Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یشوع 18:6 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 جَب تُم مُلک کے ساتوں حِصّوں کا حال لِکھ چُکو تو اُسے یہاں میرے پاس لاؤ اَور مَیں یَاہوِہ اَپنے خُدا کے سامنے تمہارے لیٔے قُرعہ ڈالوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

6 سو تُم اُس مُلک کے سات حِصّے لِکھ کر میرے پاس یہاں لاؤ تاکہ مَیں خُداوند کے آگے جو ہمارا خُدا ہے تُمہارے لِئے قُرعہ ڈالُوں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 वह आदमी लिख लें कि सात नए क़बायली इलाक़ों की सरहद्दें कहाँ कहाँ तक हैं और फिर इनकी फ़हरिस्तें पेश करें। फिर मैं रब आपके ख़ुदा के हुज़ूर मुक़द्दस क़ुरा डालकर हर एक की ज़मीन मुक़र्रर करूँगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 وہ آدمی لکھ لیں کہ سات نئے قبائلی علاقوں کی سرحدیں کہاں کہاں تک ہیں اور پھر اِن کی فہرستیں پیش کریں۔ پھر مَیں رب آپ کے خدا کے حضور مُقدّس قرعہ ڈال کر ہر ایک کی زمین مقرر کروں گا۔

باب دیکھیں کاپی




یشوع 18:6
11 حوالہ جات  

اَور جَیسا یَاہوِہ نے مَوشہ کی مَعرفت حُکم دیا تھا، اُن کے مُطابق اُن کی مِیراث اُن ساڑھے نَو قبیلوں میں قُرعہ اَندازی سے تقسیم کی گئی۔


تَب یہوشُعؔ نے شیلوہؔ میں یَاہوِہ کے سامنے اُن کے لیٔے قُرعہ ڈالا اَور وہیں اُنہُوں نے وہ مُلک اِسرائیلیوں کو اُن کے آبائی قبیلوں کے مُطابق بانٹ دیا۔


اَور خُدا نے کنعانؔ میں سات غَیریہُودی قوموں کو غارت کرکے اُن کی سرزمین اَپنے لوگوں کو بطور مِیراث عطا فرمائی۔


قُرعہ اَندازی سے جھگڑے موقُوف ہو جاتے ہیں اَور اُس سے زورآور فریقوں کو باہم اُلجھنے سے روکا جاتا ہے۔


قُرعہ تو گود میں ڈالا جاتا ہے، لیکن اُس کا ہر فیصلہ یَاہوِہ کی طرف سے ہوتاہے۔


”مَیں کنعانؔ کا مُلک تُمہیں دُوں گا۔ جو تمہارا قَطعہ، موروثی حِصّہ ہوگا۔“


جوں ہی وہ لوگ اُس مُلک کا نقشہ تیّار کرنے کے لیٔے جانے لگے یہوشُعؔ نے اُن کو یہ ہدایات دیں، ”جاؤ اَور اُس مُلک کا جائزہ لو اَور اُس کا حال قلم بند کرو۔ پھر میرے پاس لَوٹ آؤ اَور مَیں یہاں شیلوہؔ مَیں یَاہوِہ کے سامنے تمہارے لیٔے قُرعہ ڈالوں گا۔“


مَوشہ نے بنی اِسرائیل کو حُکم دیا: ”اُس مُلک کو قُرعہ اَندازی کے ذریعہ بطور مِیراث بانٹ لینا۔ یَاہوِہ نے حُکم دیا ہے کہ اِسے ساڑھے نَو قبیلوں کو دیا جائے،


تُم اَپنی برادریوں کے مُطابق قُرعہ اَندازی کے ذریعہ اُس مُلک کو بانٹ لینا۔ بڑے گِروہ کو زِیادہ مِیراث دینا اَور چُھوٹے کو کم۔ جو حِصّہ قُرعہ اَندازی کے ذریعہ اُن کے نام سے نکلے وہ اُن کا ہوگا۔ تُم اَپنے آبائی قبائل کے مُطابق مِیراث تقسیم کرنا۔


البتّہ لیویوں کا تمہارے درمیان کویٔی حِصّہ نہیں ہوگا کیونکہ یَاہوِہ کی کہانت اُن کی مِیراث ہے۔ اَور گادؔ، رُوبِنؔ اَور منشّہ کا نِصف قبیلے یردنؔ کے اِس پار مشرق میں اَپنی مِیراث پا ہی چُکے ہیں جو یَاہوِہ کے خادِم مَوشہ نے اُنہیں دی تھی۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات