Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یشوع 13:5 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 گبلیوں کا علاقہ؛ اَور مشرق کی طرف کوہِ حرمُونؔ کے نیچے کے بَعل گادؔ سے لے کر لیبو حماتؔ کے مدخل تک سارا لبانونؔ۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

5 اور جبلیوں کا مُلک اور مشرِق کی طرف سے بعل جد سے جو کوہِ حرموؔن کے نِیچے ہے حمات کے مدخل تک سارا لُبناؔن۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 इसके अलावा जबलियों का मुल्क और मशरिक़ में पूरा लुबनान हरमून पहाड़ के दामन में बाल-जद से लेकर लबो-हमात तक बाक़ी रह गया है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 اِس کے علاوہ جبلیوں کا ملک اور مشرق میں پورا لبنان حرمون پہاڑ کے دامن میں بعل جد سے لے کر لبو حمات تک باقی رہ گیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یشوع 13:5
14 حوالہ جات  

اِس طرح شُلومونؔ اَور حِیرامؔ کے صنعت کاروں اَور گبلیوں کے مزدُوروں نے مِل کر بیت المُقدّس کی تعمیر کرنے کے لیٔے لکڑی اَور پتّھروں کو کاٹا اَور تراش کر تیّار کر دیا۔


اَور یردنؔ کے مغرب کی جانِب لبانونؔ کی وادی کے بَعل گادؔ سے سِعِیؔر کی چڑھائی کے کوہِ خلقؔ تک کے جِن ممالک کے بادشاہوں کو یہوشُعؔ اَور بنی اِسرائیل نے تسخیر کیا (اَور جِن کے مُلک کو یہوشُعؔ نے بنی اِسرائیل کے قبیلوں کو اُن کی تعداد کے مُطابق تقسیم کرکے مِیراث کے طور پر دیا یہ ہیں۔


گیبلؔ کے تجربہ کار فنکار جو تُجھ پر سوار تھے تیرے جہاز ساز تھے جو رخنہ بندی میں ماہر تھے۔ سمُندر کے تمام جہاز اَور اُن کے ملّاح تیرے پاس آ گئے تاکہ تیری اَشیا کی تِجارت کریں۔


گیبلی، عمُّونی اَور عمالیقی، اَور اہلِ صُورؔ، فلسطینی باشِندوں سمیت۔


اَور کوہِ خلقؔ جو سِعِیؔر کی چڑھائی پر ہے اَور بَعل گادؔ جو لبانونؔ کی وادی میں کوہِ حرمُونؔ کے نیچے ہے۔ اُس نے اُن کے سَب بادشاہوں کو پکڑکر مارا اَور قتل کر دیا۔


اَور اُسے کوہِ ہُورؔ سے لیبو حماتؔ کے مدخل تک بڑھا لینا۔ تَب وہ سرحد ضِدادؔ تک جائے گی۔


تُم کَلنہؔ کو جاؤ اَور اُس پر نظر کرو؛ پھر وہاں سے بڑے حماتؔ شہر کو جاؤ، اَور پھر نیچے فلسطینیوں کے گاتؔھ کو جاؤ۔ کیا وہ تمہاری دو مملکتوں سے بہتر ہیں؟ کیا اُن کا مُلک تمہارے مُلک سے بڑا ہے؟


’کیا کلنوؔ کا اَنجام کرکمیشؔ کی طرح اَور حماتؔ کا حشر ارفادؔ کی مانند، اَور سامریہؔ کا حال دَمشق کی مانند نہیں ہُوا؟


لہٰذا مُجھے بھی یردنؔ کے پار کے اُس اَچھّے مُلک یعنی اُس خُوشنما پہاڑی مُلک اَور لبانونؔ کو دیکھ لینے دیجئے۔“


لہٰذا اَب اَپنی چھاؤنی اُٹھالو اَور امُوریوں کے کوہستانی مُلک میں آگے بڑھو اَور عراباہؔ کے گِردونواح کی سَب قوموں میں پہاڑی علاقوں میں، مغربی پہاڑوں کے دامن میں، نِیگیوؔ کے علاقہ میں اَور سمُندر کے ساحِل سے ہوتے ہویٔے کنعانیوں کے مُلک میں اَور لبانونؔ میں یہاں تک کہ بڑے دریائے فراتؔ تک چلے جاؤ۔


چنانچہ اُنہُوں نے جا کر صینؔ کے بیابان مدخل لیبو حماتؔ کی جانِب رحوبؔ تک اُس مُلک کا جائزہ لیا۔


اَور مشرق اَور مغرب میں رہنے والے کنعانیوں اَور امُوریوں حِتّیوں پَرزّییوں اَور کوہستانی مُلک کے یبُوسیوں اَور حرمُونؔ کے نیچے مِصفاہؔ کے علاقہ میں رہنے والے حِوّیوں کو بُلوا بھیجا۔


چنانچہ شُلومونؔ نے اِس موقع پر عید منائی اَور اِس میں تمام بنی اِسرائیل اَور ایک بہت بڑی جماعت شامل ہوئی۔ یہ ایک بہت بڑا اِجتماع تھا جِس میں لیبو حماتؔ سے لے کر وادی مِصر تک کے تمام لوگ تشریف لایٔے تھے۔ اُنہُوں نے یہ عید یَاہوِہ ہمارے خُدا کے حُضُور سات دِن تک اَور مزید سات دِن تک یعنی کُل چودہ دِن تک منائی۔


اَور صِدقیاہؔ بادشاہ کو گِرفتار کر لیا گیا۔ صِدقیاہؔ کو حماتؔ کے مُلک میں رِبلہؔ لے جایا گیا جہاں شاہِ بابیل مُقیم تھا، وہاں اُس نے اُسے سزا سُنایٔی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات