Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یشوع 2:3 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 تَب یریحوؔ کے بادشاہ نے راحبؔ کے پاس یہ کہلا بھیجا: ”جو لوگ تیرے پاس آئے اَور تیرے گھر میں داخل ہُوئے ہیں اُنہیں نکال اَور یہاں لے آ کیونکہ وہ سارے مُلک کی جاسُوسی کرنے کے لیٔے آئے ہیں۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

3 اور یرِیحوُ کے بادشاہ نے راحب کو کہلا بھیجا کہ اُن لوگوں کو جو تیرے پاس آئے اور تیرے گھر میں داخِل ہُوئے ہیں نِکال لا اِس لِئے کہ وہ اِس سارے مُلک کی جاسُوسی کرنے کو آئے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 यह सुनकर बादशाह ने राहब को ख़बर भेजी, “उन आदमियों को निकाल दो जो तुम्हारे पास आकर ठहरे हुए हैं, क्योंकि यह पूरे मुल्क की जासूसी करने के लिए आए हैं।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 یہ سن کر بادشاہ نے راحب کو خبر بھیجی، ”اُن آدمیوں کو نکال دو جو تمہارے پاس آ کر ٹھہرے ہوئے ہیں، کیونکہ یہ پورے ملک کی جاسوسی کرنے کے لئے آئے ہیں۔“

باب دیکھیں کاپی




یشوع 2:3
15 حوالہ جات  

تو عمُّونی اُمرا نے اَپنے مالک حنُونؔ سے کہا، ”کیا تُم یہ سوچتے ہو کہ داویؔد نے تمہارے پاس تمہارے باپ کے اِحترام کے طور پر ماتم پُرسی کے لیٔے سفیر بھیجے ہیں؟ کیا داویؔد نے اُنہیں جاسُوسی کرنے تو نہیں بھیجا کہ وہ شہر کی حالت مَعلُوم کریں اَور پھر داویؔد اُسے تباہ کر دے؟“


ہیرودیسؔ کے آپ کو لوگوں کے سامنے لانے سے ایک رات پہلے، جَب پطرس دو پہرےداروں کے درمیان زنجیروں سے جکڑے ہویٔے پڑے سو رہے تھے، اَور سپاہی قَیدخانہ کے دروازہ پر پہرا دے رہے تھے۔


پطرس کو گِرفتار کرنے کے بعد، ہیرودیسؔ نے اُنہیں قَیدخانہ میں ڈلوادِیا، اَور نگہبانی کے لیٔے پہرےداروں کے چار دستے مُقرّر کر دئیے۔ ہر دستہ چار چار سپاہیوں پر مُشتمل تھا۔ ہیرودیسؔ کا اِرادہ تھا کہ عیدِفسح کے بعد وہ آپ کو عوام کے سامنے حاضِر کرےگا۔


پِیلاطُسؔ ایک بار پھر باہر آیا اَور یہُودیوں سے کہنے لگا، ”دیکھو، مَیں اِنہیں تمہارے پاس باہر لا رہا ہُوں۔ تُمہیں مَعلُوم ہو کہ میں تو اِس شخص کو مُجرم نہیں سمجھتا۔“


کہ بُرا آدمی بھی آفت کے دِن تک بچا رہتاہے، اَور غضب کے دِن حاضِر کیا جاتا ہے۔


تَب عمُّونی اُمرا نے حنُونؔ سے کہا، ”کیا تُو یہ خیال کرتا ہے کہ ہمدردی ظاہر کرنے کے لیٔے سفیر بھیج کر داویؔد تمہارے باپ کی عزّت اَفزائی کر رہے ہیں؟ کیا اُن کے سفیر تمہارے پاس مُلک کا حال دریافت کرنے، جاسُوسی کرنے اَور اُسے تباہ کرنے نہیں آئے؟“


تَب اُنہُوں نے یروشلیمؔ، حِبرونؔ، یرموتؔ لاکیشؔ اَور عِگلونؔ کے اُن پانچوں بادشاہوں کو غار میں سے باہر نکالا۔


”کُفر بکنے والے کو چھاؤنی سے باہر لے جاؤ، اَور وہ تمام لوگ جنہوں نے اُسے کُفر بکتے ہویٔے سُنا ہے، وہ سَب اُس کے سَر پر اَپنے ہاتھ رکھّیں؛ اِس کے بعد ساری جماعت اُسے سنگسار کرے۔


لیکن ہم نے اُس سے کہا، ’ہم شریف لوگ ہیں ہم جاسُوس نہیں ہیں۔


تقریباً تین ماہ کے بعد یہُوداہؔ کو یہ خبر مِلی، ”تمہاری بہُو تامارؔ نے زنا کیا جِس کی وجہ سے اَب وہ حاملہ ہے۔“ یہُوداہؔ نے کہا، ”اُسے باہر نکال لاؤ تاکہ اُسے جَلا کر مار ڈالیں۔“


یریحوؔ کے بادشاہ کو خبر مِلی، ”دیکھو، آج کی رات چند اِسرائیلی مُلک کی جاسُوسی کرنے کے لیٔے یہاں آئے ہُوئے ہیں۔“


لیکن اُس عورت نے اُنہیں لے جا کر کہیں چھُپا دیا اَور کہا، ”ہاں، وہ مَرد میرے پاس آئے تو تھے لیکن مُجھے یہ علم نہ تھا کہ وہ کہاں سے آئے ہیں۔


جَب اَبشالومؔ کے آدمی اُس گھر میں اُس عورت کے پاس آئے تو اُنہُوں نے پُوچھا کہ، ”اخِیمعضؔ اَور یُوناتانؔ کہاں ہیں؟“ اُس عورت نے اُنہیں جَواب دیا کہ وہ تو نالہ کے پار چلے گیٔے ہیں۔ اُن آدمیوں نے اُنہیں ڈھونڈا لیکن کسی کو وہاں نہ پایا لہٰذا وہ واپس یروشلیمؔ چلے گیٔے۔


اُس نے یاعیلؔ سے کہا، ”خیمہ کے دروازہ میں کھڑی ہو جا اَور اگر کویٔی شخص آکر تُجھ سے پُوچھے، ’یہاں کویٔی مَرد ہے؟‘ تو تُم کہنا، ’کویٔی بھی نہیں ہے۔‘ “


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات