Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یشوع 14:4 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 کیونکہ یُوسیفؔ کی نَسل سے دو قبیلے وُجُود میں آ چُکے تھے منشّہ اَور اِفرائیمؔ۔ لیویوں کو مُلک کا کویٔی حِصّہ نہ مِلا سِوائے اُن شہروں کے جو اُن کے رہنے کے لیٔے تھے اَور بعض چراگاہیں جو اُن کے گلّوں اَور ریوڑوں کے لیٔے تھیں اُن کے حِصّے میں آئیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

4 کیونکہ بنی یُوسفؔ کے دو قبِیلے تھے منسّی اور اِفراؔئِیم۔ سو لاویوں کو اُس مُلک میں کُچھ حِصّہ نہ مِلا سِوا شہروں کے جو اُن کے رہنے کے لِئے تھے اور اُن کی نواحی کے جو اُن کے چَوپایوں اور مال کے لِئے تھی۔

باب دیکھیں کاپی




یشوع 14:4
13 حوالہ جات  

”اَور تمہارے دو بیٹے جو تُمہیں مِصر میں میرے یہاں آنے سے پہلے پیدا ہویٔے میرے ہی شُمار کئے جایٔیں گے۔ جِس طرح رُوبِنؔ اَور شمعُونؔ میرے ہیں اُسی طرح اِفرائیمؔ اَور منشّہ بھی میرے ہی ہوں گے۔


یُوسیفؔ نے اَپنے پہلوٹھے کا نام منشّہ یہ کہہ کر رکھا، ”خُدا کی مہربانی سے مَیں نے اَپنی اَور اَپنے باپ کے گھرانے کی ساری مشقّت بھُلا دی ہے۔“


یُوسیفؔ سے مُلک مِصر میں اَونؔ کے کاہِنؔ پُطیفرعؔ کی بیٹی آسِناتھؔ کے ہاں منشّہ اَور اِفرائیمؔ پیدا ہویٔے۔


کچھ عرصہ کے بعد یُوسیفؔ کو خبر مِلی، ”آپ کے باپ بیمار ہیں۔“ چنانچہ وہ گئے اَور اَپنے دو بیٹوں منشّہ اَور اِفرائیمؔ کو بھی ساتھ لے گئے۔


یُوسیفؔ کے بیٹے اَپنی برادریوں کے مُطابق منشّہ اَور اِفرائیمؔ تھے۔


حِزقیاہؔ نے تمام مُلکِ اِسرائیل اَور یہُودیؔہ کو پیغام بھیجا اَور بنی اِفرائیمؔ اَور بنی منشّہ کو خُطوط بھی لکھے کہ وہ یروشلیمؔ میں یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں بنی اِسرائیل کے خُدا یَاہوِہ کے لیٔے عیدِفسح منانے آئیں۔


اَور یُوسیفؔ نے اَپنے دُوسرے بیٹے کا نام اِفرائیمؔ یہ کہہ کر رکھا، ”خُدا نے مُجھے اُس مُلک میں برومند کیا جہاں مَیں نے مُصیبت اُٹھائی۔“


اَورجو اَولاد اُن کے بعد تُمہیں ہوگی وہ تمہاری ہوگی اَورجو مِیراث وہ پائیں گے وہ اُن کے بھائیوں سے نامزد ہوگی۔


اِس طرح بنی یُوسیفؔ یعنی منشّہ اَور اِفرائیمؔ نے اَپنی اَپنی مِیراث پائی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات