Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یشوع 13:9 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 یہ علاقہ ارنُونؔ کی وادی کے کنارے کے عروعؔر سے لے کر، وادی کے بیچ واقع شہر تک پھیلا ہُوا تھا اَور اُس میں دیبونؔ تک میدباؔ کا سارا میدان شامل تھا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

9 عروعیر سے جو وادیِ ارنوؔن کے کنارے واقِع ہے شرُوع کر کے وہ شہر جو وادی کے بِیچ میں ہے اور مِیدبا کا سارا مَیدان دِیبوؔن تک۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9-10 यों हसबोन के अमोरी बादशाह सीहोन के तमाम शहर उनके क़ब्ज़े में आ गए थे यानी जुनूबी वादीए-अरनोन के किनारे पर शहर अरोईर और उसी वादी के बीच के शहर से लेकर शिमाल में अम्मोनियों की सरहद तक। दीबोन और मीदबा के दरमियान का मैदाने-मुरतफ़ा भी इसमें शामिल था

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9-10 یوں حسبون کے اموری بادشاہ سیحون کے تمام شہر اُن کے قبضے میں آ گئے تھے یعنی جنوبی وادیٔ ارنون کے کنارے پر شہر عروعیر اور اُسی وادی کے بیچ کے شہر سے لے کر شمال میں عمونیوں کی سرحد تک۔ دیبون اور میدبا کے درمیان کا میدانِ مرتفع بھی اِس میں شامل تھا

باب دیکھیں کاپی




یشوع 13:9
15 حوالہ جات  

اُن کا علاقہ ارنُونؔ کی وادی کے کنارے پر کے عروعؔر سے لے کر اَور وادی کے بیچ کے شہر سے ہوتا ہُوا میدباؔ کے پاس کا سارا میدان،


”لیکن ہم نے اُن کا تختہ اُلٹ دیا ہے؛ حِشبونؔ دیبونؔ سمیت تباہ ہو گیا ہے اَور ہم نے اُنہیں نُپاحؔ تک جو میدباؔ تک پھیلا ہُواہے اُجاڑ دیا ہے۔“


دیبونؔ، نبوؔ اَور بیت دِبلاتایمؔ،


”اَے دیبونؔ کے باشِندوں، اَپنی شان و شوکت سے نیچے اُتر آؤ، اَور خشک زمین پر بیٹھ جاؤ؛ کیونکہ مُوآب کو تباہ کرنے والا تُم پر بھی حملہ کرےگا اَور تمہارے مُستحکم شہروں کو اُجاڑ دے گا۔


اہلِ دیبونؔ اُونچے مقاموں پر واقع عبادت گاہ میں، ماتم کرنے کے لیٔے گیٔے؛ نبوؔ اَور میدباؔ پر اہلِ مُوآب واویلا کرتے ہیں۔ ہر ایک کا سَر مُنڈا ہُواہے اَور ہر ایک کی داڑھی کاٹی گئی ہے۔


امُوریوں کا بادشاہ سیحونؔ، جو حِشبونؔ میں حُکمران تھا۔ جو ارنُونؔ کی وادی کے کنارے کے عروعؔر سے لے کر یعنی وادی کے بیچ سے یبّوقؔ ندی تک جو عمُّونیوں کی سرحد ہے حُکومت کرتا تھا۔ اُس میں آدھا گِلعادؔ شامل ہے


لیکن رُوبِنیوں اَور گادیوں کو مَیں نے گِلعادؔ سے لے کر وادیِ ارنُونؔ تک کا علاقہ دے دیا (جِس کی سرحد وادی کا درمیانی حِصّہ تھا) جو دریائے یبّوقؔ تک جو بنی عمُّون کی سرحد ہے پھیلا ہُوا تھا۔


پھر ہم نے اُس وقت جو مُلک قبضہ میں لے لیا تھا اُس میں سے ارنُونؔ کی گھاٹی کے پاس کے عروعؔر کے شمال کا علاقہ اَور گِلعادؔ کے کوہستانی مُلک کا نِصف حِصّہ اَور اُس کے شہر، مَیں نے رُوبِنیوں اَور گادیوں کو دے دیا۔


ارنُونؔ کی وادی کے کنارے پر کے عروعؔر سے اَور اُس وادی میں کے شہر سے لے کر گِلعادؔ تک اَیسا کویٔی شہر نہ تھا جسے فتح کرنا ہمارے لیٔے مُشکل ہُوا ہو۔ یَاہوِہ ہمارے خُدا نے اُن سَب کو ہمارے تابع کر دیا۔


منشّہ کے دُوسرے نِصف قبیلہ، اَور بنی رُوبِنؔ اَور بنی گادؔ نے اَپنی اَپنی مِیراث پائی تھی جو مَوشہ نے اُنہیں یردنؔ کے مشرق میں دی کیونکہ یَاہوِہ کے اُس خادِم نے اُسے اُن ہی کے لیٔے مخصُوص کیا تھا۔


اَور امُوریوں کے بادشاہ سیحونؔ کے سَب شہر جو حِشبونؔ عمُّونیوں کی سرحد تک حِشبونؔ میں حُکومت کرتے تھے۔


اَور وہ دریائے یردنؔ کو پار کرنے کے بعد عروعؔر کے قریب تنگ گھاٹی میں اُس شہر کے جُنوب میں خیمہ زن ہُوئے۔ پھر گادؔ سے گزر کر آگے یعزیرؔ چلے گیٔے۔


اِس طرح اُنہُوں نے بتّیس ہزار رتھوں اَور رتھ بانوں نیز معکہؔ کے بادشاہ اَور اُس کی افواج کو کرائے پر لیا اَور وہ آکر میدباؔ کے سامنے خیمہ زن ہو گئے اَور بنی عمُّون اَپنے شہروں سے جمع ہُوئے اَور جنگ کرنے کو آئے۔


جہاں تک گاؤں اَور وہاں کے کھیتوں کا تعلّق ہے یہُوداہؔ کے کچھ لوگ قِریت اربعؔ اَور اُس کے اِردگرد کے قصبوں دیبونؔ میں اَور اُس کی آبادیوں میں اَور یقبضی ایل اَور اُس کے دیہات میں رہتے تھے۔


یَاہوِہ کے فرمان کے مُطابق، غارت گِر ہر شہر پر حملہ کرےگا، اَور ایک بھی شہر نہیں بچے گا۔ وادی تباہ ہو جائے گی اَور میدان برباد ہو جائے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات