سے تقسیم کئے تھے۔ اِس طرح اُنہُوں نے مُلک کی تقسیم کے کام سے فراغت پائی۔
جَب یَاہوِہ تمہارے خُدا اُن قوموں کو نِیست و نابود کر چُکے، جِن کا مُلک وہ تُمہیں دے رہے ہیں، اَور جَب تُم اُن کو کھدیڑ چُکو اَور اُن کے شہروں اَور مکانوں میں رہنے لگو،