Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یشوع 12:5 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 اَور وہ کوہِ حرمُونؔ سَلِکہؔ اَور سارے باشانؔ میں گیشُوریوں اَور معکاتیوں کی سرحد تک اَور حِشبونؔ کے بادشاہ سیحونؔ کی سرحد تک آدھے گِلعادؔ میں حُکومت کرتا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

5 اور وہ کوہِ حرموؔن اور سلکہ اور سارے بسن میں جسُوریوں اور معکاتیوں کی سرحد تک اور آدھے جِلعاد میں جو حسبوؔن کے بادشاہ سِیحوؔن کی سرحد تھی حُکُومت کرتا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 शिमाल में उस की सलतनत की सरहद हरमून पहाड़ थी और मशरिक़ में सलका शहर। बसन का तमाम इलाक़ा जसूरियों और माकातियों की सरहद तक उसके हाथ में था और इसी तरह जिलियाद का शिमाली हिस्सा बादशाह सीहोन की सरहद तक।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 شمال میں اُس کی سلطنت کی سرحد حرمون پہاڑ تھی اور مشرق میں سلکہ شہر۔ بسن کا تمام علاقہ جسوریوں اور معکاتیوں کی سرحد تک اُس کے ہاتھ میں تھا اور اِسی طرح جِلعاد کا شمالی حصہ بادشاہ سیحون کی سرحد تک۔

باب دیکھیں کاپی




یشوع 12:5
14 حوالہ جات  

منشّہ کے بیٹے یائیرؔ نے گیشُوریوں اَور معکاتیوں کی سرحد تک کا ارگوبؔ کا پُورا علاقہ لے لیا اَور وہ اُس کے نام سے منسوب ہُوا۔ اِس لیٔے باشانؔ آج کے دِن تک حوّوت یائیرؔ کہلاتا ہے۔)


اَور اَیسا ہُوا کہ داویؔد اَور اُس کے آدمیوں نے جا کر گیشُوریوں، گِرزیوں اَور عمالیقیوں پر حملہ کیا۔ (قدیم زمانہ سے یہ لوگ اِس سرزمین میں جو شُورؔ اَور مِصر تک پھیلی ہُوئی ہے رہتے تھے)۔


اَور گِلعادؔ اَور گیشُوری اَور معکاتیوں کا علاقہ سارا کوہِ حرمُونؔ اَور سَلِکہؔ تک کا سارا باشانؔ بھی شامل تھا۔


جَب تمام لشکر کے افسروں اَور اُن کے فَوجیوں نے سُنا کہ شاہِ بابیل نے گِدلیاہؔ کو حاکم مُقرّر کیا ہے تو وہ سَب یعنی اِشمعیل بِن نتنیاہؔ، یوحانانؔ بِن قاریحؔ، سِرایاہؔ بِن تنحُومیتؔ نطُوفاتی، یازنیاہؔ بِن معکاتی اَپنے لوگوں کے ساتھ مِصفاہؔ میں گِدلیاہؔ کے پاس آئے۔


الیفلطؔ بِن احسبیؔ معکاتی، اِلیعامؔ بِن اخِیتُفلؔ گِلونی،


جَب آپ کا خادِم ارام کے شہر گیشُور میں رہتا تھا تو مَیں نے یہ مَنّت مانی تھی: ’اگر یَاہوِہ مُجھے واپس یروشلیمؔ لے جائیں تو میں حِبرونؔ میں یَاہوِہ کی عبادت کروں گا۔‘ “


اَبشالومؔ بھاگ کر گیشُور کے بادشاہ عمّیہُوؔد کے بیٹے تلمی کے پاس چلا گیا اَور داویؔد اَپنے بیٹے کے لیٔے عرصہ تک ماتم کرتا رہا۔


اُس کا دُوسرا بیٹا کِلیابؔ تھا جو کرمِلی نابالؔ کی بِیوہ ابیگیلؔ کے بطن سے تھا۔ تیسرا اَبشالومؔ تھا جو گیشُور کے بادشاہ تلمی کی بیٹی معکہؔ کے بطن سے تھا۔


یردنؔ کے مشرق میں ارنُونؔ کی وادی سے لے کر حرمُونؔ کے پہاڑ تک عراباہؔ کے مشرق کے علاقہ سمیت جِن ممالک کے بادشاہوں کو اِسرائیلیوں نے شِکست دی اَور اُن کے ممالک پر قبضہ کر لیا اُن کی فہرست یہ ہے،


اَور مشرق اَور مغرب میں رہنے والے کنعانیوں اَور امُوریوں حِتّیوں پَرزّییوں اَور کوہستانی مُلک کے یبُوسیوں اَور حرمُونؔ کے نیچے مِصفاہؔ کے علاقہ میں رہنے والے حِوّیوں کو بُلوا بھیجا۔


اَور بنی گادؔ بنی رُوبِنؔ کے مقابل مُلک باشانؔ میں سَلِکہؔ تک بسے ہُوئے تھے:


تو اِشمعیل بِن نتنیاہؔ، قاریحؔ کے بیٹے یوحانانؔ اَور یُوناتانؔ، سِرایاہؔ بِن تنحُومیتؔ اَور عیفیؔ نطُوفاتی اَور یازنیاہؔ بِن معکاتی اَور اُن کے لوگ مِصفاہؔ میں گِدلیاہؔ سے مِلنے آئے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات