Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یشوع 16:10 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 اُنہُوں نے گِزرؔ میں بسے ہُوئے کنعانیوں کو نہیں نکالا اِس لیٔے وہ کنعانی آج کے دِن تک بنی اِفرائیمؔ کے درمیان بسے ہُوئے ہیں لیکن اُنہیں بیگار میں کام کرنا پڑتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

10 اور اُنہوں نے کنعانیوں کو جو جزر میں رہتے تھے نہ نِکالا بلکہ وہ کنعانی آج کے دِن تک افرائِیمِیوں میں بسے ہُوئے ہیں اور خادِم بن کر بیگار کا کام کرتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 इफ़राईम के मर्दों ने जज़र में आबाद कनानियों को न निकाला। इसलिए उनकी औलाद आज तक वहाँ रहती है, अलबत्ता उसे बेगार में काम करना पड़ता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 افرائیم کے مردوں نے جزر میں آباد کنعانیوں کو نہ نکالا۔ اِس لئے اُن کی اولاد آج تک وہاں رہتی ہے، البتہ اُسے بیگار میں کام کرنا پڑتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یشوع 16:10
12 حوالہ جات  

نہ ہی اِفرائیمؔ نے گِزرؔ میں رہنے والے کنعانیوں کو نکالا بَلکہ کنعانی اُن کے درمیان وہاں بسے رہے۔


فَرعوہؔ، شاہِ مِصر نے حملہ کرکے گِزرؔ شہر پر قبضہ کر لیا تھا اَور اُس میں آگ لگا دی تھی۔ اَور اُس نے گِزرؔ کے اُن کنعانی باشِندوں کو قتل کرکے اُسے بطور جہیز اَپنی بیٹی کو جو شُلومونؔ کی بیوی تھی دے دیا تھا۔


البتّہ جَب بنی اِسرائیل زورآور ہو گئے تَب اُنہُوں نے کنعانیوں سے بیگار کا کام لینا شروع کر دیا لیکن اُنہیں وہاں سے پُوری طرح نہیں نکالا۔


شُلومونؔ نے اُن کے باقی بچے فرزندوں کو جنہیں بنی اِسرائیل نِیست و نابود نہ کر سکے تھے اُنہیں بطور غُلام، بیگار میں کام کرنے والی جماعت میں جبراً بھرتی کیا، یہ سَب آج بھی غُلام ہی ہیں۔


بنی یہُوداہؔ یروشلیمؔ میں بسے ہُوئے یبُوسیوں کو نکال نہ سکے۔ اِس لیٔے آج تک یبُوسی یہُوداہؔ کے ساتھ یروشلیمؔ میں رہتے ہیں۔


اِسی اَثنا میں گِزرؔ کا بادشاہ ہُورامؔ، لاکیشؔ کی مدد کے لیٔے آ پہُنچا لیکن یہوشُعؔ نے اُسے اَور اُس کی فَوج کو شِکست دی۔ یہاں تک کہ کویٔی شخص زندہ نہ بچا۔


اُن میں وہ تمام شہر اَور اُن کے دیہات بھی شامل ہیں جو بنی منشّہ کی مِیراث میں بنی اِفرائیمؔ کے لیٔے الگ کئے گیٔے تھے۔


پھر بھی بنی منشّہ اُن شہروں میں بُودوباش اِختیار نہ کر سکے کیونکہ کنعانیوں نے اُس علاقہ میں بسے رہنے کا تہیہ کر لیا تھا۔


اَور بادشاہ شُلومونؔ نے یَاہوِہ کا بیت المُقدّس، اَپنا محل، مِلّوؔ، یروشلیمؔ کی فصیل اَور حَصورؔ، مگِدّوؔ اَور گِزرؔ کو تعمیر کرنے کے لیٔے جِن لوگوں کو زبردستی بیگاری کے کام پر لگایا تھا اُن کی تفصیل یہ ہے۔


حقیقت میں یہ اُن اَقوام کی اَولاد تھیں جنہیں بنی اِسرائیل نے ہلاک نہیں کیا تھا۔ تَب شُلومونؔ نے اُنہیں بیگار کے لیٔے بھرتی کیا جَیسا کہ آج کے دِن تک اِسی عہدے پر کام کرتے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات