Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یشوع 14:15 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

15 (پہلے حِبرونؔ کا نام قِریت اربعؔ تھا اِس لیٔے کہ اربعؔ عناقیوں میں سَب سے بڑا آدمی سمجھا جاتا تھا۔) تَب اُس مُلک کو جنگ سے فراغت نصیب ہُوئی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

15 اور اگلے وقت میں حبرُوؔن کا نام قریت اربع تھا اور وہ اربع عناقِیم میں سب سے بڑا آدمی تھا اور اُس مُلک کو جنگ سے فراغت مِلی۔

باب دیکھیں کاپی




یشوع 14:15
16 حوالہ جات  

لہٰذا جَیسا یَاہوِہ نے مَوشہ کو حُکم دیا تھا اُس کے مُطابق یہوشُعؔ نے تمام مُلک فتح کرکے اُسے اِسرائیلیوں کو اُن کے قبیلوں کے لحاظ سے مِیراث میں دے دیا اَور مُلک کو جنگ سے فراغت مِلی۔


اَبراہامؔ نے مُلکِ کنعانؔ کے قِریت اربعؔ (یعنی حِبرونؔ میں) وفات پائی، اَور اَبراہامؔ سارہؔ کے لیٔے ماتم اَور نوحہ کرنے کے لیٔے وہاں گئے۔


اِس طرح سے مُلک میں قِنٰز کے بیٹے عتنی ایل کی وفات تک چالیس بَرس اَمن قائِم رہا۔


یہوشُعؔ نے یَاہوِہ کے دئیے ہُوئے حُکم کے مُطابق یفُنّہؔ کے بیٹے کالبؔ کو یہُوداہؔ کے درمیان حِصّہ دیا جو قِریت اربعؔ یعنی حِبرونؔ کہلاتا ہے۔ (اربعؔ عناق کا آباؤاَجداد تھا)۔


اِس طرح مِدیانی بنی اِسرائیل کے آگے مغلُوب ہو گئے اَور اُنہُوں نے پھر کبھی اَپنا سَر نہ اُٹھایا۔ اَور گدعونؔ کے ایّام میں چالیس بَرس تک مُلک میں اَمن رہا۔


”اَے یَاہوِہ، آپ کے سَب دُشمن اِسی طرح پسپا ہُوں! لیکن آپ سے مَحَبّت رکھنے والے اُس آفتاب کی مانند ہُوں، جو اَپنی آب و تاب کے ساتھ طُلوع ہوتاہے۔“ تَب مُلک میں چالیس بَرس تک اَمن رہا۔


اُس دِن مُوآب بنی اِسرائیل کے مطیع اَور مُلک میں اسّی بَرس تک اَمن قائِم رہا۔


یعقوب ممرےؔ میں جو قِریت اربعؔ یعنی حِبرونؔ کے نزدیک ہے اَور جہاں اَبراہامؔ اَور اِصحاقؔ بسے تھے اَپنے باپ اِصحاقؔ کے پاس آئے۔


چنانچہ یعقوب نے یُوسیفؔ سے کہا، ”جا کر دیکھو تمہارے بھایٔی اَور سارے گلّے خیریت سے تو ہیں اَور پھر آکر مُجھے خبر دو۔“ تَب یعقوب نے یُوسیفؔ کو حِبرونؔ کی وادی سے رخصت کیا۔ جَب یُوسیفؔ شِکیمؔ پہُنچے،


تَب سے آج تک حِبرونؔ قِنزّی یفُنّہؔ کے بیٹے کالبؔ کی مِیراث ہے، کیونکہ اُنہُوں نے یَاہوِہ اِسرائیل کے خُدا کی پُوری طرح پیروی کی تھی۔


اُنہُوں نے یہُوداہؔ کے کوہستانی مُلک میں قِریت اربعؔ (یعنی حِبرونؔ) اُس کے گِردونواح کی چراگاہوں سمیت اُنہیں دیا۔ (اربعؔ عناق کا آباؤاَجداد تھا)


جہاں تک گاؤں اَور وہاں کے کھیتوں کا تعلّق ہے یہُوداہؔ کے کچھ لوگ قِریت اربعؔ اَور اُس کے اِردگرد کے قصبوں دیبونؔ میں اَور اُس کی آبادیوں میں اَور یقبضی ایل اَور اُس کے دیہات میں رہتے تھے۔


لیکن اُس شہر کے اطراف کے کھیت اَور دیہات اُنہُوں نے یفُنّہؔ کے بیٹے کالبؔ کو اُس کی مِیراث کے طور پر دئیے۔


مَوشہ کے وعدہ کے مُطابق حِبرونؔ کالبؔ کو دیا گیا کیونکہ اُس نے وہاں سے عناق کے تینوں بیٹوں کو نکال دیا تھا۔


اَور اُن کے پاس جو حِبرونؔ میں تھے اَور سَب جگہ جہاں جہاں داویؔد اَور اُس کے آدمی گھُومے پھرے تھے۔


الیعزرؔ سے فِنحاسؔ پیدا ہُوا، اَور فِنحاسؔ سے ابیشُوعؔ،


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات