Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یشوع 11:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 اَور اُن بادشاہوں کو جو شمال کی جانِب کوہستانی مُلک میں کِنّریتؔ کے جُنوب کے عراباہؔ میں مغربی پہاڑوں کے دامن میں اَور نافوت دورؔ میں رہتے تھے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

2 اور اُن بادشاہوں کو جو شِمال کی طرف کوہِستانی مُلک اور کِنّرت کے جنُوب کے مَیدان اور نشیب کی زمِین اور مغرِب کی طرف دور کی مُرتفع زمِین میں رہتے تھے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 इसके अलावा उसने उन बादशाहों को पैग़ाम भेजे जो शिमाल में थे यानी शिमाली पहाड़ी इलाक़े में, वादीए-यरदन के उस हिस्से में जो किन्नरत यानी गलील के जुनूब में है, मग़रिब के नशेबी पहाड़ी इलाक़े में, मग़रिब में वाक़े नाफ़त-दोर में

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 اِس کے علاوہ اُس نے اُن بادشاہوں کو پیغام بھیجے جو شمال میں تھے یعنی شمالی پہاڑی علاقے میں، وادیٔ یردن کے اُس حصے میں جو کِنّرت یعنی گلیل کے جنوب میں ہے، مغرب کے نشیبی پہاڑی علاقے میں، مغرب میں واقع نافت دور میں

باب دیکھیں کاپی




یشوع 11:2
14 حوالہ جات  

لیکن منشّہ نے بیت شانؔ، تعناکؔ، دورؔ، اِبلیعامؔ اَور مگِدّوؔ اَور اُن کے گِردونواح کے قصبوں کے لوگوں کو نہ نکالا کیونکہ کنعانی آ سِی مُلک میں رہنے پر بضِد تھے۔


اَور وہ عراباہؔ کے مشرقی علاقہ پر بحرِ کِنّریتؔ سے لے کر عراباہؔ کے سمُندر یعنی بحرمُردار تک اَور بیت یسیموتؔ تک اَور پھر جُنوب کی جانِب پِسگہؔ کی ڈھلانوں کے نِچلے حِصّہ پر حُکومت کرتا تھا۔


یِسَّکاؔر اَور آشیر کی حُدوُد میں منشّہ کو بیت شانؔ، اِبلیعامؔ اَور دورؔ، عینؔ دورؔ، تعناکؔ اَور مگِدّوؔ اَور اُن کے باشِندے اُن کے گِردونواح کے قصبوں کے ساتھ ملے۔ (یہ تیسرا شہر نافوت تھا۔)


پھر وہ سرحد شفامؔ سے نیچے کی طرف عینؔ کے مشرق میں رِبلہؔ کو جائے گی اَور کِنّریتؔ کی جھیل کے مشرق کی ڈھلانوں سے ہوتی ہُوئی نکلے گی۔


اَور بِن ابینادابؔ پُورے نافات دورؔ کا حاکم تھا۔ اُس کی بیوی کا نام طافاتؔ تھا جو شُلومونؔ کی بیٹی تھی۔


نافوت دورؔ میں دورؔ کا ایک بادشاہ۔ گِلگالؔ کے گوئیِمؔ کا ایک بادشاہ۔


ایک دِن یِسوعؔ گنیسرتؔ کی جھیل کے کنارے کھڑے تھے اَور لوگوں کا ایک ہُجوم خُدا کا کلام سُننے کی غرض سے آپ پر گرا پڑتا تھا۔


اُن ہی دِنوں میں حضرت مریمؔ تیّار ہوکر فوراً یہُودیؔہ کے پہاڑی علاقہ کے ایک شہر کو گئیں،


اَور وادی میں بیت ہارمؔ، بیت نِمرہؔ، سُکّوتؔ اَور ضِفونؔ اَور حِشبونؔ کے بادشاہ سیحونؔ کی بقیّہ سلطنت (یردنؔ کے مشرقی ساحِل پر کِنّریتؔ کی جھیل تک کا علاقہ)۔


اُس وقت یہوشُعؔ نے کوہستانی مُلک میں آکر حِبرونؔ دبیرؔ اَور عنابؔ اَور یہُوداہؔ اَور اِسرائیل کے تمام پہاڑی علاقہ سے عناقیوں کا صفایا کر دیا اَور اُنہیں اَور اُن کے شہروں کو بالکُل نِیست و نابود کر دیا۔


اِس طرح یہوشُعؔ نے کوہستانی مُلک، جُنوبی خِطّہ، مغربی پہاڑیوں کے دامن اَور نشیب کے مُلک سمیت اُس پُورے علاقہ کو اُن کے سَب بادشاہوں سمیت تسخیر کر لیا۔ اُنہُوں نے کسی کو زندہ نہ چھوڑا۔ اَور یَاہوِہ اِسرائیل کے خُدا کے حُکم کے مُطابق ہر جاندار کو بالکُل نِیست و نابود کر دیا۔


تَب گِبعونؔ کے لوگوں نے گِلگالؔ کی چھاؤنی میں یہوشُعؔ کو پیغام بھیجا: ”اَپنے خادِموں سے دست بردار نہ ہو۔ جلد ہمارے پاس پہُنچ کر ہمیں بچاؤ۔ ہماری مدد کرو کیونکہ کوہستانی مُلک کے سَب امُوری بادشاہ اِکٹھّے ہوکر ہمارے خِلاف فَوج کشی کرنے والے ہیں۔“


چنانچہ یہوشُعؔ نے سارا علاقہ لے لیا یعنی وہ کوہستانی مُلک سارا جُنوبی قَطعہ گوشینؔ کا سارا علاقہ مغربی پہاڑوں کے دامن کا علاقہ عراباہؔ اَور اِسرائیل کے پہاڑوں اَور اُن کے دامن کا علاقہ۔


بِن ہددؔ نے آساؔ بادشاہ کی بات مان لی اَور اَپنے لشکر کے سرداروں کو اِسرائیل کے شہروں پر حملہ کرنے کو بھیج دیا۔ اُس نے اِسرائیل سلطنت کے شہروں کے خِلاف اَپنے فَوجی افسران بھیج دئیے جنہوں نے نفتالی صُوبہ کے علاوہ عِیونؔ، دانؔ، بیت معکہؔ کے ابیل اَور سارے کِنّریتؔ کو فتح کر لیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات