Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یشوع 11:23 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

23 لہٰذا جَیسا یَاہوِہ نے مَوشہ کو حُکم دیا تھا اُس کے مُطابق یہوشُعؔ نے تمام مُلک فتح کرکے اُسے اِسرائیلیوں کو اُن کے قبیلوں کے لحاظ سے مِیراث میں دے دیا اَور مُلک کو جنگ سے فراغت مِلی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

23 پس جَیسا خُداوند نے مُوسیٰ سے کہا تھا اُس کے مُطابِق یشُوع نے سارے مُلک کو لے لِیا اور یشُوع نے اُسے اِسرائیلیوں کو اُن کے قبِیلوں کی تقسِیم کے مُوافِق مِیراث کے طَور پر دے دِیا اور مُلک کو جنگ سے فراغت مِلی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

23 ग़रज़ यशुअ ने पूरे मुल्क पर यों क़ब्ज़ा किया जिस तरह रब ने मूसा को बताया था। फिर उसने उसे क़बीलों में तक़सीम करके इसराईल को मीरास में दे दिया। जंग ख़त्म हुई, और मुल्क में अमनो-अमान क़ायम हो गया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

23 غرض یشوع نے پورے ملک پر یوں قبضہ کیا جس طرح رب نے موسیٰ کو بتایا تھا۔ پھر اُس نے اُسے قبیلوں میں تقسیم کر کے اسرائیل کو میراث میں دے دیا۔ جنگ ختم ہوئی، اور ملک میں امن و امان قائم ہو گیا۔

باب دیکھیں کاپی




یشوع 11:23
20 حوالہ جات  

وہ زمین کی اِنتہا تک لڑائیاں موقُوف کراتے ہیں؛ وہ کمان توڑتے اَور نیزے کے ٹکڑے کر ڈالتے ہیں، اَور رتھوں کو آگ سے جَلا دیتے ہیں۔


اُس کے بہت دِنوں بعد جَب یَاہوِہ نے بنی اِسرائیل کو اُن کے اِردگرد کے سَب دُشمنوں سے راحت بخشی تو یہوشُعؔ نے جو اَب تک ضعیف اَور عمر رسیدہ ہو چُکے تھے


اَب جَب کہ یَاہوِہ تمہارے خُدا نے تمہارے بھائیوں کو اَپنے وعدہ کے مُطابق آرام بخشا ہے تُم اُس مُلک میں جو یَاہوِہ کے خادِم مَوشہ نے یردنؔ کے اُس پار تُمہیں دیا ہے اَپنے اَپنے گھروں کو لَوٹ جاؤ۔


تَب یہوشُعؔ نے شیلوہؔ میں یَاہوِہ کے سامنے اُن کے لیٔے قُرعہ ڈالا اَور وہیں اُنہُوں نے وہ مُلک اِسرائیلیوں کو اُن کے آبائی قبیلوں کے مُطابق بانٹ دیا۔


یہوشُعؔ اُن سَب بادشاہوں سے عرصہ دراز تک جنگ کرتے رہے۔


اِس لیٔے جَب یَاہوِہ تمہارے خُدا تُمہیں اُس مُلک میں جسے وہ مِیراث کے طور پر تمہارے قبضہ میں دے رہے ہیں، اَور جَب وہ تمہارے اِردگرد کے سَب دُشمنوں سے راحت بخشیں، تو تُم عمالیقیوں کا نام و نِشان آسمان کے نیچے سے مٹا دینا۔ تُم اِس بات کو ہرگز نہ بھُولنا۔


لیکن یہوشُعؔ بِن نُونؔ، جو تمہارا خادِم ہے، اُس مُلک میں داخل ہوگا۔ تُم اُس کی حوصلہ اَفزائی کرو کیونکہ وُہی بنی اِسرائیل کو اُس مُلک پر اِختیار کرنے کے لیٔے رہنمائی کرےگا۔


آج جو حُکم مَیں تُمہیں دیتا ہُوں اُس کی تعمیل کرو اَور مَیں تمہارے سامنے سے امُوری، کنعانی، حِتّی، پَرزّی، حِوّی اَور یبُوسی قوموں کو تمہارے آگے سے نکال دُوں گا۔


اُن کی اَولاد نے جا کر اُس مُلک پر قبضہ کر لیا۔ آپ نے اُن کے آگے کنعانیوں کو جو وہاں رہتے تھے مغلُوب کر دیا۔ آپ نے کنعانیوں کو اُن کے بادشاہوں اَور مُلک کے لوگوں سمیت اُن کے قابُو میں کر دیا تاکہ اُن کے ساتھ جَیسا چاہیں سلُوک کریں۔


یہ زمین اِسرائیل میں اُس کی مِلکیّت ہوگی اَور میرے حُکمراں میرے لوگوں پر پھر کبھی سِتم نہ کریں گے بَلکہ بنی اِسرائیل کو اُن کے قبائل کے مُطابق زمین تقسیم کریں گے۔


اَور یردنؔ کے مغرب کی جانِب لبانونؔ کی وادی کے بَعل گادؔ سے سِعِیؔر کی چڑھائی کے کوہِ خلقؔ تک کے جِن ممالک کے بادشاہوں کو یہوشُعؔ اَور بنی اِسرائیل نے تسخیر کیا (اَور جِن کے مُلک کو یہوشُعؔ نے بنی اِسرائیل کے قبیلوں کو اُن کی تعداد کے مُطابق تقسیم کرکے مِیراث کے طور پر دیا یہ ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات