اَور داویؔد نے بیابان کے قلعوں میں اَور زِیفؔ کے بیابان کی پہاڑیوں میں قِیام کیا۔ شاؤل مُتواتر داویؔد کی تلاش میں رہا لیکن خُدا نے داویؔد کو شاؤل کے ہاتھ نہ آنے دیا۔
اَور زِیفؔ کے لوگوں نے گِبعہؔ میں شاؤل کے پاس جا کر کہا، ”کیا داویؔد ہمارے درمیان حکِیلہؔ کی پہاڑی پر یشعمونؔ کے جُنوب میں حورِشؔ کے قلعہ میں چھُپا ہُوا نہیں ہے؟