Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یشوع 15:11 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 وہاں سے وہ حَد عقرونؔ کے شمال کو جا نکلی اَور شِکّرونؔ کی طرف مُڑی اَور کوہِ بعلہؔ سے ہوتی ہُوئی یبنی ایل تک پہُنچی اَور سمُندر کے کنارے پر ختم ہُوئی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

11 اور وہاں سے وہ حد عقروُؔن کے شِمال کو جا نِکلی۔ پِھر وہ سِکرُوؔن سے ہو کر کوہِ بعلہ کے پاس سے گُذرتی ہُوئی یبنی ایل پر جا نِکلی اور اِس حد کا خاتِمہ سمُندر پر ہُؤا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

11 वहाँ से वह अक़रून के शिमाल में से गुज़र गई और फिर मुड़कर सिक्करून और बाला पहाड़ की तरफ़ बढ़कर यबनियेल पहुँच गई। वहाँ यह शिमाली सरहद समुंदर पर ख़त्म हुई।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

11 وہاں سے وہ عقرون کے شمال میں سے گزر گئی اور پھر مُڑ کر سِکرون اور بعلہ پہاڑ کی طرف بڑھ کر یبنئیل پہنچ گئی۔ وہاں یہ شمالی سرحد سمندر پر ختم ہوئی۔

باب دیکھیں کاپی




یشوع 15:11
15 حوالہ جات  

ایلیّاہ نے بادشاہ سے کہا، ”یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: کیا آپ نے عقرونؔ کے معبُود بَعل زبُوبؔ سے دریافت کرنے کے لیٔے قاصِد بھیجے تھے، کیا اِسرائیل میں خُدا نہیں ہے جِس سے آپ دریافت کرو، چونکہ آپ نے اَیسا کیا ہے اِس لیٔے آپ اَب اِس بِستر پر سے جِس پر آپ پڑے ہو کبھی نہ اُٹھو گے اَور یقیناً مَر جاؤگے!“


اُنہُوں نے جَواب دیا، ”ایک شخص ہم سے مُلاقات کے لئے آیاتھا، اُسی نے ہمیں حُکم دیا، ’اُس بادشاہ کے پاس لَوٹ جاؤ جِس نے تُمہیں بھیجا ہے، اَور اُس سے کہنا، ”یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: کیا اِسرائیل مَیں خُدا نہیں ہے جو تُم عقرونؔ کے معبُود بَعل زبُوبؔ سے دریافت کرنے کے واسطے قاصِد بھیج رہے ہو، اِس لیٔے جِس بِستر پر تُم پڑے ہو اُس پر سے نہ اُٹھ پاؤگے بَلکہ یقیناً مَر جاؤگے!“ ‘ “


اَور عقرونؔ سے گاتؔھ تک کے قصبات جو فلسطینیوں نے اِسرائیل سے چھین لیٔے تھے اُن پر پھر سے اِسرائیل کا قبضہ ہو گیا۔ یہاں تک کہ اِسرائیل نے اَپنے سارے علاقہ کو فلسطینیوں کے تسلُّط سے چھُڑا لیا اَور بنی اِسرائیل اَور امُوریوں کے درمیان بھی صُلح و سلامتی ہو گئی۔


لہٰذا اُنہُوں نے خُدا کے صندُوق کو عقرونؔ بھیج دیا۔ اَور جوں ہی خُدا کے عہد کا صندُوق عقرونؔ میں داخل ہُوا عقرونؔ کے لوگ چِلّانے لگے، ”وہ ہمیں اَور ہمارے لوگوں کو مارنے کے لیٔے اِسرائیل کے معبُود کا صندُوق اِدھر لایٔے ہیں۔“


عقرونؔ اَور اُس کے اطراف کے قصبے اَور گاؤں۔


پھر وُہی حَد اُس پہاڑ کی چوٹی سے آبِ نفتوحؔ کے چشمے کو گئی۔ وہاں سے وہ کوہِ عِفرونؔ کے شہروں کے پاس نکلی اَور نیچے بعلہؔ کی طرف گئی جو قِریت یعریمؔ بھی کہلاتا ہے۔


پھر وہ بعلہؔ سے مغرب کی جانِب کوہِ سِعِیؔر کی طرف گھُوم گئی اَور کوہِ یعریمؔ (یعنی کِسلونؔ) کے شمالی دامن کے پاس سے ہوتی ہُوئی بیت شِمِشؔ کی طرف اُترتی ہُوئی تِمنؔہ کو گئی۔


اَور بہر رُوم کا ساحِل مغربی سرحد تھا۔ یہُوداہؔ کے چاروں طرف کی حُدوُد اُن کے برادریوں کے مُطابق یہی ہیں۔


تَب اِسرائیل اَور یہُودیؔہ کے باشِندے نعرے مارتے ہُوئے طُوفان کی لہروں کی طرح آگے بڑھے اَور گاتؔھ کے مدخل اَور عقرونؔ کے پھاٹکوں تک اُن کا تعاقب کرکے اُنہیں مارتے چلے گیٔے یہاں تک کہ فلسطینی شعریمؔ سے گاتؔھ اَور عقرونؔ کو جانے والے راستہ کے ساتھ ساتھ لاشیں ہی لاشیں بِکھری پڑی تھیں۔


تمہاری مغربی سرحد بڑے سمُندر کا ساحِل ہوگی۔ یہی تمہاری مغربی سرحد ہوگی۔


یہُوداہؔ نے غزّہؔ، اشقلونؔ اَور عقرونؔ شہروں کو اُن کے گِردونواح کے علاقوں سمیت اَپنے قبضہ میں کر لیا۔


لہٰذا اُنہُوں نے فلسطینیوں کے تمام سرداروں کو بُلاکر جمع کیا اَور پُوچھا، ”ہم اِسرائیل کے معبُود کے صندُوق کا کیا کریں؟“ اُنہُوں نے جَواب دیا، ”اِسرائیل کے خُدا کا صندُوق گاتؔھ بھجوا دو۔“ لہٰذا اُنہُوں نے اِسرائیل کے خُدا کا صندُوق وہاں مُنتقل کر دیا۔


اُس نے فلسطینیوں کے خِلاف جنگ کی اَور گاتؔھ، یابنح اَور اشدُودؔ کی فصیلیں توڑ کر گرا دیں۔ پھر اُس نے فلسطینیوں کے درمیان اشدُودؔ کے قریب اَور دیگر علاقوں میں دوبارہ شہر تعمیر کئے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات