Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یشوع 14:10 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 ”اَور اَب پھر جِس طرح اُنہُوں نے یہ بات مَوشہ سے کہی تَب سے اُن پینتالیس برسوں تک جِن میں بنی اِسرائیل بیابان میں بھٹکتے پھرے، یَاہوِہ نے اَپنے وعدہ کے مُطابق مُجھے زندہ رکھا۔ چنانچہ اَب مَیں پچاسی بَرس کا ہُوں!

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

10 اور اب دیکھ جب سے خُداوند نے یہ بات مُوسیٰ سے کہی تب سے اِن پَینتالِیس برسوں تک جِن میں بنی اِسرائیل بیابان میں آوارہ پِھرتے رہے خُداوند نے مُجھے اپنے قَول کے مُطابِق جِیتا رکھّا اور اب دیکھ مَیں آج کے دِن پچاسی برس کا ہُوں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 और अब ऐसा ही हुआ है जिस तरह रब ने वादा किया था। उसने मुझे अब तक ज़िंदा रहने दिया है। रब को मूसा से यह बात किए 45 साल गुज़र गए हैं। उस सारे अरसे में हम रेगिस्तान में घुमते-फिरते रहे हैं। आज मैं 85 साल का हूँ,

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 اور اب ایسا ہی ہوا ہے جس طرح رب نے وعدہ کیا تھا۔ اُس نے مجھے اب تک زندہ رہنے دیا ہے۔ رب کو موسیٰ سے یہ بات کئے 45 سال گزر گئے ہیں۔ اُس سارے عرصے میں ہم ریگستان میں گھومتے پھرتے رہے ہیں۔ آج مَیں 85 سال کا ہوں،

باب دیکھیں کاپی




یشوع 14:10
9 حوالہ جات  

اُن میں سے یفُنّہؔ کے بیٹے کالبؔ اَور یہوشُعؔ بِن نُونؔ کے سِوا کویٔی بھی اُس مُلک میں داخل نہ ہونے پایٔےگا جِس میں تُمہیں بسانے کی مَیں نے قَسم کھائی تھی۔


یہوشُعؔ اُن سَب بادشاہوں سے عرصہ دراز تک جنگ کرتے رہے۔


جَب یہوشُعؔ ضعیف اَور عمر رسیدہ ہو گئے، تَب یَاہوِہ نے اُن سے کہا، ”تُم بہت ضعیف ہو چُکے ہو اَور مُلک کا کافی حِصّہ ابھی حاصل کرنا باقی ہے۔


چنانچہ اُس روز مَوشہ نے قَسم کھا کر مُجھ سے کہا، ’جِس زمین پر تمہارے قدم پڑے ہیں وہ ہمیشہ کے لیٔے تُم اَور تمہاری اَولاد کی مِیراث ہوگی کیونکہ تُم نے یَاہوِہ میرے خُدا کی پُوری طرح پیروی کی ہے۔‘


میں آج بھی اُسی قدر زورآور ہُوں جِس قدر اُس دِن تھا جَب مَوشہ نے مُجھے بھیجا تھا۔ میں آج بھی میدانِ جنگ میں جا کر لڑنے کے لیٔے اُتنی ہی قُوّت رکھتا ہُوں جِتنی تَب رکھتا تھا۔


تمہارے آس پاس ایک ہزار گِر جایٔیں گے، اَور تمہارے داہنے ہاتھ کی طرف دس ہزار، لیکن وہ تمہارے نزدیک نہ آئے گی۔


بعض لوگ بیابانوں اَور صحراؤں میں مارے مارے پھرے، لیکن بسنے کے لیٔے کسی شہر کی راہ نہ پائی۔


جو لوگ مُلک کا جائزہ لینے گیٔے تھے اُن میں سے صِرف یہوشُعؔ بِن نُونؔ اَور یفُنّہؔ کا بیٹا کالبؔ سلامت بچ گیٔے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات