Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یشوع 18:12 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 شمال کی جانِب اُن کی حَد یردنؔ سے شروع ہُوئی اَور یریحوؔ کے شمالی نشیب میں سے گزرتی ہُوئی مغرب کی جانِب کوہستانی مُلک سے ہوکر بیت آوِنؔ کے بیابان تک پہُنچی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

12 سو اُن کی شِمالی حد یَردن سے شرُوع ہُوئی اور یہ حد یرِیحُو کے پاس سے شِمال کی طرف گُذر کر کوہِستانی مُلک سے ہوتی ہُوئی مغرِب کی طرف بَیت آون کے بیابان تک پُہنچی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 उस की शिमाली सरहद दरियाए-यरदन से शुरू हुई और यरीहू के शिमाल में पहाड़ी ढलान पर चढ़कर पहाड़ी इलाक़े में से मग़रिब की तरफ़ गुज़री। बैत-आवन के बयाबान को पहुँचने पर

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 اُس کی شمالی سرحد دریائے یردن سے شروع ہوئی اور یریحو کے شمال میں پہاڑی ڈھلان پر چڑھ کر پہاڑی علاقے میں سے مغرب کی طرف گزری۔ بیت آون کے بیابان کو پہنچنے پر

باب دیکھیں کاپی




یشوع 18:12
11 حوالہ جات  

بنی یُوسیفؔ کا حِصّہ یریحوؔ کے پاس کے یردنؔ سے شروع ہُوا یعنی مشرق میں یریحوؔ کے پانی سے شروع ہوکر اُن کی حَد وہاں سے بیابان میں سے ہوتی ہُوئی بیت ایل کے کوہستانی مُلک کو پہُنچی۔


اَور یہوشُعؔ نے یریحوؔ سے عَیؔ کو جو بیت ایل کے مشرق میں بیت آوِنؔ کے قریب واقع ہے کچھ لوگوں کو یہ کہہ کر بھیجا، ”جاؤ اَور اُس علاقہ کا جائزہ لے کر آؤ۔“ چنانچہ اُن لوگوں نے جا کر عَیؔ کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔


سامریہؔ کے باشِندے۔ بیت آوِنؔ کے بچھڑے کے بُت کے لیٔے خوفزدہ ہوں گے۔ اُن کے لوگ اُن کے لیٔے ماتم کریں گے، اَور اُن کے بُت پرست کاہِنؔ بھی، جو اُن کی شان و شوکت سے شادمان تھے، کیونکہ اَب وہ اُن کے درمیان سے ہٹا کر جَلاوطن کیا گیا۔


”گِبعہؔ میں نرسنگا، اَور رامہؔ میں قَرنا پھُونکو۔ بیت آوِنؔ میں جنگ کی للکار دو؛ اَے بِنیامین، آگے بڑھ۔


”اَے بنی اِسرائیل، خواہ تُم زناکاری کرو، لیکن بنی یہُوداہؔ کو گُنہگار نہ ہونے دو۔ ”تُم گِلگالؔ کو نہ جاؤ؛ نہ ہی بیت آوِنؔ تک جاؤ۔ اَور نہ یَاہوِہ کی، ’حیات کی قَسم کھاؤ!‘


اہلِ یریحوؔ نے بنی اِسرائیل کی وجہ سے شہر کا پھاٹک مضبُوطی سے بند کیا ہُوا تھا۔ نہ کویٔی باہر جاتا اَور نہ کویٔی اَندر آتا تھا۔


تو جو پانی اُوپر کی طرف سے بہہ کر آ رہاتھا وہ بہت دُور آدمؔ کے شہر کے پاس جو ضارِتھانؔ کے پاس ہے رُک کر ایک ڈھیر میں تبدیل ہو گیا اَورجو پانی نیچے عراباہؔ کے سمُندر یعنی بحرمُردار کی طرف جاتا ہے وہ بالکُل الگ ہو چُکاتھا اَور لوگ عَین یریحوؔ کے مقابل پار اُترگئے۔


تَب یہوشُعؔ بِن نُونؔ نے شِطِّیمؔ سے دو جاسُوسوں کو خُفیہ طور پر روانہ کیا اَور اُن سے کہا، ”جا کر اُس مُلک کا،“ اَور، ”خصوصاً یریحوؔ کا جائزہ لو۔“ چنانچہ وہ چلے گیٔے اَور راحبؔ نام کی کسی فاحِشہ کے گھر میں داخل ہُوئے اَور وہیں قِیام کیا۔


تَب یہوشُعؔ اَور سَب اِسرائیلی یہ ظاہر کرنے کے لیٔے کہ وہ پسپا ہو گئے ہیں بیابان کی طرف بھاگ نکلے۔


اَور بنی بِنیامین کے قبیلہ کا قُرعہ اُن کے برادریوں کے مُطابق نِکلا اَور اُن کے حِصّہ کی حَد یہُوداہؔ اَور یُوسیفؔ کے قبیلوں کے درمیان نکل آئی،


اَور فلسطینی تین ہزار رتھوں، چھ ہزار رتھ بانوں اَور سمُندر کے کنارے کی ریت کی مانند کثیر فَوجی سپاہیوں کے ہمراہ اِسرائیل کے ساتھ لڑنے کے لیٔے جمع ہُوئے۔ اُنہُوں نے پیش قدمی کرکے بیت آوِنؔ کے مشرق میں مِکماشؔ میں پڑاؤ کیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات