Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یشوع 17:1 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 یُوسیفؔ کے پہلوٹھے کی حیثیت سے منشّہ کے قبیلہ کا حِصّہ یہ تھا یعنی مکیرؔ کے لیٔے جو منشّہ کا پہلوٹھا تھا۔ مکیرؔ گِلعادیوں کا باپ تھا۔ اُسے گِلعادؔ اَور باشانؔ ملے تھے کیونکہ مکیرؔ نہایت جنگجو آدمی تھا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

1 اور منسّی کے قبِیلہ کا حِصّہ قُرعہ ڈال کر یہ ٹھہرا کیونکہ وہ یُوسفؔ کا پہلوٹھا تھا اور چُونکہ منسّی کا پہلوٹھا بیٹا مکِیر جو جِلعاد کا باپ تھا جنگی مَرد تھا اِس لِئے اُس کو جِلعاد اور بسن مِلے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 यूसुफ़ के पहलौठे मनस्सी की औलाद को दो इलाक़े मिल गए। दरियाए-यरदन के मशरिक़ में मकीर के घराने को जिलियाद और बसन दिए गए। मकीर मनस्सी का पहलौठा और जिलियाद का बाप था, और उस की औलाद माहिर फ़ौजी थी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 یوسف کے پہلوٹھے منسّی کی اولاد کو دو علاقے مل گئے۔ دریائے یردن کے مشرق میں مکیر کے گھرانے کو جِلعاد اور بسن دیئے گئے۔ مکیر منسّی کا پہلوٹھا اور جِلعاد کا باپ تھا، اور اُس کی اولاد ماہر فوجی تھی۔

باب دیکھیں کاپی




یشوع 17:1
20 حوالہ جات  

منشّہ کے بیٹے یہ تھے: مکیرؔ جِس سے مکیریوں کی برادری چلی (مکیرؔ سے گِلعادؔ پیدا ہُوا تھا)؛ گِلعادؔ سے گِلعادیوں کی برادری چلی؛


یُوسیفؔ نے اَپنے پہلوٹھے کا نام منشّہ یہ کہہ کر رکھا، ”خُدا کی مہربانی سے مَیں نے اَپنی اَور اَپنے باپ کے گھرانے کی ساری مشقّت بھُلا دی ہے۔“


اَور یُوسیفؔ نے اِفرائیمؔ کی اَولاد تیسری پُشت تک دیکھی اَور منشّہ کے بیٹے مکیرؔ کی اَولاد کو بھی یُوسیفؔ نے اَپنے گھٹنوں پر کھِلایا۔


یُوسیفؔ سے مُلک مِصر میں اَونؔ کے کاہِنؔ پُطیفرعؔ کی بیٹی آسِناتھؔ کے ہاں منشّہ اَور اِفرائیمؔ پیدا ہویٔے۔


یُوسیفؔ نے اُن سے کہا، ”اَے میرے باپ اَیسا نہ کریں کیونکہ پہلوٹھا یہ ہے۔ اِس لیٔے اَپنا داہنا ہاتھ اِس کے سَر پر رکھیں۔“


(مگر گیشُور اَور ارام نے حوّوت یائیرؔ اَور قناتؔ پر اُس کے گِردونواح کے ساٹھ قصبوں پر قبضہ کر لیا)۔ یہ سَب گِلعادؔ کے باپ مکیرؔ کے بیٹے تھے۔


کچھ اِفرائیمؔ سے آئے، جِن کی جڑ عمالیقؔ میں ہے؛ بِنیامین بھی اُن لوگوں میں تھا جو تیرے پیچھے آئے۔ مکیرؔ میں سے حاکم اُتر آئے، اَور زبُولُون میں سے وہ لوگ آئے جو سپہ سالار کے عصا بردار ہیں۔


بَلکہ وہ اَپنے غَیر محبُوبہ بیوی کے بیٹے کو پہلوٹھا مان کر اُسے اَپنی جائداد میں سے دُگنا حِصّہ دے۔ کیونکہ وہ بیٹا اَپنے باپ کی قُوّت کا پہلا نِشان ہے۔ اَور پہلوٹھے کا حق اُسی کا ہے۔


تَب مَوشہ نے بنی گادؔ، بنی رُوبِنؔ اَور یُوسیفؔ کے بیٹے منشّہ کے نِصف قبیلہ کو امُوریوں کے بادشاہ سیحونؔ کی اَور باشانؔ کے بادشاہ عوگؔ کی مملکت یعنی اُن کا سارا مُلک دے دیا جِس میں اُن کے تمام شہر اَور اُن کے اِردگرد کے علاقے شامل تھے۔


ضلافحادؔ بِن حِفرؔ گِلعادؔ کا پوتا اَور منشّہ کے بیٹے مکیرؔ کا پرپوتا تھا۔ اُس کی بیٹیاں یُوسیفؔ کے بیٹے منشّہ کی برادری کی نَسل سے تھیں۔ اُن بیٹیوں کے نام محلاہؔ نوحؔا حُگلاہؔ مِلکاہؔ اَور تِرضاؔہ تھے۔ وہ آئیں اَور


جَب یُوسیفؔ نے دیکھا کہ اُن کے باپ نے اَپنا داہنا ہاتھ اِفرائیمؔ کے سَر پر رکھا ہے تو ناخُوش ہُوئے اَور اُنہُوں نے اَپنے باپ کا داہنا ہاتھ تھام لیا تاکہ اُسے اِفرائیمؔ کے سَر پر سے ہٹا کر منشّہ کے سَر پر رکھیں۔


چنانچہ یہ حِصّے منشّہ کی برادریوں کے باقی لوگوں کے لیٔے تھے یعنی ابیعزیر، حِلقؔ، اَسری ایل، شِکیمؔ، حِفرؔ اَور شمیدعؔ کے لیٔے۔ یہ اَپنی برادریوں کے مُطابق یُوسیفؔ کے بیٹے منشّہ کی نرینہ اَولاد تھے۔


(منشّہ کے نِصف قبیلہ کو مَوشہ نے باشانؔ میں مُلک عطا کیا تھا اَور دُوسرے نِصف قبیلہ کو یہوشُعؔ نے یردنؔ کے مغرب میں اُن کے بھائیوں کے ساتھ مُلک عطا کیا تھا۔) جَب یہوشُعؔ نے اُنہیں رخصت کیا تو اُنہیں یہ کہہ کر برکت دی،


منشّہ کا ایک حِصّہ ہوگا جو نفتالی کی سرحد سے مُتّصل مشرق سے مغرب تک ہوگا۔


اَور یُوسیفؔ نے اَپنے دُوسرے بیٹے کا نام اِفرائیمؔ یہ کہہ کر رکھا، ”خُدا نے مُجھے اُس مُلک میں برومند کیا جہاں مَیں نے مُصیبت اُٹھائی۔“


اَور اُسے گِلعادؔ، اشُوری، یزرعیلؔ اَور اِفرائیمؔ، بِنیامین اَور تمام اِسرائیل کا بادشاہ بنایا۔


یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: ”جِن سرحدوں کے مُطابق تُم مُلک کو اِسرائیل کے بَارہ قبائل میں مِیراث کے طور پر تقسیم کروگے وہ یہ ہیں: یُوسیفؔ کو دو حِصّے ملیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات