Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یشوع 11:22 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

22 اِسرائیل کے مُلک میں کویٔی عناقی باقی نہ رہا۔ صِرف غزّہؔ گاتؔھ اَور اشدُودؔ میں چند ایک باقی بچے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

22 سو عناقِیم میں سے کوئی بنی اِسرائیل کے مُلک میں باقی نہ رہا۔ فقط غزّہ اور جات اور اشدُود میں تھوڑے سے باقی رہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

22 इसराईल के पूरे इलाक़े में अनाक़ियों में से एक भी न बचा। सिर्फ़ ग़ज़्ज़ा, जात और अशदूद में कुछ ज़िंदा रहे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

22 اسرائیل کے پورے علاقے میں عناقیوں میں سے ایک بھی نہ بچا۔ صرف غزہ، جات اور اشدود میں کچھ زندہ رہے۔

باب دیکھیں کاپی




یشوع 11:22
19 حوالہ جات  

فلسطینیوں کے پڑاؤ میں سے ایک پہلوان نکل کر آیا جِس کا نام گولیتؔ تھا اَورجو گاتؔھ کا باشِندہ تھا۔ وہ تین مِیٹر سے بھی زِیادہ بُلند قامت تھا۔


عقرونؔ کا مغربی علاقہ، اشدُودؔ کے قرب و جوار کا تمام علاقہ اَور سارے گاؤں۔


سال اشُور کے بادشاہ سرگونؔ کا بھیجا ہُوا سپہ سالار اَعظم اشدُودؔ آیا اَور اُس پر حملہ کرکے اُسے فتح کر لیا۔


اُس نے فلسطینیوں کے خِلاف جنگ کی اَور گاتؔھ، یابنح اَور اشدُودؔ کی فصیلیں توڑ کر گرا دیں۔ پھر اُس نے فلسطینیوں کے درمیان اشدُودؔ کے قریب اَور دیگر علاقوں میں دوبارہ شہر تعمیر کئے۔


اِسی کے بعد، داویؔد نے فلسطینیوں کو شِکست دی اَور اُنہیں مغلُوب کیا، اَور گاتؔھ کو اَور اُس کے گِردونواح کے قصبوں کو جو فلسطینیوں کے زیرِ تسلُّط تھے اَپنے ہاتھ میں لے لیا۔


اَور بریعہؔ اَور شِمعؔ بھی ایّالونؔ کے باشِندوں کے درمیان آبائی خاندانوں کے سربراہ تھے اَور جنہوں نے گاتؔھ کے باشِندوں کو نکال دیا تھا۔


لیکن تین سال بعد شِمعیؔ کے دو غُلام گاتؔھ کے بادشاہ اکِیشؔ بِن معکہؔ کے پاس بھاگ گیٔے۔ جَب شِمعیؔ کو خبر مِلی، ”کہ اُس کے غُلام گاتؔھ میں ہیں۔“


خُدا کے عہد کا صندُوق چھین لینے کے بعد، فلسطینی اُسے اِبن عزرؔ سے اشدُودؔ لے گیٔے۔


فلسطینیوں کے پانچوں سردار، سَب کنعانی، صیدونی اَور کوہِ بَعل حرمُونؔ سے لے کر لیبو حماتؔ کے مدخل تک لبانونؔ کی پہاڑیوں میں بسنے والے سبھی حِوّی وہیں رہے۔


تاہم، فِلِپُّسؔ، اشدُودؔ میں نظر آئے اَور وہاں سفر کرتے اَور سارے قصبوں میں خُوشخبری سُناتے ہویٔے قَیصؔریہ میں پہُنچ گیٔے۔


وہاں بسے ہویٔے عناقی لوگ تُم سے زِیادہ زورآور اَور لمبے قد کے ہیں۔ تُم اُن کا حال جانتے ہو اَور اُن کے متعلّق یہ کہتے ہویٔے بھی سُنا ہے: ”عناقیوں کے سامنے کون ٹھہر سَکتا ہے؟“


کالبؔ نے حِبرونؔ سے شیشائی، احیمانؔ اَور تلمی اِن تینوں کو جو عناق کی اَولاد تھے نکال دیا۔


یہُوداہؔ نے غزّہؔ، اشقلونؔ اَور عقرونؔ شہروں کو اُن کے گِردونواح کے علاقوں سمیت اَپنے قبضہ میں کر لیا۔


اَور وَیسے ہی کفتُوریوں نے کفتُور سے آکر عوّیوں کو جو غزّہؔ تک دیہاتوں میں بسے ہویٔے تھے مٹا دیا اَور اُن کی جگہ خُود بس گیٔے۔


اَور یہوشُعؔ نے قادِسؔ برنیع سے لے کر غزّہؔ تک اَور گوشینؔ سے لے کر گِبعونؔ تک کے سارے علاقہ کو تسخیر کرلئے۔


اشدُودؔ اَور اُس کے اطراف کے قصبے اَور دیہات؛ غزّہؔ، وادی مِصر اَور بحرِ رُوم کے ساحِل تک اَپنے شہروں اَور دیہاتوں سمیت۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات