Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یشوع 12:3 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 اَور وہ عراباہؔ کے مشرقی علاقہ پر بحرِ کِنّریتؔ سے لے کر عراباہؔ کے سمُندر یعنی بحرمُردار تک اَور بیت یسیموتؔ تک اَور پھر جُنوب کی جانِب پِسگہؔ کی ڈھلانوں کے نِچلے حِصّہ پر حُکومت کرتا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

3 اور مَیدان سے بحرِ کِنّرؔت تک جو مشرِق کی طرف ہے بلکہ مشرِق ہی کی طرف بَیت یسیموؔت سے ہو کر مَیدان کے دریا تک جو دریایِ شور ہے اور جنُوب میں پِسگہ کے دامن کے نِیچے نِیچے حُکُومت کرتا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 इसके अलावा सीहोन का क़ब्ज़ा दरियाए-यरदन के पूरे मशरिक़ी किनारे पर किन्नरत यानी गलील की झील से लेकर बहीराए-मुरदार के पास शहर बैत-यसीमोत तक बल्कि उसके जुनूब में पहाड़ी सिलसिले पिसगा के दामन तक था।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 اِس کے علاوہ سیحون کا قبضہ دریائے یردن کے پورے مشرقی کنارے پر کِنّرت یعنی گلیل کی جھیل سے لے کر بحیرۂ مُردار کے پاس شہر بیت یسیموت تک بلکہ اُس کے جنوب میں پہاڑی سلسلے پِسگہ کے دامن تک تھا۔

باب دیکھیں کاپی




یشوع 12:3
15 حوالہ جات  

مشرق میں پِسگہؔ کی ڈھلانوں کے نیچے سے عراباہؔ کے کنارے یردنؔ تک اَور کِنّریتؔ سے عراباہؔ کے سمُندر یعنی بحرمُردار تک کے علاقے بھی اُنہیں دے دئیے۔


بیت پعورؔ اَور پِسگہؔ کا نشینی علاقہ، بیت یسیموتؔ۔


اَور اُن بادشاہوں کو جو شمال کی جانِب کوہستانی مُلک میں کِنّریتؔ کے جُنوب کے عراباہؔ میں مغربی پہاڑوں کے دامن میں اَور نافوت دورؔ میں رہتے تھے۔


جِس میں یردنؔ کے مشرق کا سارا میدان شامل تھا، جو پِسگہؔ پہاڑی کی ڈھلانوں کے نیچے عراباہؔ کے سمُندر یعنی بحرمُردار تک پھیلا ہُوا تھا۔


کُچھ دیر بعد یِسوعؔ کشتی کے ذریعہ گلِیل کی جھیل یعنی تبریاسؔ کی جھیل کے اُس پار چلے گیٔے۔


اَور مشرقی سرحد یردنؔ کے دہانہ تک بحرمُردار ہی ٹھہرا۔ شمالی سرحد اُس سمُندر کی خلیج سے شروع ہوتی ہُوئی جو یردنؔ کے دہانے پر ہے


اُن کی جُنوبی حَد اُس خلیج سے شروع ہُوئی ہے جو بحرمُردار کے جُنوبی سِرے پر ہے۔


تو جو پانی اُوپر کی طرف سے بہہ کر آ رہاتھا وہ بہت دُور آدمؔ کے شہر کے پاس جو ضارِتھانؔ کے پاس ہے رُک کر ایک ڈھیر میں تبدیل ہو گیا اَورجو پانی نیچے عراباہؔ کے سمُندر یعنی بحرمُردار کی طرف جاتا ہے وہ بالکُل الگ ہو چُکاتھا اَور لوگ عَین یریحوؔ کے مقابل پار اُترگئے۔


اَور باموت سے مُوآب کی اُس وادی میں آئے جہاں پِسگہؔ کی چوٹی پر سے یشیمونؔ یعنی بنجر علاقہ نظر آتا ہے۔


اِس طرح اُنہُوں نے اُن شہروں کو اَور سارے میدان کو اُن شہروں کے باشِندوں اَور زمین کی ساری نباتات سمیت غارت کر دیا۔


یہ سَب بادشاہ سِدّیمؔ یعنی بحرمُردار کی وادی میں اِکٹھّے ہویٔے۔


ایک دِن یِسوعؔ گنیسرتؔ کی جھیل کے کنارے کھڑے تھے اَور لوگوں کا ایک ہُجوم خُدا کا کلام سُننے کی غرض سے آپ پر گرا پڑتا تھا۔


بِن ہددؔ نے آساؔ بادشاہ کی بات مان لی اَور اَپنے لشکر کے سرداروں کو اِسرائیل کے شہروں پر حملہ کرنے کو بھیج دیا۔ اُس نے اِسرائیل سلطنت کے شہروں کے خِلاف اَپنے فَوجی افسران بھیج دئیے جنہوں نے نفتالی صُوبہ کے علاوہ عِیونؔ، دانؔ، بیت معکہؔ کے ابیل اَور سارے کِنّریتؔ کو فتح کر لیا۔


اِس لیٔے میں مُوآب کی راہوں کو، اُس کی سرحد کے شہروں بیت یسیموتؔ، بَعل مِعُون اَور قِریتائم سے شروع کرتے ہُوئے جو اُس مُلک کی شان ہیں کھول دُوں گا۔


پھر وہ سرحد شفامؔ سے نیچے کی طرف عینؔ کے مشرق میں رِبلہؔ کو جائے گی اَور کِنّریتؔ کی جھیل کے مشرق کی ڈھلانوں سے ہوتی ہُوئی نکلے گی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات