Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یشوع 13:27 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

27 اَور وادی میں بیت ہارمؔ، بیت نِمرہؔ، سُکّوتؔ اَور ضِفونؔ اَور حِشبونؔ کے بادشاہ سیحونؔ کی بقیّہ سلطنت (یردنؔ کے مشرقی ساحِل پر کِنّریتؔ کی جھیل تک کا علاقہ)۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

27 اور وادی میں بَیت ہارؔم اور بَیت نِمرؔہ اور سُکّاؔت اور صفون یعنی حسبوؔن کے بادشاہ سِیحوؔن کی اقلِیم کا باقی حِصّہ اور یَردن کے اُس پار مشرِق کی طرف کِنّرؔت کی جِھیل کے اُس سِرے تک یَردن اور اُس کی ساری نواحی۔

باب دیکھیں کاپی




یشوع 13:27
14 حوالہ جات  

پھر وہ سرحد شفامؔ سے نیچے کی طرف عینؔ کے مشرق میں رِبلہؔ کو جائے گی اَور کِنّریتؔ کی جھیل کے مشرق کی ڈھلانوں سے ہوتی ہُوئی نکلے گی۔


بیت نِمرہؔ اَور بیت حارانؔ جَیسے فصیلدار شہر تعمیر کئے اَور اَپنے گلّوں کے لیٔے بھیڑوں کے باڑے بنائے۔


البتّہ یعقوب سُکّوتؔ چلےگئے اَور وہاں اُنہُوں نے اَپنے لیٔے ایک رہنے کے لئے ایک گھر اَور اَپنے مویشیوں کے لیٔے جھونپڑے بنائے۔ اِسی وجہ سے اُس مقام کا نام سُکّوتؔ پڑ گیا۔


اَور اُن بادشاہوں کو جو شمال کی جانِب کوہستانی مُلک میں کِنّریتؔ کے جُنوب کے عراباہؔ میں مغربی پہاڑوں کے دامن میں اَور نافوت دورؔ میں رہتے تھے۔


مشرق میں پِسگہؔ کی ڈھلانوں کے نیچے سے عراباہؔ کے کنارے یردنؔ تک اَور کِنّریتؔ سے عراباہؔ کے سمُندر یعنی بحرمُردار تک کے علاقے بھی اُنہیں دے دئیے۔


ایک دِن یِسوعؔ گنیسرتؔ کی جھیل کے کنارے کھڑے تھے اَور لوگوں کا ایک ہُجوم خُدا کا کلام سُننے کی غرض سے آپ پر گرا پڑتا تھا۔


بادشاہ نے اِن کی ڈھلایٔی یردنؔ کی وادی میں جو سُکّوتؔ اَور ضارِتھانؔ کے درمیان مٹّی کے سانچوں میں ڈھلوا کر بنوایا تھا۔


اَور وہ عراباہؔ کے مشرقی علاقہ پر بحرِ کِنّریتؔ سے لے کر عراباہؔ کے سمُندر یعنی بحرمُردار تک اَور بیت یسیموتؔ تک اَور پھر جُنوب کی جانِب پِسگہؔ کی ڈھلانوں کے نِچلے حِصّہ پر حُکومت کرتا تھا۔


”عطاروتؔ دیبونؔ یعزیرؔ، نِمرہؔ، حِشبونؔ، الیعالہؔ سیبامؔ، نبوؔ اَور بعُونؔ،


حِشبونؔ سے رامتؔ مِصفاہؔ اَور بطُونیمؔ تک، اَور محنایمؔ سے دبیرؔ تک کا علاقہ۔


یہ شہر اَور اُن کے دیہات بنی گادؔ کی برادریوں کے مُطابق اُن کی مِیراث ٹھہرے۔


خُدا نے اَپنے پاک مَقدِس سے فرمایاہے: ”میں فخر و مسرّت کے ساتھ شِکیمؔ کے شہر کو تقسیم کروں گا اَور سُکّوتؔ کی وادی کی پیمائش کروں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات