پھر بنی یہُوداہؔ نے اَپنے بنی شمعُونؔ بھائیوں کے ساتھ جا کر صفتؔ میں رہنے والے کنعانیوں پر حملہ کیا اَور اُس شہر کو بالکُل تباہ کر ڈالا۔ اِس لیٔے اُس شہر کا نام حُرمہؔ پڑا۔
لیکن جو امُوری اُس کوہستانی علاقہ میں بستے تھے وہ تمہارے مُقابلہ کو نکل آئے اَور اُنہُوں نے شہد کی مکھّیوں کے جھُنڈ کی مانند تمہارا تعاقب کیا اَور سِعِیؔر سے حُرمہؔ تک تُمہیں مارتے چلے آئے۔
یَاہوِہ نے اِسرائیل کی فریاد سُنی اَور کنعانیوں کو اُن کے حوالہ کر دیا۔ اُنہُوں نے اُنہیں اَور اُن کے شہروں کو مُکمّل طور پر تباہ کر دیا۔ اِس لیٔے اُس جگہ کا نام حُرمہؔ رکھا گیا۔