لیکن سیحونؔ نے اِسرائیل کو اَپنے مُلک میں سے ہوکر جانے نہ دیا بَلکہ اَپنے تمام فَوج کو جمع کرکے اِسرائیل کے مُقابلہ کے لیٔے بیابان میں نکل آئے اَور جَب وہ یاہضؔ کو پہُنچے تو اِسرائیل سے لڑے۔
لیکن سیحونؔ نے اِسرائیلیوں کااِتنا اِعتبار نہ کیا کہ اُنہیں اَپنے مُلک میں سے ہوکر جانے دیتا بَلکہ اُس نے اَپنے سَب لوگوں کو جمع کیا اَور یہصہؔ کے مقام پر کی چھاؤنی لگائی۔ اَور اِسرائیلیوں سے جنگ چھیڑ دی۔
حِشبونؔ اَور الیعالہؔ رو رہے ہیں، اُن کی پُکار یاہضؔ تک سُنایٔی دیتی ہے۔ اِس لیٔے مُوآب کے مُسلّح سپاہی بھی زار زار رو رہے ہیں، اُن کے دِلوں کی دھڑکن بندہو رہی ہے۔
”حِشبونؔ کی چِلّاہٹ سُن کر لوگ الیعالہؔ اَور یاہضؔ تک، اَور ضُعَرؔ سے حُورونایمؔ اَور عگلت شیلشیاہؔ تک بھی، اُن کے روتے ہُوئے بھاگنے کی صدائیں سُنائی دے رہی ہیں کیونکہ نِمریمؔ کے چشمے تک خشک ہو گئے ہیں۔