Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یشوع 2:1 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 تَب یہوشُعؔ بِن نُونؔ نے شِطِّیمؔ سے دو جاسُوسوں کو خُفیہ طور پر روانہ کیا اَور اُن سے کہا، ”جا کر اُس مُلک کا،“ اَور، ”خصوصاً یریحوؔ کا جائزہ لو۔“ چنانچہ وہ چلے گیٔے اَور راحبؔ نام کی کسی فاحِشہ کے گھر میں داخل ہُوئے اَور وہیں قِیام کیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

1 تب نُون کے بیٹے یشُوؔع نے شِطِّیم سے دو مَردوں کو چُپکے سے جاسُوس کے طَور پر بھیجا اور اُن سے کہا کہ جا کر اُس مُلک کو اور یرِیحوُ کو دیکھو بھالو۔ چُنانچہ وہ روانہ ہُوئے اور ایک کسبی کے گھر میں جِس کا نام راحب تھا آئے اور وہِیں سوئے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 फिर यशुअ ने चुपके से दो जासूसों को शित्तीम से भेज दिया जहाँ इसराईली ख़ैमागाह थी। उसने उनसे कहा, “जाकर मुल्क का जायज़ा लें, ख़ासकर यरीहू शहर का।” वह रवाना हुए और चलते चलते एक कसबी के घर पहुँचे जिसका नाम राहब था। वहाँ वह रात के लिए ठहर गए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 پھر یشوع نے چپکے سے دو جاسوسوں کو شِطّیم سے بھیج دیا جہاں اسرائیلی خیمہ گاہ تھی۔ اُس نے اُن سے کہا، ”جا کر ملک کا جائزہ لیں، خاص کر یریحو شہر کا۔“ وہ روانہ ہوئے اور چلتے چلتے ایک کسبی کے گھر پہنچے جس کا نام راحب تھا۔ وہاں وہ رات کے لئے ٹھہر گئے۔

باب دیکھیں کاپی




یشوع 2:1
23 حوالہ جات  

ایمان ہی سے راحبؔ فاحِشہ نافرمانوں کے ساتھ ہلاک نہ ہویٔی کیونکہ اُس نے اِسرائیلی جاسُوسوں کا سلامتی کے ساتھ اِستِقبال کیا تھا۔


ٹھیک اِسی طرح کیا راحبؔ فاحِشہ بھی جَب اُس نے قاصِدوں کو پناہ دی اَور دُوسرے راستہ سے رخصت کیا تو، کیا وہ اَپنے اعمال کے سبب سے راستباز نہ ٹھہری؟


اَور سَلمونؔ سے بُوعزؔ پیدا ہویٔے، اُن کی ماں کا نام راحبؔ تھا، حضرت بُوعزؔ سے عوبیدؔ پیدا ہویٔے اُن کی ماں کا نام رُوتؔ تھا، حضرت عوبیدؔ سے یِشائی پیدا ہویٔے،


اِسرائیلی شِطِّیمؔ میں رہتے تھے اَور لوگوں نے اُن مُوآبی عورتوں کے ساتھ حرام کاری شروع کر دی،


یقین جانو کہ کسی حرام کار، ناپاک یا لالچی شخص کی المسیح اَور خُدا کی بادشاہی میں کویٔی مِیراث نہیں کیونکہ اَیسا شخص بُت پرست کے برابر ہے۔


”دیکھو، مَیں تُمہیں گویا بھیڑوں کو بھیڑیوں کے درمیان بھیج رہا ہُوں۔ لہٰذا تُم سانپوں کی طرح ہوشیار اَور کبُوتروں کی مانِند معصُوم بنو۔


صُبح ہوتے ہی یہوشُعؔ تمام بنی اِسرائیل کے ساتھ شِطِّیمؔ سے کوچ کرکے یردنؔ کے کنارے پر آئے اَور پار اُترنے سے پہلے وہاں قِیام کیا۔


”چند آدمیوں کو روانہ کر کہ وہ مُلکِ کنعانؔ کا جسے میں بنی اِسرائیل کو دے رہا ہُوں جائزہ لیں۔ تُم ہر آبائی قبیلہ کے سرداروں میں سے ایک ایک شخص کو بھیجنا۔“


وہ پانچ مَرد جنہوں نے مُلک کا جائزہ لیا تھا اَندر داخل ہُوئے اَور تراشی ہُوئی مُورت، افُود، دُوسرے خانگی معبُود لے لیٔے۔ جَب کہ وہ کاہِنؔ اَور چھ سَو ہتھیار بند مَرد پھاٹک پر کھڑے تھے۔


چنانچہ بنی دانؔ نے ضورعاہؔ اَور اِستالؔ سے پانچ سُورماؤں کو مُلک کا حال جاننے اَور اُس کا جائزہ لینے کے لیٔے روانہ کیا۔ یہ لوگ اَپنے تمام برادریوں کی نُمائندگی کرتے تھے۔ اُنہُوں نے اُن سے کہا، ”جاؤ اَور مُلک کا جائزہ لو۔“ یہ لوگ اِفرائیمؔ کے کوہستانی مُلک میں داخل ہُوئے اَور میکاہؔ کے گھر آئے جہاں اُنہُوں نے رات گزاری۔


اَور بنی اِسرائیل نے اُسی ماہ کی چودھویں تاریخ کی شام کو جَب کہ وہ یریحوؔ کے میدانوں میں گِلگالؔ کے مقام پر خیمہ زن تھے عیدِفسح منائی۔


اَور وہاں مُوآب کے میدانوں میں اُنہُوں نے یردنؔ کے کنارے پر بیت یسیموتؔ سے لے کر ابیل شِطِّیمؔ تک اَپنے خیمے کھڑے کئے۔


حِلقتؔ اَور رحوبؔ یہ چار شہر اُن کی چراگاہوں سمیت دئیے گیٔے۔


تَب جو پانچ مَرد لائش کے مُلک کا جائزہ لینے گیٔے تھے اَپنے بھائیوں سے کہنے لگے، ”کیا تُم جانتے ہو کہ اِن میں سے ایک گھر میں افُود، اَور دُوسرے خانگی معبُود، چاندی سے تراشی ہُوا بُت ہے؟ اَور ایک ڈھلا ہُوا بُت ہے؟ اَب تُم جانتے ہو کہ کیا کرنا چاہئے۔“


جو کویٔی آپ کے حُکم کے خِلاف بغاوت کرے یا جو بھی حُکم آپ دے رہے ہیں اُسے نہ مانے وہ جان سے ماراجائے گا۔ آپ فقط مضبُوط ہو جاؤ اَور حوصلہ رکھو۔“


یریحوؔ کے بادشاہ کو خبر مِلی، ”دیکھو، آج کی رات چند اِسرائیلی مُلک کی جاسُوسی کرنے کے لیٔے یہاں آئے ہُوئے ہیں۔“


میرے لوگو، یاد کرو، کہ شاہِ مُوآب بلقؔ نے تُمہیں کیا مشورہ دیا، اَور بِلعاؔم بِن بعورؔ کے بیٹے بِلعاؔم نے اُسے کیا جَواب دیا۔ شِطِّیمؔ سے گِلگالؔ تک کے اَپنے سفر کو یاد کرو، تاکہ یَاہوِہ کے راستبازی کے کاموں کو جان لو۔“


تَب یُوسیفؔ نے اُن خوابوں کو جو اُنہُوں نے اُن کے بارے میں دیکھے تھے یاد کرکے اُن سے کہا، ”تُم جاسُوس ہو! تُم یہ دیکھنے آئے ہو کہ ہمارے مُلک کی سرحد کہاں غَیر محفوظ ہے؟“


لہٰذا اَپنے میں سے کسی ایک کو بھیج دو تاکہ وہ تمہارے بھایٔی کو لے آئے؛ اَور باقی تُم قَیدخانہ میں رکھے جاؤگے تاکہ تمہاری باتوں کی تصدیق ہو کہ تُم سچ کہہ رہے ہو۔ اَور اگر نہیں تو فَرعوہؔ کی حیات کی قَسم، تُم جاسُوس ہی سمجھے جاؤگے!“


یَاہوِہ نے مَوشہ سے فرمایا،


جَب یُوسیفؔ کے خاندان نے بیت ایل (جو پہلے لُوزؔ کہلاتا تھا) شہر کا جائزہ لینے کے لیٔے لوگوں کو بھیجا


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات