Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یشوع 11:4 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 وہ اَپنی تمام افواج اَور کثیرُالتعداد گھوڑوں اَور رتھوں کے ساتھ چلے آئے۔ اُس بھاری لشکر کی تعداد سمُندر کے کنارے کی ریت کی مانند تھی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

4 تب وہ اور اُن کے ساتھ اُن کے لشکر یعنی ایک انبوہِ کثِیر جو تعداد میں سمُندر کے کنارے کی ریت کی مانِند تھا بُہت سے گھوڑوں اور رتھوں کو ساتھ لے کر نِکلے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 चुनाँचे यह अपनी तमाम फ़ौजों को लेकर जंग के लिए निकले। उनके आदमी समुंदर के साहिल की रेत की मानिंद बेशुमार थे। उनके पास मुतअद्दिद घोड़े और रथ भी थे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 چنانچہ یہ اپنی تمام فوجوں کو لے کر جنگ کے لئے نکلے۔ اُن کے آدمی سمندر کے ساحل کی ریت کی مانند بےشمار تھے۔ اُن کے پاس متعدد گھوڑے اور رتھ بھی تھے۔

باب دیکھیں کاپی




یشوع 11:4
8 حوالہ جات  

اَور مِدیانی، عمالیقی اَور دُوسرے سَب مشرقی لوگ وادی میں ٹِڈّیوں کی مانند پھیلے ہُوئے تھے۔ اُن کے اُونٹوں کا شُمار کرنا اُتنا ہی مُشکل تھا جِتنا سمُندر کے کنارے کی ریت کا۔


اَور فلسطینی تین ہزار رتھوں، چھ ہزار رتھ بانوں اَور سمُندر کے کنارے کی ریت کی مانند کثیر فَوجی سپاہیوں کے ہمراہ اِسرائیل کے ساتھ لڑنے کے لیٔے جمع ہُوئے۔ اُنہُوں نے پیش قدمی کرکے بیت آوِنؔ کے مشرق میں مِکماشؔ میں پڑاؤ کیا۔


لیکن آپ نے کہا، ’میں یقیناً تُمہیں برومند کروں گا اَور مَیں تمہاری نَسل کو سمُندر کے کنارے کی ریت کی مانند بڑھاؤں گا جو شُمار سے باہر ہوگی۔‘ “


اِس لیٔے میں یقیناً تُمہیں برکت دُوں گا اَور تمہاری اَولاد کو آسمان کے سِتاروں اَور سمُندر کے کنارے کی ریت کی مانند بے شُمار بڑھاؤں گا اَور تمہاری اَولاد اَپنے دُشمنوں کے شہروں پر قابض ہوگی،


اَور یہُوداہؔ اَور اِسرائیل میں آبادی سمُندر کے کنارے کی ریت کی مانند تھی۔ اَور وہ کھاتے پیتے اَور ہنسی خُوشی میں زندگی بسر کرتے تھے۔


”لہٰذا مَیں آپ کو صلاح دیتا ہُوں کہ دانؔ سے لے کر بیرشبعؔ تک تمام اِسرائیلی جو سمُندر کی ریت کی مانند لاتعداد ہیں آپ کے پاس جمع ہُوں اَور آپ خُود جنگ میں اُن کی قیادت کرنا۔


اُن سَب بادشاہوں نے اَپنی فَوجیں جمع کیں اَور میرومؔ کی جھیل کے پاس اِکٹھّے ڈیرے ڈالے تاکہ اِسرائیلیوں سے لڑیں۔


وہ مغلُوب ہُوئے اَور گِر گیٔے، لیکن ہم اُٹھے اَور ثابت قدم رہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات