Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یشوع 18:7 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 البتّہ لیویوں کا تمہارے درمیان کویٔی حِصّہ نہیں ہوگا کیونکہ یَاہوِہ کی کہانت اُن کی مِیراث ہے۔ اَور گادؔ، رُوبِنؔ اَور منشّہ کا نِصف قبیلے یردنؔ کے اِس پار مشرق میں اَپنی مِیراث پا ہی چُکے ہیں جو یَاہوِہ کے خادِم مَوشہ نے اُنہیں دی تھی۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

7 کیونکہ تُمہارے درمِیان لاویوں کا کوئی حِصّہ نہیں اِس لِئے کہ خُداوند کی کہانت اُن کی مِیراث ہے اور جدّ اور رُوبِن اور منسّی کے آدھے قبِیلہ کو یَردن کے اُس پار مشرِق کی طرف مِیراث مِل چُکی ہے جِسے خُداوند کے بندہ مُوسیٰ نے اُن کو دِیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 याद रहे कि लावियों को कोई इलाक़ा नहीं मिलना है। उनका हिस्सा यह है कि वह रब के इमाम हैं। और जद, रूबिन और मनस्सी के आधे क़बीले को भी मज़ीद कुछ नहीं मिलना है, क्योंकि उन्हें रब के ख़ादिम मूसा से दरियाए-यरदन के मशरिक़ में उनका हिस्सा मिल चुका है।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 یاد رہے کہ لاویوں کو کوئی علاقہ نہیں ملنا ہے۔ اُن کا حصہ یہ ہے کہ وہ رب کے امام ہیں۔ اور جد، روبن اور منسّی کے آدھے قبیلے کو بھی مزید کچھ نہیں ملنا ہے، کیونکہ اُنہیں رب کے خادم موسیٰ سے دریائے یردن کے مشرق میں اُن کا حصہ مل چکا ہے۔“

باب دیکھیں کاپی




یشوع 18:7
11 حوالہ جات  

لیکن لیوی کے قبیلہ کو، مَوشہ نے کویٔی مِیراث نہیں دی۔ یَاہوِہ اِسرائیل کے خُدا اُن کی مِیراث ہیں جَیسا کہ اُنہُوں نے اُن سے وعدہ کیا تھا۔


یَاہوِہ نے اَہرونؔ سے کہا، ”اُن کے مُلک میں تمہاری کویٔی مِیراث نہ ہوگی اَور نہ اُن کے درمیان تمہارا کویٔی حِصّہ ہوگا۔ میں ہی بنی اِسرائیل میں تمہارا حِصّہ اَور تمہاری مِیراث ہُوں۔


اِس لیٔے لیویوں کا اُن کے بھائیوں کے درمیان کویٔی حِصّہ یا مِیراث نہیں ہے۔ یَاہوِہ ہی اُن کی مِیراث ہیں جَیسا کہ یَاہوِہ تمہارے خُدا نے اُن سے فرمایا تھا۔)


بَلکہ لیوی ہی خیمہ اِجتماع کی خدمت کریں اَور وُہی اُن کا بارِ گُناہ اُٹھایا کریں۔ یہ آئندہ پُشتوں کے لیٔے دائمی فرمان ہے۔ اَور بنی اِسرائیل کے درمیان اُنہیں کویٔی مِیراث نہ ملے۔


لیکن مذبح سے تعلّق رکھنے والی ہر چیز کی اَور پردہ کے اَندر کی کہانت کی خدمات صِرف تُم اَور تمہارے بیٹے ہی اَنجام دیں۔ کہانت کی خدمت کا شرف میں تُمہیں بخشتا ہُوں۔ اگر کویٔی اَور پاک مَقدِس کے قریب آ جائے تو وہ جان سے مار ڈالا جائے۔“


یَاہوِہ کے خادِم مَوشہ اَور بنی اِسرائیل نے اُن پر فتح پائی اَور یَاہوِہ کے خادِم مَوشہ نے بنی رُوبِنؔ بنی گادؔ اَور منشّہ کے آدھے قبیلہ کو اُن کا مُلک مِیراث میں دیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات